• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کوئی تبلیغی ، دیوبندی ، بریلوی مجھےبتا سکتا ہے کہ لفظ (غیر مقلد) کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟؟؟

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,583
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ؛
محترم @یوسف ثانی صاحب کے ٹیگ کرنے پر ابھی ابھی اس تھریڈ کو دیکھا ،
اور انکشاف ہوا کہ ’’ بندہ ‘‘ زیر بحث ہے ،،اور درجہ امامت پر فائز ہے ۔لیکن ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ
یہ ۔۔امامت معصومانہ ہے۔۔یا ۔۔مقلدانہ ہے ،یا محض عامیانہ ہے ۔۔۔؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ٹھہریئے !
بندہ محض ایک طالب علم ہے ، اور اپنے بارے کوئی غلط فہمی کبھی نہیں پالی
فورم پر سوال و جواب ’’ طلب علم ‘‘کی غرض سے پیش کرتا رہتا ہوں ۔۔
اور اس طرح فورم کے احباب سے بہت کچھ سیکھا ہے
من گِلی ناچیز بودم ـــــــــ ولیکن مدتی با گُل نشستم

بہرحال ۔۔۔۔۔۔۔تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں ،جزاکم اللہ تعالی خیراً
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,797
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم :

@یوسف ثانی بھائی آپ نے مجھے نصیحت کی میں نے اسے قبول کیا اور جب میں نے آپ کو نصیحت کی تو آپ نے اس غیر متعلق کہا -

کیا یہی آپ کا انصاف ہے ؟

اس کی بھی وضاحت کر دے :

کیا دین کی بات لوگوں تک پہنچانا مشغلہ ہے ؟؟؟؟؟
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
السلام علیکم :

@یوسف ثانی بھائی آپ نے مجھے نصیحت کی میں نے اسے قبول کیا اور جب میں نے آپ کو نصیحت کی تو آپ نے اس غیر متعلق کہا -

کیا یہی آپ کا انصاف ہے ؟

اس کی بھی وضاحت کر دے :

کیا دین کی بات لوگوں تک پہنچانا مشغلہ ہے ؟؟؟؟؟
وعلیکم السلام میرے معصوم اور پیارے بھائی!
آپ کا یہ مراسلہ بھی ”غیر متعلق“ ہے۔

میری ”نصیحت“ یہ تھی اور اب بھی ہے کہ آپ غیر ضروری بحث مباحثہ سے گریز کیجئے۔ اگر اپ نے اسے قبول کیا ہوتا تو یہ مراسلہ نہ آتا۔ یہ ایک علمی فورم ہے۔ اسے اس قسم کی ”بے فضول“ باتوں سے ”آلودہ“ نہ کیجئے۔ شکریہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,797
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام میرے معصوم اور پیارے بھائی!
آپ کا یہ مراسلہ بھی ”غیر متعلق“ ہے۔

میری ”نصیحت“ یہ تھی اور اب بھی ہے کہ آپ غیر ضروری بحث مباحثہ سے گریز کیجئے۔ اگر اپ نے اسے قبول کیا ہوتا تو یہ مراسلہ نہ آتا۔ یہ ایک علمی فورم ہے۔ اسے اس قسم کی ”بے فضول“ باتوں سے ”آلودہ“ نہ کیجئے۔ شکریہ
کیا کوئی تبلیغی ، دیوبندی ، بریلوی مجھےبتا سکتا ہے کہ لفظ (غیر مقلد) کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟؟؟

میرے بھائی میں نے ایک سوال پوچھا تھا اب اگر کوئی غیر مقلد بھائی مجھے بتا سکتا ہے تو بتا دے -

