• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کوئی بتا سکتاہے؟

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مڑکامسری جو چینی کی طرح ہوتی ہے۔میٹھی ہوتی ہے۔بچپن میں ہم بڑے شوق سے کھاتے تھے۔اس کی تاثیر کیا ہے ؟اور اس کے فوائد کیا ہیں؟
کیونکہ اگر چینی دودھ یا چائے میں ڈالیں تو شوگر بڑھتی ہے۔
اگر کینڈریل کی ٹیبلیٹ چائے یا دودھ میں ڈ الیں تو گلا خراب ہوجاتا ہے۔
اگر مڑکا مسری کو چینی اور کینڈریل ٹیبلیٹ کی جگہ دودھ اور چائے میں استعمال کیا جائے توکیسا؟کیونکہ مجھے کسی دوست نے بتایا ہے کہ آپ اس کو دودھ اور چائے میں استعمال کریں اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ دیتی ہے۔؟
@کنعان
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

مڑکا مسری تو میں نے پہلی مرتبہ سنا ھے، مسری، مثری یا مصری کہتے تھے اور بہت مرتبہ کھائی بھی ھے، شوگر کا مریض اسے استعمال نہیں کر سکتا یہ اور چینی کی تاثیر گرم ہوتی ھے، اگر مڑکا مسری اس کے علاوہ کوئی اور چیز ھے تو اس پر شیخ رفیق طاہر ہی بتا سکتے ہیں ایک اندازہ کے مطابق وہ بھی شائد حکمت سے واقفیت رکھتے ہیں۔

شوگر والے کینڈریل ٹیبلٹس ہی استعمال کرتے ہیں، گلہ خراب ہونا کسی سے نہیں سنا اتنا ضرور ھے کہ شوگر مریض کا گلہ اور منہ خشک ضرور ہوتا ھے۔

والسلام
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
مصری اور چینی میں کیا فرق ہے؟ کیا یہ دونوں ایک ہی چیز نہیں ؟

نہایتشیریں اور مصفا قند جو بطور خاص ڈلی یا کوزے کی شکل میں تیار کی جاتی ہے، شیرے کی مقدار سے زائدمٹھاس یعنی کھانڈ یا قند جو زائد مقدار میں حل کر دیا گیا ہو شیرے میں جم جاتا ہے اس کو اصطلاحاً مصری کہتے ہیں جو بطور خاص تیار کی جاتی ہے، قند کی ٹھوسبلوریقلم یا ڈلی۔
حوالہ

چینی ہو، گڑ ہو، مصری ہو، شہد ہو یا کوئی بھی میٹھا پھل یا غذائی جنس، ان سب میں شوگر یا اس کی فیملی (گلوکوز، فرکٹوز وغیرہ) کم یا زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے۔ ذیابطیس کے مریض ایسی تمام میٹھی اشیاء عام لوگوں کی طرح حسب منشا نہیں کھا سکتے۔ انہیں ڈاکٹر کے مشورے سے ایک معین مقدار میں ”میٹھا“ کھانا چاہئے۔ نہ اس معین مقدار سے کم اور نہ زیادہ۔ دونوں صورتون میں ذیابطیس کے مریض کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

جدید ترین تحقیقی کے مطابق شوگر کے مریضوں کے لئے بازار میں دستیاب کینڈرل (وغیرہ) اور ”ڈائیٹ مشروب“ یا ”ڈائیٹ مٹھائیاں“ بھی خطرناک ہیں۔ کیونکہ ان ”شوگر فری میٹھے“ میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو زبان کو میٹھا ذائقہ دیتے ہیں، لیکن ان کے ”سائیڈ ایفیکٹ“ بہت زیادہ ہیں۔ ذیابطیس کے مریض اگر کبھی کبھار کوئی مشروب، بوتل یا مٹھائی کھانا چاہیں تو تھوڑی مقدار میں ”نارمل“ ہی کھا لیں اور ”ڈائیٹ“ سے پرہیز کریں۔

ذیابطیس کے مریض ہفتہ میں کم از کم ایک بار صبح نہار منہ (بارہ گھنٹہ کی ”فاسٹنگ“ کے ساتھ) ”فاسٹنگ بلڈ شوگر“ ضرور چیک کریں یا کرائیں۔ یہ شوگر لیول 100 سے 120 کے درمیان ہونا چاہئے۔ اگر اس سے کم ہو تو یومیہ میٹھا کھانے کی مقدار تھوڑی سی بڑھا لیجئے۔ اور اگر زیادہ ہو تو یومیہ میٹھی چیزیں کھانے کی مقدار مزید کم کرلیجئے یا ”فزیکل موومنٹ“ میں اضافہ کرلیجئے اور اس طرح اپنی فاسٹنگ بلڈ شوگر لیول کو ایڈجسٹ کرلیجئے۔

ہر تین ماہ یا چھ ماہ بعد لیب سے ”ایچ بی اے ون سی“ ٹیسٹ ضرور کرالیجئے۔ یہ گزشتہ تین ماہ کی اوسط بلڈ شوگر لیول ہوتی ہے۔ یہ ”سات“ سے کم ہونی چاہئے۔ سات سے زیادہ ہونے کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیجئے۔

شوگر ایک لاعلاج مرض ہے۔ یہ صرف ”کنٹرول“ کیا جاسکتا ہے، ادویات اور انسولین کے استعمال اور لائف اسٹائل کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تبدیل کرکے۔ ادویات کے ساتھ ساتھ انسولین ضرور لگانی چاہئے اگر ڈاکٹر مشورہ دے تو۔ ذیابطیس کی ایک قسم ”فالس ڈایابیٹس“ یعنی جھوٹا یا عارضی ذیابطیس بھی ہوتا ہے۔ جو حاملہ خواتین کو اکثر ہوجایا کرتا ہے۔ یہ مرض قابل علاج ہوتا ہے۔

پس تحریر: یہ احقر کوئی ایک عشرے سے ذیابطیس کا مریض ہے، اور یہی اس کی اس موضوع پر ”قابلیت“ کی دلیل ہے۔ (مسکراہٹ)
 
Last edited:

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
مڑکامسری جو چینی کی طرح ہوتی ہے
مڑکا مسری تو میں نے پہلی مرتبہ سنا ھے، مسری، مثری یا مصری کہتے تھے اور بہت مرتبہ کھائی بھی ھے
آپکی طرح می
دو قسم کی مصری تو میں نے خود استعمال کی ہے
1- کوزہ مصری
2- کالپئی مصری

لاہور کی معروف " پاپڑ منڈی " جہاں سے حکمت کی ادویات با آسانی مل جاتی ہیں وہیں سے یہ دونوں مصری لیں تھیں ، ذائقے کے اعتبار سے دونوں ایک جیسی تھیں لیکن قیمت دونوں کی مختلف
 
Top