- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جس کو تلبسوا الحق بالباطل کا سہارا لینا ہو تو وہ چیزوں کو متعین نہیں کرے گا مثلا جو قبضہ گروپ والے ہوتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ باؤنڈری کو متعین نہ کیا جائے اور چار دیواری نہ لگائی جائے تاکہ وہ اپنی مرضی کر سکیں مگر جو انصاف پسند اور اپنے حق کا دفاع کرنے والے ہوتے ہیں وہ سب سے پہلے چار دیواری کرواتے ہیں چنانچہ اکثر یہ مشوری دیا جاتا ہے کہ بھائی اپنی جگہ کی چار دیواری کروا دو تاکہ قبضہ گروپ کے ہاتھوں لٹ نہ جائیںشاید صحیح بخاری کا اسکیل آپ کی سمجھ میں نہیں آیا اس لئے عرض ہے کہ پہلے اپنے اسکیل میں آپ طاق ہوجائیں پھر دوسرے اسکیل کی طرف دھیان دیجئے یہ بہتر ہوگا
بخاری سکیل نہیں بلکہ
اہل سنت کے نزدیک شریعت کا حکم معلوم کرنے کا اپنا ایک سکیل (نظریہ) ہے جس سکیل کے مطابق پھر قرآن یا بخاری وغیرہ کی احادیث سے احکامات کو اخذ کیا جاتا ہے
اسی طرح اہل تشیعہ کے ہاں سکیل صرف نہج البلاغہ، اصول کافی وغیرہ نہیں بلکہ انکا سکیل (نظریہ) کچھ اور ہے جس کے مطابق وہ باقی روایات کو مسترد کرتے اور قبول کرتے ہیں پس جب انکی کتاب میں کوئی بات انکے سکیل سے موافق نہ ہو تو کہتے ہیں کہ یہ تقیہ کیا تھا حتی کہ وہ تو قرآن کو بھی اس سکیل کے اوپر فٹ نہ آنے پر رد کرتے ہیں بلکہ تحریف کا مرتکب ٹھراتے ہیں نعوذ باللہ من ذلک
اب بتائیں کہ آپ کے نزدیک سکیل کسی ایک کتاب کو کہتے ہیں یا سکیل کچھ اور چیز ہوتی ہے اور کتابوں کو اس کے مطابق پرکھا جاتا ہے