اور آپ کی نصیحت کا بہت بہت شکریہ
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
کیا کوئی تبلیغی ، دیوبندی ، بریلوی مجھے بتا سکتا ہے کہ لفظ (غیر مقلد) کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟؟؟
محترم! مقلد تقلید سے ہے اور اس کا ماخذ ”قلادۃ“ ہے۔ یہ لفظاگر انسان کے لئے استعمال تو ہار کہلاتا ہے جیسا کہ ”صحیح“ حدیثِ مبارکہ میں ہے؛
أَنَّهَا اسْتَعَارَتْ مِنْ أَسْمَاءَ قِلَادَةً فَهَلَكَتْ الحدیث (صحیح بخاری)
جو اس کا اہل ہے وہ ”مقلد“ ہے اور جو اس کا اہل نہیں وہ ”غیر مقلد“ اور اس کا اہل کون نہیں ملاحظہ فرمائیں ”صحیح“ حدیث سے؛
طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَوَاضِعُ الْعِلْمِ عِنْدَ غَيْرِ أَهْلِهِ كَمُقَلِّدِ الْخَنَازِيرِ الْجَوْهَرَ وَاللُّؤْلُؤَ وَالذَّهَبَ الحدیث (ابن ماجہ)
 
شمولیت
اگست 13، 2011
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
172
پوائنٹ
82
السلام علیکم
محترم بھٹی صاحب
آپ کی ذکر کردہ "صحیح" حدیث اہل علم کے نزدیک ضعیف ہے۔ تفصیل علمائے فورم یقینا بیان فرما دیں گے ۔ان شاء اللہ
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,583
ری ایکشن اسکور
6,761
پوائنٹ
1,207
جو اس کا اہل ہے وہ ”مقلد“ ہے اور جو اس کا اہل نہیں وہ ”غیر مقلد“ اور اس کا اہل کون نہیں ملاحظہ فرمائیں ”صحیح“ حدیث سے؛
طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَوَاضِعُ الْعِلْمِ عِنْدَ غَيْرِ أَهْلِهِ كَمُقَلِّدِ الْخَنَازِيرِ الْجَوْهَرَ وَاللُّؤْلُؤَ وَالذَّهَبَ الحدیث (ابن ماجہ)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
بھٹی صاحب!
تقلید کے حق میں ضعیف روایات مت پیش کریں۔۔۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ شِنْظِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: < طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، وَوَاضِعُ الْعِلْمِ عِنْدَ غَيْرِ أَهْلِهِ كَمُقَلِّدِ الْخَنَازِيرِ الْجَوْهَرَ وَاللُّؤْلُؤَ وَالذَّهَبَ >۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۷۰، ومصباح الزجاجۃ: ۸۳) (ضعیف جدًا)
(اس کی سند میں حفص بن سلیمان البزار ضعیف بلکہ متروک الحدیث راوی ہے، اس لئے اس سند سے یہ حدیث ضعیف ہے، لیکن پہلا ٹکڑا: ''طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ'' طرق و شواہد کی بناء پر صحیح ہے، اور دوسرا ٹکڑا :''وَوَاضِعُ الْعِلْمِ عِنْدَ غَيْرِ أَهْلِهِ كَمُقَلِّدِ الْخَنَازِيرِ الْجَوْهَرَ وَاللُّؤْلُؤَ وَالذَّهَبَ''ضعیف ہے کیونکہ اس کاراوی حفص ہے۔

