• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یوم عرفہ کے روزے کی فضیلت میں کوئی روایت ثابت نہیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی حفظک

مجھے ایک تحریر موصول ہوئی ہے جس پر آپ کی توجہ درکار ہے.

«عرفة (۹ ذی الحجہ) کا روزہ»
رسول اللہﷺ سے روایت ہے کہ:’’عرفہ کے دن کا روزہ ایک سال پچھلے اور ایک آنے والے سال(کے گناہوں) کا کفارہ ہے‘‘
{صحيح مسلم: ٢٧٤٦}
=> امام بخاری اس روایت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ: ’’اس روایت میں عبداللہ بن المعبد کا سماع ابو قتادہ صحابی سے معروف نہیں ہے‘‘
{تاریخ الکبیر،الصغیر،الاوسط}۔
=> یعنی یہ روایت منقطع(ضعیف) ہے۔ اور امام العقیلی، ابن عدی، ابن جریر الطبری اور امام ذھبی نے بھی اس کی تائید کی ہے۔
=> اس روزے کی فضیلت کے بارے میں رسول اللہﷺ سے کوئی روایت ثابت نہیں۔
=> اس کے برعکس اماں عائشہؓ فرماتی ہیں: ’’میں نے رسول اللہﷺ کو ان دس دنوں میں کبھی روزہ رکھتے نہیں دیکھا‘‘
{صحيح مسلم: ٢٧٨٩}
=> اس دن روزے کے بارے میں صحابہ مختلف ہیں، بعض نے یہ روزہ رکھا ہے اور بعض نے اسے مکروہ سمجھا ہے۔
=> اگر کوئی یہ روزہ رکھتا ہے تو کوئی حرج نہیں لیکن رسول اللہﷺ کی سنت اس دن روزہ نہ رکھنا ہے.{البخاری: ۱۹۸۸}
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے ایک تحریر موصول ہوئی ہے جس پر آپ کی توجہ درکار ہے.
یوم عرفہ کا روزہ


بشمول یوم عرفہ (ذوالحجہ کے نو دنوں ) کی فضیلت متفق علیہ حدیث میں موجود و ثابت ہہے :

عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ يَعْنِي أَيَّامَ الْعَشْرِ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ ".
سيدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دنوں یعنی عشرہ ذی الحجہ کا نیک عمل اللہ تعالیٰ کو تمام دنوں کے نیک اعمال سے زیادہ محبوب ہے“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی راہ میں جہاد بھی (اسے نہیں پا سکتا) ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاد بھی نہیں، مگر ایسا شخص جو اپنی جان و مال کے ساتھ نکلا اور جان و مال دونوں ہی نہیں لوٹے “۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العیدین ۱۱ (۹۶۹)، سنن الترمذی/الصوم ۵۲ (۷۵۷)، سنن ابن ماجہ/الصیام ۳۹ (۱۷۲۷)، (تحفة الأشراف: ۵۶۱۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۲۲۴، ۳۳۸، ۳۴۶)، سنن الدارمی/الصیام ۵۲ (۱۸۱۴) (صحیح)
__________________________
اور وہ حدیث جس میں خاص روز عرفہ کے روزہ کی فضیلت وارد ہے وہ یہ ہے :
صحیح مسلم ، حدیث نمبر: 2746
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ جَمِيعًا، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ غَيْلَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ : رَجُلٌ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: كَيْفَ تَصُومُ؟، " فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "، فَلَمَّا رَأَى عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ غَضَبَهُ، قَالَ: رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ، وَغَضَبِ رَسُولِهِ فَجَعَلَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُرَدِّدُ هَذَا الْكَلَامَ حَتَّى سَكَنَ غَضَبُهُ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ بِمَنْ يَصُومُ الدَّهْرَ كُلَّهُ؟، قَالَ: " لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ "، أَوَ قَالَ: " لَمْ يَصُمْ وَلَمْ يُفْطِرْ "، قَالَ: كَيْفَ مَنْ يَصُومُ يَوْمَيْنِ، وَيُفْطِرُ يَوْمًا؟، قَالَ: " وَيُطِيقُ ذَلِكَ أَحَدٌ "، قَالَ: كَيْفَ مَنْ يَصُومُ يَوْمًا، وَيُفْطِرُ يَوْمًا؟، قَالَ: " ذَاكَ صَوْمُ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام "، قَالَ: كَيْفَ مَنْ يَصُومُ يَوْمًا، وَيُفْطِرُ يَوْمَيْنِ؟، قَالَ: " وَدِدْتُ أَنِّي طُوِّقْتُ ذَلِكَ "، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثٌ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَرَمَضَانُ إِلَى رَمَضَانَ، فَهَذَا صِيَامُ الدَّهْرِ كُلِّهِ، صِيَامُ يَوْمِ عَرَفَةَ أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ، وَالسَّنَةَ الَّتِي بَعْدَهُ، وَصِيَامُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ، أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے روایت کی کہ ایک شخص آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور عرض کیا کہ آپ کیونکر رکھتے ہیں روزہ؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غصہ ہو گئے (یعنی اس لیے کہ یہ سوال بے موقع تھا۔ اس کو لازم تھا کہ یوں پوچھتا کہ میں روزہ کیونکر رکھوں) پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ دیکھا تو عرض کرنے لگے: «رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالإِسْلاَمِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ وَغَضَبِ رَسُولِهِہم» ”راضی ہوئے اللہ تعالیٰ کے معبود ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر اور پناہ مانگتے ہیں ہم اللہ اور اس کے رسول کے غصہ سے۔“ غرض سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بار بار ان کلمات کو کہتے تھے یہاں تک کہ غصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تھم گیا پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول! جو ہمیشہ روزہ رکھے وہ کیسا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ افطار کیا۔“ پھر کہا جو دو دن روزہ رکھے اور ایک دن افطار کرے وہ کیسا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی طاقت کس کو ہے۔ یعنی اگر طاقت ہو تو خوب ہے پھر کہا: جو ایک دن روزہ رکھے ایک دن افطار کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ روزہ ہے داؤد علیہ السلام کا، پھر کہا: جو ایک دن روزہ رکھے اور دو دن افطار کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں آرزو رکھتا ہوں کہ مجھے اتنی طاقت ہو۔“ یعنی یہ خوب ہے اگر طاقت ہو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین روزے ہر ماہ میں اور رمضان کے روزے ایک رمضان کے بعد دوسرے رمضان تک یہ ہمیشہ کا روزہ ہے یعنی ثواب میں اور عرفہ کے دن کا روزہ ایسا ہے کہ میں امیدوار ہوں اللہ پاک سے کہ ایک سال اگلے اور ایک سال پچھلے گناہوں کا کفارہ ہو جائے اور عاشورے کے روزہ سے امید رکھتا ہوں ایک سال اگلے کا کفارہ ہو جائے۔“
صحیح مسلم ، الصیام
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اور سیدہ عائشہ صدیقہ کی وہ روایت جس کا محولہ تحریر میں ذکر ہے وہ یہ ہے :

عن عائشة رضي الله عنها، قالت: «ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم صائما في العشر قط»
صحيح مسلم وكتاب الاعتكاف )

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی عشرہ ذی الحجہ میں روزے سے نہیں دیکھا۔
_______________
امام نووی ؒ اس کے تحت لکھتے ہیں :
قَالُوا وَهَذَا مِمَّا يُتَأَوَّلُ فَلَيْسَ فِي صَوْمِ هَذِهِ التِّسْعَةِ كَرَاهَةٌ بَلْ هِيَ مستحبة استحبابا شديدا لاسيما التَّاسِعُ مِنْهَا وَهُوَ يَوْمُ عَرَفَةَ وَقَدْ سَبَقَتِ الْأَحَادِيثُ فِي فَضْلِهِ وَثَبَتَ فِي صَحِيحِ الْبُخَارِيِّ إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قَالَ مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا أَفْضَلُ مِنْهُ فِي هَذِهِ يَعْنِي الْعَشْرَ الْأَوَائِلَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَيُتَأَوَّلُ قَوْلُهَا لَمْ يَصُمِ الْعَشْرَ أَنَّهُ لَمْ يَصُمْهُ)
__________________

