• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کافر بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سبب جنت میں داخل ہو سکتا ہے؟

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
کیا کافر بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سبب جنت میں داخل ہو سکتا ہے؟
​

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد للہ رب العالمین، والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين، نبینا محمد وعلى آلہ وصحبہ أجمعین، أما بعد!

کچھ جہلاء اور گمراہ لوگوں نے ایک ایسا فاسد اور قبیح نظریہ گھڑ رکھا ہے جو قرآن و سنت کی صریح مخالفت ہے، اور وہ یہ کہ کافر بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سبب جنت میں داخل ہو سکتا ہے۔ یہ قول صرف ضلالت نہیں، بلکہ صریح کفر و ارتداد ہے، اور اس کا قائل مرتد ہے۔

شیخ صالح الفوزان سے سوال کیا گیا کہ:

«أحدُ الأشخاصِ يقولُ: إنَّ الكافرَ قدْ يدخلُ الجنَّةَ برحمةِ اللهِ تعالَى، فبماذَا نرُدُّ عليهِ؟!» ایک شخص کہتا ہے کہ کافر بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سبب جنت میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس شخص کو ہم کیا جواب دیں؟

شیخ صالح الفوزان نے جواب میں فرمایا:

«الكافرُ يدخلُ الجنَّةَ؟! أعوذُ باللهِ! هذَا ضلالٌ، هذَا إنْ كانَ صاحبُه يتصوَّرُ مَا يقولُ فهذَا ردَّةٌ؛ لأنَّ اللهَ قالَ: ﴿إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ﴾ [المائدة: 72]، وقالَ فِي النارِ: ﴿أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ﴾ [البقرة: 24]، فالذِي يظنُّ أنَّ الكفَّارَ يدخلُونَ الجنَّةَ وهوَ يقرأُ القرآنَ هذَا يُعتبَرُ مرتدًّا؛ لأنَّه مكذِّبٌ للهِ سبحانَه وتعالَى.»

کافر جنت میں داخل ہوگا؟! اللہ کی پناہ! یہ صریح گمراہی ہے۔ اگر یہ بات کہنے والا شخص اپنی کہی ہوئی بات کا مفہوم سمجھتا بھی ہے تو یہ ارتداد ہے؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:﴿بے شک جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے گا، اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے۔﴾ [المائدة: 72] اور جہنم کے بارے میں فرمایا: ﴿وہ کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔﴾ [البقرة: 24] لہٰذا جو شخص یہ گمان رکھتا ہے کہ کافر بھی جنت میں داخل ہوں گے، حالانکہ وہ قرآن کریم بھی پڑھتا ہے، تو ایسا شخص مرتد شمار ہوگا؛ کیونکہ وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی تکذیب کرنے والا ہے۔

[الفتاوى المستخرجة من دروس شرح قرة عيون الموحدين]


ملاحظہ فرمائیں شیخ نے پہلے ہی «الكافر يدخل الجنة؟!» کہہ کر اس قول پر حیرت و استبعاد ظاہر کیا، پھر فورا «أعوذ بالله» کہا۔ یہ صرف تعجب نہیں، بلکہ اس قول کی قباحت اور اس سے نفرت کا اظہار ہے۔ پھر صاف فرمایا کہ یہ ضلالت ہے، اور اگر قائل اپنے قول کے مفہوم کو سمجھتا ہے تو یہ ردہ ہے۔ ردہ کا مطلب ارتداد ہے، یعنی اسلام سے نکل جانا۔

اس کی دلیل قرآن کی دو واضح آیات ہیں جنہیں شیخ نے نقل کیا ﴿إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ﴾ جو اللہ کے ساتھ شرک کرے، اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی۔ یہ حکم قطعی ہے، اس میں کوئی استثناء نہیں۔ جو شخص اس آیت کے باوجود یہ کہے کہ کافر جنت میں جا سکتا ہے، وہ اللہ کے اس حکم کو جھٹلا رہا ہے۔

دوسری آیت: ﴿أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ﴾ جہنم کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یعنی جہنم ان کا ٹھکانہ ہے، جنت نہیں۔ جو شخص اس کے باوجود کافروں کو جنت کا امیدوار بنائے، وہ قرآن کی تکذیب کر رہا ہے۔ شیخ نے بالکل واضح فرمایا کہ جو شخص قرآن پڑھتے ہوئے بھی یہ گمان رکھے کہ کفار جنت میں داخل ہوں گے، وہ مرتد ہے۔ وجہ یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی تکذیب کر رہا ہے۔ اللہ کی تکذیب کفر اکبر ہے، اور اس پر مرتد کا حکم لگتا ہے۔

یہ لوگ «رحمت الٰہی» کا نام لے کر اس باطل کو سجاتے ہیں۔ حالانکہ اللہ کی رحمت مومنوں کے لیے ہے، کافروں کے لیے نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا: ﴿وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِآيَاتِنَا يُؤْمِنُونَ﴾ رحمت وسیع ہے، لیکن اسے اللہ نے متقین، زکوٰۃ دینے والوں اور اپنی آیات پر ایمان لانے والوں کے لیے مخصوص کر دیا۔ کافر نہ متقی ہے، نہ زکوٰۃ دیتا ہے، نہ آیات پر ایمان لاتا ہے۔ پس اس کے لیے رحمت نہیں، بلکہ جہنم ہے۔

لہٰذا جو شخص یہ کہے کہ کافر اللہ کی رحمت سے جنت میں داخل ہو سکتا ہے، وہ دراصل مسلمانوں کے دلوں میں کفر کے خلاف نفرت کو کمزور کرتا ہے۔ یہ دین کے اصولوں سے کھلواڑ ہے، اور اللہ کے احکام کو ہلکا سمجھنا ہے۔ جو شخص اس قول کو اختیار کرے اور اسے درست سمجھے، وہ قرآن کی صریح آیات کا منکر ہے، اور اگر وہ اپنے قول کے معنی جانتا ہے تو وہ مرتد ہے۔ اس پر توبہ واجب ہے، ورنہ اس کا حکم مرتد کا حکم ہے، اس سے نکاح باطل، اس کی میراث حرام، اور اس پر مرتد کی حد جاری ہو گی ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے گمراہ نظریات سے محفوظ رکھے، اور ہمیں قرآن و سنت پر مضبوطی سے قائم رہنے کی توفیق دے۔ آمین۔

واللہ أعلم، وصلى اللہ على نبینا محمد وعلى آلہ وصحبہ وسلم۔
 
Top