• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نبی کریمﷺ نے معراج کے موقع پر اللہ تعالیٰ کو آنکھوں سے دیکھا؟

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
سوال: کیا نبی کریمﷺ نے معراج کے موقعہ پر اللہ تعالیٰ کو دیکھا تھا؟
جواب: اغلب صحابہ کرام﷢ کا یہی نظریہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے اپنی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کو نہیں دیکھا۔ اس کے من جملہ دلائل میں سے چند درج ذیل ہیں:
1. ارشاد باری تعالی ہے: ﴿ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ ... الأنعام: ١٠٣﴾ کہ ’’اسے آنکھیں نہیں پاسکتیں۔‘‘
تفسیر ابن کثیر میں اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں مکتوب ہے: (لا تدركه في الدنیا وإن کانت تراه في الآخرة) کہ ’’دنیا میں یہ آنکھیں اللہ کو نہیں دیکھ سکتیں اگر چہ آخرت میں دیکھیں گی۔‘‘
2. ارشاد باری تعالی ہے: ﴿ وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيًا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ... الشوریٰ: ٥١﴾ کہ ’’کسی بشر کا یہ مقام نہیں ہے کہ اللہ اس سے رو برو بات کریں، اس کی بات یا تو وحی(اشارہ)کے طور پر ہوتی ہے یا پردے کے پیچھے سے ۔‘‘
3. سیدنا موسیٰ﷤ نے اللہ تعالیٰ سے رؤیت کاسوال کیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا:﴿ لَنْ تَرَانِي ... الأعراف: ١٤٣ ﴾ کہ ’’تو مجھے ہر گز نہیں دیکھ سکتا۔‘‘ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی شخص اللہ کو نہیں دیکھ سکتا۔
4. سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: «مَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ مُحَمَّدًا رَأَیٰ رَبَّهُ فَقَدْ کَذَبَ وَهُوَ یَقُولُ: لَا تُدْرِکُهُ الْأَبْصَارُ ... صحیح البخاري: ٧٣٨٠ » کہ ’’جو تمہیں یہ خبر دے کہ محمدﷺ نے اپنے رب کو دیکھا ہے تو تحقیق اس نےجھوٹ بولا ۔ حالانکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اسے آنکھیں نہیں پا سکتیں۔‘‘
5. سیدنا ابو ذر﷜ سے مروی ہے : (سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ هَلْ رَأَیْتَ رَبَّكَ؟ قَالَ: « نُورٌ أَنَّیٰ أَرَاہُ» ... صحیح مسلم: ١٧٨) کہ ’’میں نے رسول کریمﷺ سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنے رب کو دیکھا ہے؟ فرمایا: (اس کا حجاب ) نور ہے ، میں کیسے دیکھتا؟‘‘
واللہ تعالیٰ اعلم!
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
استاد محترم انس صاحب کی بات بالکل درست ہے احناف اس مسئلے میں بعض احادیث سے استدلال کرتے ہیں مثلا غلام رسول بریلوی صاحب نے شر ح صحیح مسلم میں نقل کئے ان پر مفصل بحث ہم نے صحیح مسلم کی شرح میں کی ہے یسر اللہ لنا تکمیلہ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
استاد محترم انس صاحب کی بات بالکل درست ہے احناف اس مسئلے میں بعض احادیث سے استدلال کرتے ہیں مثلا غلام رسول بریلوی صاحب نے شرح صحیح مسلم میں نقل کئے ان پر مفصل بحث ہم نے صحیح مسلم کی شرح میں کی ہے یسر اللہ لنا تکمیلہ
اللہ تعالیٰ یہ شرح جلد از جلد مکمل کرائے، اور آپ کو دین حنیف کی خدمت کیلئے چن لے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
استاد محترم انس صاحب کی بات بالکل درست ہے احناف اس مسئلے میں بعض احادیث سے استدلال کرتے ہیں مثلا غلام رسول بریلوی صاحب نے شر ح صحیح مسلم میں نقل کئے ان پر مفصل بحث ہم نے صحیح مسلم کی شرح میں کی ہے یسر اللہ لنا تکمیلہ
جزاکم اللہ محترم ابن بشیر بھائی۔ جب بھی سہولت ہو اور ممکن ہو تو ان اعتراضات و جوابات کو یہاں فورم پر بھی کہیں لگا دیجئے گا۔ تاکہ سب ہی استفادہ کر سکیں۔
 

معین

رکن
شمولیت
اپریل 26، 2011
پیغامات
27
ری ایکشن اسکور
145
پوائنٹ
49
السلام عليكم

اس مسألہ پر حافظ ابن حجر كي ايك كتاب موجود ہے جو بہت عمدة ہے-
مينے ملتقي سے اسے ڈاؤنلوڈ كيا تھا- ابهي مجھے صحيح لنك نہيں مل رهي اور نہ ہی يہاں اپلوڈ كر پا رها ہوں- اس لئے اس قديم ایڈيشن كي لنك پوسٹ كر رہا ہوں-
013078.pdf
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
جزاک اللہ خیرا۔ صحیح مسلم وغیرہ میں جو مذکور ہے کہ رویت باری تعالیٰ آنکھ سے نہیں دل سے ہوئی تھی اس پر بھی روشنی ڈال دیں۔
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
السلام علیکم،
جزاک اللہ خیرا۔ صحیح مسلم وغیرہ میں جو مذکور ہے کہ رویت باری تعالیٰ آنکھ سے نہیں دل سے ہوئی تھی اس پر بھی روشنی ڈال دیں۔
جی اس روایت پر بھی کوئی گفتگو ہو جائے تو بات واضح ہو جائے۔ جزاک اللہ۔
 
Top