جبکہ صحیح حدیث میں ذوالحج کے ابتدائی نو دنوں کے روزے رکھنے کا ثبوت نبی مکرم ﷺ سے ثابت ہے :
عن هنيدة بن خالد، عن امرأته، عن بعض، أزواج النبي صلى الله عليه وسلم قالت: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصوم تسع ذي الحجة، ويوم عاشوراء، وثلاثة أيام من كل شهر، أول اثنين من الشهر والخميس»
سنن ابي داود ،باب صوم العشر ، سنن النسائي
ہنیدہ بن خالد کی بیوی سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی زوجہ محترمہ سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذی الحجہ کے (شروع) کے نو دنوں کا روزہ رکھتے، اور یوم عاشورہ (دسویں محرم) کا روزہ رکھتے نیز ہر ماہ تین دن یعنی مہینے کے پہلے پیر (سوموار، دوشنبہ) اور جمعرات کا روزہ رکھتے "
امام الترمذی یوم عرفہ کی حدیث روایت فرماتے ہیں :
عن أبي قتادة، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «صيام يوم عرفة، إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والسنة التي بعده» وفي الباب عن أبي سعيد.: «حديث أبي قتادة حديث حسن،
عرفہ کے دن کا روزہ ایسا ہے کہ میں امیدوار ہوں اللہ پاک سے کہ ایک سال اگلے اور ایک سال پچھلے گناہوں کا کفارہ ہو جائے ۔
امام ترمذی فرماتے ہیں ابو قتادہ کی یہ حدیث حسن ہے "
_______________________
قال الامام البخاري :
عَبد اللهِ بْن مَعبَد، الزِّمّانِيّ، البَصرِيّ.
عَنْ أَبي قَتادة.
رَوَى عَنه حَجّاج بْن عَتّاب، وغَيلان بن جَرير، وقَتادة.
ولا نَعرِفُ سماعه من أَبي قَتادة.
التاريخ الكبير

______________________________
قال ابن حجر في التهذيب :
"م 4 عبد الله" بن معبد الزماني1 البصري روى عن أبي قتادة وأبي هريرة وعبد الله بن عتبة ابن مسعود وأرسل عن عمر وعنه قتادة وغيلان بن جرير وثابت البناني والحجاج بن عتاب العبدي قال النسائي ثقة وقال أبو زرعة لم يدرك عمر قلت وقال البخاري لا يعرف سماعه من أبي قتادة وقال العجلي بصري تابعي ثقة وذكره ابن حبان في الثقات


___________________________
قال الذهبي في ديوان الضعفاء:
عبد الله بن معبد الزماني: عن أبي قتادة، قال البخاري: لا يعرف له سماع من أبي قتادة، قلت: لا يضره ذلك.
______________________
وقال الامام ابن حزم في المحلى(باب مسئلة صوم يوم عاشوراء ) :
وأما سماع عبد الله بن معبد من أبي قتادة فعبد الله ثقة - والثقات مقبولون - لا يحل رد رواياتهم بالظنون - وبالله تعالى التوفيق
________________________________
قال الشخ محمد بن صالح العثيمين

رابط المادة: http://iswy.co/e3ldh
هل وَرَدَ أن النبي لم يكن يصوم عشر ذي الحجة

السؤال: ورد في الحديث أن النبي صلى الله عليه وسلم لم يكن يصوم عشر ذي الحجة فما الجواب عن ذلك؟ الإجابة: الحديث المشار إليه في صحيح مسلم عن عائشة رضي الله عنها قالت: "ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم صائماً في العشر قط"، وفي رواية: "أن النبي صلى الله عليه وسلم لم يصم العشر". والجواب: أن هذا إخبار من عائشة رضي الله عنها عمَّا علمت، وقول الرسول صلى الله عليه وسلم مُقدَّم على شيء لم يعلمه الراوي، وقد رجح الإمام أحمد رحمه الله أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يصوم هذه العشر فإن ثبت هذا الحديث فلا إشكال، وإن لم يثبت فإن صيامها داخل في عموم الأعمال الصالحة التي قال فيها رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ما من أيام العمل الصالح فيهن أحب إلى الله من هذه العشر"، والصوم من العمل الصالح. ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ مجموع فتاوى و رسائل الشيخ محمد صالح العثيمين المجلد العشرون - كتاب الصيام.

