عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
نظرثانی
ناشر
بعض لوگوں کا عقیدہ کہ نبیﷺ عام انسانوں کی طرح پریشان ومغموم نہیں ہوتے تھے جبکہ یہ عقیدہ صریحا اسلامی عقاید اور سلف صالحین کے عقیدہ کے خلاف ہے کیونکہ جتنے بھی انبیاء اور رسل اللہ تعالی نے معبوث فرمائے وہ سب کے سب نسل آدم علیہ السلام میں سے انسان اور بشر ہواکرتے تھے اور اللہ نے بشر کوہی اشرف المخلوقات قرار دیاہے بشر کایہ خاصہ ہےکہ وہ دنیا میں غم،خوشی ،دکھ ،سکھ غرضیکہ دنیا میں ہر قسم کے اثرات سےمتاثر ہوتا ہے چونکہ نبی رحمت حضرت محمد بن عبد اللہ بشرتھے اللہ تعالی نے ان کوافضل البشر اور خاتم الانبیاء بناکر دنیا میں مبعوث فرمایا لہذا بتقاضائے بشریت ان کا غم اور خوشی کے اثرات سے متاثر ہونا ضروری ہے ۔ نیز یہ عقیدہ یا خیال رکھنا کہ وہ مغموم نہیں ہوسکتے تھے دین میں غلو اور عقیدہ اسلام کے منافی ہے ۔محترم ڈاکٹر رانامخمد اسحاق ( فاضل مدینہ یونیورسٹی جوکہ متعدد کتب کے مؤلف ہیں )نے زیر نظر کتابچہ میں قرآن واحادیث کی روشنی میں متعدد قرآنی آیات و احادیث اور اقعات پیش کر کے ثابت کیا ہےکہ نبی ﷺ بھی عام انسانوں کی طرح مغموم ہوجایا کرتےتھے ۔(م۔ا)مصنف
ڈاکٹر رانا محمد اسحاق
نظرثانی
خالد مدنی
ناشر
ادارہ اشاعت اسلام علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
تبصرہ
Last edited: