• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے استاد یہود و نصاری تھے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

abujarjees

مبتدی
شمولیت
جون 27، 2015
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
29
ڈاکٹر فرحت ہاشمی جنہوں نے پی ایچ ڈی گلاسکو یونیورسٹی سے کی ہے جس کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس یونیورسٹی میں اسلامیک سٹڈیز کے تمام ٹیچرز یہودی یا پھر عیسائی ہیں ۔۔ اس لیے ڈاکٹر صاحبہ نے بھی انہی سے دین کی تعلیم حاصل کی ہے ۔۔۔ کیا ان باتوں میں سچائی ہے ؟؟؟؟؟ کیا گلاسکو یونیورسٹی میں مسلم ٹیچجرز نہیں ؟؟؟؟ اس حوالے سے کوئی معلومات کسی بھای کے پاس ہو تو فراہم کردیں ۔۔۔۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
واضح رہے پی ایچ ڈی میں طالب علم علم نہیں حاصل کرتا بلکہ کسی موضوع کو منتخب کر کے اس پر مقالہ لکھتا ہے اب ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ کا مقالہ دیکھ لیا جایے اگر اس میں کویی منھجی خامی نہیں تو پھر یہ سارے اعتراضات تعصب کی بنیاد پر ہیں کہ جی وہ آٹا گوندھتے ہویے ہلتی کیوں ہے
باقی رہی اس یونی ورسٹی میں کویی مسلم استاذ ہیں یا نہیں اس کی ویب سایٹ سے معلوم ہو جایے گا ویسے میں کوشش کروں گا کہ کل ڈاکٹر ادریس زبیر حفظہ اللہ سے رابطہ کر کے یہ معلومات لے لوں
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
کیا محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ حفظہا اللہ عالمہ ہیں؟؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
فورم کے ایک معزز رکن مفتی عبداللہ صاحب نے ایک دوسری سائٹ پر ڈاکٹر صاحبہ کا تعارف دے رکھا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر فرحت ہاشمی آج کے دور مشہور اسلامی اسکالرز میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنے آپ کو قران کا ایک ادنی طالبعلم اور خادم قرار دیتی ہیں۔ اپنے پر اثر انداز بیان اور مدلل طریقہ تدریس کی بدولت آج اسلامی علماء میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
ذاتی کوائف:
محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی 1957 پاکستان کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد عبدالرحمن ہاشمی خود بھی ایک عالم دین تھے۔ ان کا شجرہ نسب 53ویں پشت میں جاکر جلیل القدر صحابی ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپ کے والد کی خواہش تھی کہ میری بیٹی دینی تعلیم حاصل کرے اور قران اور حدیث کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرے۔ اور انہوں نے اپنے والد کی خواہش کے آگے سر تسلیم خم کیا۔ یہاں یہ بھی عرض کرتی چلوں کہ فقط ڈاکٹر صاحبہ ہی نہیں ان کے دوسرے بہن بھائ بھی دین سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔
یہا‎ں ڈاکٹر صاحبہ کی ازدواجی زندگی کے بارے میں عرض کردوں کہ آپ کے شوہر کا نام ڈاکٹر محمد ادریس زبیر ہے اور ڈاکٹر صاحبہ کی دینی مصروفیات کو جاری رکھنے میں انہیں اپنے شوہر کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

تعلیم :
انہوں نے ابتدائ تعلیم سرگودھا ہی سے حاصل کی اور پھر سرگودھا ہی کے گورنمنٹ ڈگری کالج سے گریجویشن کیا۔ جس کے بعد ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے پنجاب یونیورسٹی سے عربک میں ماسٹر کی سند حاصل کی دوران تعلیم انہوں نے متعدد ایوارڈز اور سکالر شپس حاصل کیں۔
درس و تدریس : ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے سرگودھا ڈگری کالج میں لیکچرر کی حیثیت سے اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے فیکلٹی ممبر کی حیثت سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو جوائن کیا اور اسی یونیورسٹی سے انہیں گلاسگو یونیورسٹی سے علوم حدیث میں پی ایح ڈی کرنے کے لیۓ اسکالرز شپ ملی۔ گلاسگو یونیورسٹی اسکاٹ لینڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ نے واپس پاکستان آکر اسلامک یونیورسٹی میں تدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔
الھدی کا قیام
دوران تدریس انہیں احساس ہوا کہ خواتین میں دینی شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہو‎ۓ انہوں نے 1994 میں اسلام آباد میں الہدی انٹرنیشنل سینٹر کی بنیاد رکھی۔ اس سینٹر نے بہت جلد ہی خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ اس فاؤنڈیشن کے دروازے ہر اس خاتون کے لیۓ کھلے ہیں جو کہ دینی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔ چاہے اس کی مادی حیثیت کچھ بھی ہو۔ آج الھدی سینٹر کی شاخیں مختلف ممالک میں پھیلی ہوئ ہیں۔
ڈاکٹر فرحت ہاشمی خواتین کوبنیادی طور پر قران کریم کی تعلم دیتی ہیں اور اس سلسلہ میں ان قران کے ترجمہ اور تفسیر پر مشتمل سی ڈیز اور کیسٹس کو ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے۔
مملکت سعودی عرب میں الھدی کی کلاسز کا اجراء
سعودی عرب میں الھدی کی کلاسز کے اجراء سے پہلے یہاں کے علماء نے ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی تفسیر کا نہایت تفصیل سے جائزہ لیا اور پھر اس تفسیر کو پڑھانے کی اجازت دی۔ اور آج سعودی عرب کے مختلف شہروں میں میں الھدی کے کلاسز جاری ہیں۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
کسی کا عالم ہونا یہ کس طرح معلوم ہوتا ہے
یا کسی کے عالم دین ہونے کی کیا شرایط ہیں
اسی لۓ یہ تھریڈ شروع کیا ہے.
 

abujarjees

مبتدی
شمولیت
جون 27، 2015
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
29
تھریڈ کو خراب نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا سوال یہ نہیں کہ ڈاکٹر صاحبہ عالمہ ہیں یا نہیں ،۔۔۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ انہوں نے گلاسکو یونیورسٹی سے phdکی ہے تو گلاسکو میں انکو پڑھانے والے استاد یہودی یا عیسائی تھے ۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟ محمد فیض بھائی نے کہا ہے کہ وہ ادریس زبیر صاحب سے پوچھ کر بتائینگے تو یہ زیادہ بہتر راستہ ہے حقیقت جاننے کے لیے ۔۔۔ برائے مہرباننی ڈاکٹر صاحبہ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس ٹھریڈ کو خراب نہ کریں
 

abujarjees

مبتدی
شمولیت
جون 27، 2015
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
29
یونی ورسٹی میں کویی مسلم استاذ ہیں یا نہیں اس کی ویب سایٹ سے معلوم ہو جایے گا ویسے میں کوشش کروں گا کہ کل ڈاکٹر ادریس زبیر حفظہ اللہ سے رابطہ کر کے یہ معلومات لے لوں
صرف یہ نہیں کہ مسلم استاد ہیں یہ نہیں بلکہ ان سے یہ پوچھیے گا کہ انہوں نے جن استاد سے phd کی کلاسیس لی انکے نام بتا دیں چاہے وہ مسلم ہو یہ غیر مسلم ۔۔۔
 
Top