اس حدیث کے متعلق شبہات کے رد میں سعودیہ کے بڑے علمی ادارے (الرئاسة العامة لإدارات البحوث العلمية والإفتاء والدعوة والإرشاد ) کی طرف شائع ہونے والے مجلہ :
مجلة البحوث الإسلامية " میں بہت مفید بحث کی گئی ہے ،
ربط مجلہ البحوث الاسلامیہ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عربی کی بقیہ عبارات کا ترجمہ ۔۔ ان شاء اللہ ۔۔ آئیندہ نشست میں کرتا ہوں ،​
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
قال الشخ محمد بن صالح العثيمين​

هل وَرَدَ أن النبي لم يكن يصوم عشر ذي الحجة ذی الحجہ
"کیا یہ بات صحیح ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشرہ کے روزے نہیں رکھتے تھے ؟

السؤال: ورد في الحديث أن النبي صلى الله عليه وسلم لم يكن يصوم عشر ذي الحجة فما الجواب عن ذلك؟
ایک حدیث شریف میں وارد ہے کہ کیا یہ بات صحیح ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشرہ کے روزے نہیں رکھتے تھے ،اس کا کیا جواب ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الإجابة: الحديث المشار إليه في صحيح مسلم عن عائشة رضي الله عنها قالت: "ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم صائماً في العشر قط"، وفي رواية: "أن النبي صلى الله عليه وسلم لم يصم العشر".
والجواب: أن هذا إخبار من عائشة رضي الله عنها عمَّا علمت، وقول الرسول صلى الله عليه وسلم مُقدَّم على شيء لم يعلمه الراوي،
وقد رجح الإمام أحمد رحمه الله أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يصوم هذه العشر فإن ثبت هذا الحديث فلا إشكال، وإن لم يثبت فإن صيامها داخل في عموم الأعمال الصالحة التي قال فيها رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ما من أيام العمل الصالح فيهن أحب إلى الله من هذه العشر"، والصوم من العمل الصالح.
مجموع فتاوى و رسائل الشيخ محمد صالح العثيمين المجلد العشرون - كتاب الصيام

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جواب :
یہ حدیث جس کی طرف آپ نے اشارہ کیا یہ صحیح مسلم میں ہے ،ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ”میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی عشرہ ذی الحجہ میں روزے سے نہیں دیکھا۔.۔۔ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشرہ ذی الحجہ میں روزے نہ رکھتے تھے "
اس کا جواب یہ ہے کہ : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے وہ بتایا جو ان کے علم میں تھا ، (جبکہ فی الواقع ایسا نہیں تھا ،کیونکہ صحیح احادیث میں ان دنوں کے روزوں کی فضیلت ثابت ہے )
اور پیغمبر کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان راوی حدیث کے عدم علم پرمقدم ہے ، اور امام احمد بن حنبلؒ نے اس بات کو ترجیح دی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان ایام میں روزے رکھتے تھے ،
اور اگر اس عشرہ کے روزے رکھنے کی حدیث ثابت ہو تو اس بات کی صحیح ہونے میں کوئی اشکال ہی نہیں ، اور اگر یہ حدیث ثابت نہ بھی ہو تو روزے ۔۔ اعمال صالحہ کے عمو م کے اندر آتے ہیں جن کی فضیلت ان ایام عشر میں صحیح احادیث سے ثابت ہے ، جیسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دنوں میں روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی ہے ، اور فرمایا: (اللہ کے ہاں ایسا کوئی عمل نہیں ہے جو ان دس دنوں میں کئے ہوئے اعمال سے بھی افضل ہو) اور یہ بات سب پر عیاں ہے کہ روزہ اعمال صالحہ میں افضل ترین مقام رکھتا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مجموع فتاوى و رسائل الشيخ محمد صالح العثيمين المجلد العشرون - كتاب الصيام.
http://iswy.co/e3ldh
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
سیدہ عائشہ صدیقہ کی وہ روایت جس کا محولہ تحریر میں ذکر ہے وہ یہ ہے :
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: «ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم صائما في العشر قط»
صحيح مسلم وكتاب الاعتكاف )