آپ لاکھ سر مارتے رہیں دیواروں کو لیکن تقلید کو ثابت کرنا مقلدین کے بس کی بات نہیں۔۔علماء دین نے مقلد کو ویسے ہی جاہل قرار دیا ہے۔۔۔۔ابتسامہ!
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,552
پوائنٹ
304
محترم! مقلد تقلید سے ہے اور اس کا ماخذ ”قلادۃ“ ہے۔ یہ لفظاگر انسان کے لئے استعمال تو ہار کہلاتا ہے جیسا کہ ”صحیح“ حدیثِ مبارکہ میں ہے؛
أَنَّهَا اسْتَعَارَتْ مِنْ أَسْمَاءَ قِلَادَةً فَهَلَكَتْ الحدیث (صحیح بخاری)
جو اس کا اہل ہے وہ ”مقلد“ ہے اور جو اس کا اہل نہیں وہ ”غیر مقلد“ اور اس کا اہل کون نہیں ملاحظہ فرمائیں ”صحیح“ حدیث سے؛
طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَوَاضِعُ الْعِلْمِ عِنْدَ غَيْرِ أَهْلِهِ كَمُقَلِّدِ الْخَنَازِيرِ الْجَوْهَرَ وَاللُّؤْلُؤَ وَالذَّهَبَ الحدیث (ابن ماجہ)
بار بار فاتحہ خلف الامام کے مسلے میں اہل حدیث پر تعن و تشنیع کرنے والے (کہ اہل حدیث سوره ال عراف کی آیت ٢٠٤ پر عمل نہیں کرتے) - جناب @عبدالرحمان بھٹی صاحب اب قرآن کی اس آیت کا کیا جواب دیں گے جس میں لفظ " قلائد" ان جانوروں کے لئے استمعال کیا گیا ہے جن کے گلے میں پٹہ ڈالا جاتا ہے-

[ARB]جَعَلَ اللَّهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيَامًا لِلنَّاسِ وَالشَّهْرَ الْحَرَامَ وَالْهَدْيَ وَ[B][COLOR=#ff0000]الْقَلَائِدَ[/COLOR][/B] ۚ ذَٰلِكَ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ سوره المائدہ ٩٧
[/ARB]
الله نے کعبہ کو جو بزرگی والا گھر ہے لوگوں کے لیے قیام کا باعث کر دیا ہے اور عزت والے مہینے کو اور حرم میں قربانی والے [COLOR=#000000]جانور کو بھی اور[/COLOR][B][COLOR=rgb(255, 0, 0)] جن کے گلے میں پٹہ ڈال کر کر کعبہ کو لے جائیں[/COLOR][/B]- یہ اس لیے ہے کہ تم جان لو کہ بے شک الله کو معلوم ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور بے شک الله ہر چیز کو جاننے والا ہے
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے کافی معلومات حاصل کیں اس فورم سے ۔ خوشی هوتی هے جب بحث میں طرفین دلائل دیتے هیں اور طرفین کی دلائل سے فایدہ هوتا هے ۔ کسی پر پابندی نهیں هے ۔ کبهی کبهی ایک هی موضوع پر الگ الگ مباحثے هوے هیں ایک هی وقت میں ۔ اگرچہ مقصد یہ هو کہ محمد عامر بهائی کم علم هوں تو وہ مختلف فیه مسائل میں بالواسطہ دخل نہ دیں تو عمدہ مشورہ هوا اور مفید بهی ۔ اگر محمد عامر بهائی اپنے سے زیادہ علم رکهنے والے سے مشورہ طلب کریں یا دخل فی الموضوع کی گذارش کریں تو یہ انکا جائز حق هے ۔ دوئم جب اس فورم پر مخالف کی باتیں تحمل سے سنی جاتی هیں اور انکے جوابات بهی عموما اچهے طرز پر دئے جاتے هیں تو محمد عامر بهائی پر کسی سوال کے پوچهے جانے پر کسطرح اعتراض کیا جاسکتا هے ۔ علم دو طرح هے ۔ استاذ اور طالب علم کے درمیان ایک واضح فرق هوتا هے ۔ آج کا طالب آنیوالے کل کا استاذ هو سکتا هے ۔ سیکهنے کیلئے ضروری هے کوشش سو محمد عامر بهائی کر رهے هیں ۔
بهر حال انکا سوال موجود هے اپنی جگہ پر ۔
والسلام
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,583
پوائنٹ
791
مولانا حالی مرحوم نے ایک بند اس تقلید کے متعلق یوں لکھا ہے

سدا اہل تحقیق سے دل میں بل ہے
حدیثوں پہ چلنے میں دین کا خلل ہے۔

فتاووں پہ بالکل مدار عمل ہے
ہر اک رائے قرآن کا نعم البدل ہے

کتاب اورسنت کا ہے نام باقی
خدا اور نبی سے نہیں کام باقی
 
Top