السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جناب اللہ تعالی نے فرمایا کہ ومامن دابۃ فیی الارض ولا طائر یطیر بجنا حیہ الا امم امثالکم(انعام 38)
اگر آپ اس مثلکم سے حضور کی مثل بن سکتے ہیں تو پھر اس مثلکم سے اپنا چوپائیوں کی مثل ہونے کا بھی اعلان فرمائیں۔؟؟؟
قرآن کی آیت یہ ہے:
وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُم ۚ مَّا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِن شَيْءٍ ۚ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ ﴿سورة الأنعام38﴾
اور نہیں کوئی زمین میں چلنے والا اور نہ کوئی پرند کہ اپنے پروں پر اڑتا ہے مگر تم جیسی اُمتیں ہم نے اس کتاب میں کچھ اٹھا نہ رکھا پھر اپنے رب کی طرف اٹھائے جائیں گے (ترجمہ : احمد رضا خان بریلوی)
اللہ نے تمام جانوروں اور پرندوں کو ہماری جیسی امتیں قرار دیا!
بالکل میرا اس پر ایمان ہے!
اگر آپ کا قرآن کی اس آیت پر بھی ایمان نہ ہو تو الگ بات ہے، جیسا کہ آپ قرآن کی اُس آیت کو ماننے کے لئے تیار نہیں، جو پہلے پیش کی گئی! اب اپنے باطل عقیدہ کو ثابت کرنے کے لئے، آپ قرآن کی دوسری آیت کو ماننے سے بھی انکاری نظر آرہے ہو!
حضور بے شک بشر ہیں مگر بے مثل اور بشریت میں قطعا مشرکین کے برابر نہیں۔
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۖ فَمَن كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا ﴿ سورة الكهف١١٠﴾