• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ ایک ہی شخص کے دو نام ہیں؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
کیا یہ ایک ہی شخص کے دو نام ہیں یا علیحدہ علیحدہ شخصیت ہیں۔
علامہ ابن جوزی
علامہ ابن القیم جوزیہ
اور کیا یہ بھی ایک ہی شخص کے دو نام ہیں یا علیحدہ علیحدہ شخصیت ہیں۔
علامہ البانی
علامہ ناصر الدین البانی
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
لیکن "تلبیس ابلیس" میں تو امام ابن الجوزی کے بارے میں لکھا ہے۔
آپ کا نام عبدالرحمن ہے،لقب جمال الدین،کنیت ابوالفرج اور ابن الجوزی کے نام سے مشہور ہیں۔(تلبیس ابلیس،صفحہ٣)
 

muneebanjum

مبتدی
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
62
ری ایکشن اسکور
336
پوائنٹ
0
لیکن "تلبیس ابلیس" میں تو امام ابن الجوزی کے بارے میں لکھا ہے۔
تلبیس ابلیس کے مصنف عبد الرحمن بن علي بن محمد ابوالفرج ابن الجوزی معروف محدث ہیں- آپ کی معروف تصانیف میں المغني في التفسير،المنتظم في تأريخ الأمم، الموضوعات الكبرى،التحقيق سیرت العمرین وغیرہ-
تین مشھورابن الجوزی ہیں-
١-ابوالفرج ابن الجوزی
٢-ابن قیم الجوزی
٣-سبط ابن الجوزی (ابوالفرج ابن الجوزی کے پوتے جودراصل شیعہ تھا مگر حنفی مشھور ہیں-شیعہ اس کو سنی ظاہر کرکے اپنے حق میں حوالے دیتے ہیں)
جبکہ ابن قیم الجوزی کسی تعارف کےمحتاج نہیں-

جزاک اللہ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
امام ابن قیم الجوزیۃ ﷫ کو ’جوزی‘ کہنا مناسب نہیں، کیونکہ ’جوزی‘ آپ کی نسبت نہیں بلکہ ’الجوزیۃ‘ مدرسہ کا نام تھا، جس کے مہتمم آپ کے والد صاحب رحمہما اللہ تھے، اسی لئے آپ کو ابن قیم الجوزیۃ (یعنی جوزیہ کے ذمّہ دار کے بیٹے) کہا جاتا ہے، البتہ کبھی مختصرا آپ کو ابن القیم بھی کہہ دیا جاتا ہے، ابن القیم الجوزیہ کہنا بھی صحیح نہیں (کیونکہ مضاف پر ’ال‘ نہیں آتا۔) ویسے آپ کا اصل نام محمد بن ابو بکر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم!
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
جب ابن قیم کہا جائے تو اس سے مراد امام ابن قیم رحمہ اللہ مراد ہوتے ہیں جو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے مشہور شاگرد تھے جبکہ اگر ابن جوزی کہا جائے تو اس سے مراد تلبیس ابلیس کے مصنف مراد ہوتے ہیں جو مشہور محدث گزرے ہیں۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن الجوزی رحمہ اللہ ایک موضوع حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

"اس حدیث کو موسی بن قیس نے گھڑا ہے، یہ غالی رافضی تھا۔ اس کا لقب ”عصفور الجنة“ (جنت کی چڑیا) تھا حالانکہ وہ ”حمير النار“ (جہنم کا گدھا) ہو گا، ان شاء اللہ".

(كتاب الموضوعات : 382/1)
 
Top