حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے اپنے سو اونٹ قر بانی کئے تو تیس اونٹ اپنے دست مبارک سے قر بانی کئے اور پھر مجھے حکم دیا پس باقی ستر میں نے قر بان کئے۔
سنن ابی داوُد ، جلد دوم ، کتاب المناسک-1764
جی تعداد تو سو ہی تھی۔
البتہ
شیخ البانی وغیرہ نے اس روایت کو ضعیف قرار دیاہے۔
صحیح روایات کے مطابق آپ نے جو سو اونٹ قربان کیے، ان میں سے 63 آپ نے خود ذبح کیے، بقیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کیے۔ انہیں میں سےایک روایت سنن ابو داود میں (کتاب المناسک،باب صفۃ حجۃ النبی) 1905 نمبر پر موجود ہے۔
ثم انصرف رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى المنحر فنحر بيده ثلاثا وستين، وأمر عليا فنحر ما غبر يقول: ما بقي
سنن أبي داود (2/ 186)(1905)
کنکریاں مارنے کے بعد،آپ قربانی والی جگہ پر آئے، وہاں 63 کو ذبح خود کیا، بقیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کیں۔
سو کے عدد کی صراحت والی روایت:
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاقَ مَعَهُ مِائَةَ بَدَنَةٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ إِلَى الْمَنْحَرِ نَحَرَ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ بِيَدِهِ، ثُمَّ أَعْطَى عَلِيًّا فَنَحَرَ مَا غَبَرَ مِنْهَا۔
( صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4018)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ سو اونٹ لے کر گئے، قربان گاہ میں آکر تریسٹھ خود ذبح کیے، پھر بقیہ کے لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ذمہ داری دی۔