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی عشرہ ذی الحجہ میں روزے سے نہیں دیکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امام نووی ؒ اس کے تحت لکھتے ہیں :
قَالُوا وَهَذَا مِمَّا يُتَأَوَّلُ فَلَيْسَ فِي صَوْمِ هَذِهِ التِّسْعَةِ كَرَاهَةٌ بَلْ هِيَ مستحبة استحبابا شديدا لاسيما التَّاسِعُ مِنْهَا وَهُوَ يَوْمُ عَرَفَةَ وَقَدْ سَبَقَتِ الْأَحَادِيثُ فِي فَضْلِهِ وَثَبَتَ فِي صَحِيحِ الْبُخَارِيِّ إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قَالَ مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا أَفْضَلُ مِنْهُ فِي هَذِهِ يَعْنِي الْعَشْرَ الْأَوَائِلَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَيُتَأَوَّلُ قَوْلُهَا لَمْ يَصُمِ الْعَشْرَ أَنَّهُ لَمْ يَصُمْهُ لعارض مرض أو سفر أو غيرهما أو أنها لم تره صائما فيه ولا يلزم من ذلك عدم صيامه في نفس الأمر ويدل على هذا التأويل حديث هنيدة بن خالد عن امرأته عن بعض أزواج النبي صلى الله عليه وسلم قالت كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصوم تسع ذي الحجة ويوم عاشوراء وثلاثة أيام من كل شهر الاثنين من الشهر والخميس ورواه أبو داود وهذا لفظه وأحمد والنسائي وفي روايتهما وخميسين والله أعلم )

چنانچہ امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کہ : "میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی [ذو الحجہ کے] عشرے میں روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا"

اس حدیث کے بارے میں علمائے کرام کہتے ہیں کہ: اسکی تاویل کی جائے گی ،ان نو دنوں کے روزے مکروہ نہیں ،بلکہ زبردست مستحب ہیں ،بالخصوص نو ذی الحج یعنی یوم عرفہ کا روزہ جس کی فضیلت میں احادیث صحیح مسلم میں موجود ہیں ،اور صحیح بخاری میں ثابت ہے کہ
" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دنوں یعنی عشرہ ذی الحجہ کا نیک عمل اللہ تعالیٰ کو تمام دنوں کے نیک اعمال سے زیادہ محبوب ہے“،
تو ان دلائل کی بناء پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے اس قول کی تاویل ضروری ہے جس میں وہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشرہ ذی الحجہ میں روزے نہیں رکھے ۔

ہوسکتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی عشرہ ذو الحجہ میں سفر، بیماری، یا کسی بھی عذر کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہوں، اس توجیہ سے تمام احادیث میں تطبیق دی جاسکتی ہے"انتہی، نہ کہ سرے سے عشرہ ذوالحجہ میں روزے ہی نہیں رکھے ،
اور اس تاویل پر حدیث ھنیدہ بن خالد دلیل ہے ،جس میں وہ
وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی زوجہ محترمہ سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذی الحجہ کے (شروع) کے نو دنوں کا روزہ رکھتے، اور یوم عاشورہ (دسویں محرم) کا روزہ رکھتے نیز ہر ماہ تین دن یعنی مہینے کے پہلے پیر (سوموار، دوشنبہ) اور جمعرات کا روزہ رکھتے "
اس کو ابوداود ،احمد بن حنبلؒ اور نسائی نے روایت کیا "
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
امام ابن ابی شیبہؒ نے روایت کیا کہ :
امام عبدالله بن عون رحمہ الله ( المتوفی:۵۰اھ ) فرماتے ہیں:
عن ابن عون، قال: «كان محمد يصوم العشر عشر ذي الحجة كله، فإذا مضى العشر ومضت أيام التشريق أفطر تسعة أيام مثل ما صام»
امام محمد بن سیرینؒ التابعی (المتوفی 110ھ) مکمل عشرہ ذوالحجہ کے روزے
رکھتے تو جب عشرہ ذوالحجه اور ایام تشریق گزرجاتے تونو ون روزے کانا غہ کرتے ،جیسے پہلے روزے رکھتے . (مصنف ابن ابی شیبہ 9221 ۔ 2/300 )وسنده صحيح)​
 
Top