• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ حقیقت ہے کہ حضرت معاویہ بادشاہ تھے خلیفہ نہیں۔۔

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
یہ حدیث مل سکتی ہے؟؟؟
اگر مہربانی کریں تویہاں پیش کردیں۔۔۔
جناب عالی کی خدمت میں حاضر ہے۔۔۔
صحيح مسلم » كِتَاب الْإِمَارَةِ » بَاب النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ وَالْخِلَافَةُ فِي ...
رقم الحديث: 3399
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا
قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ . ح وحَدَّثَنَا رِفَاعَةُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْوَاسِطِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ الطَّحَّانَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ لَا يَنْقَضِي حَتَّى يَمْضِيَ فِيهِمُ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً ، قَالَ : ثُمَّ تَكَلَّمَ بِكَلَامٍ خَفِيَ عَلَيَّ ، قَالَ : فَقُلْتُ لِأَبِي : مَا قَالَ ؟ ، قَالَ : كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ " .

یہ دین اسلام اپنی انتھا کو نہیں پہنچے گا یہاں تک اس امت میں بارہ خلیفے نا گذر جائیں
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
حدثني محمد بن المثنى،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا غندر،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا شعبة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن عبد الملك،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ سمعت جابر بن سمرة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏ يكون اثنا عشر أميرا ـ فقال كلمة لم أسمعها فقال أبي إنه قال ـ كلهم من قريش ‏"‏‏.‏


ترجمہ از داؤد راز

ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے غندر محمد بن جعفر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے بیان کیا ‘ ان سے عبدالملک بن عمیر نے ، انہوں نے جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (میری امت میں) بارہ امیر ہوں گے ‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی ایسی بات فرمائی جو میں نے نہیں سنی۔ بعد میں میرے والد نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ وہ سب کے سب قریش خاندان سے ہوں گے۔

صحیح بخاری ،کتاب الاحکام ، حدیث نمبر : 7222 - 7223
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اسلام علیکم۔
یہ تو آپ دونوں حضرات یہ احادیث پیش کررہے ہیں۔۔۔
بارہ امیروں والی اس سے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔۔۔
ابھی تک میری سمجھ میں یہ نہیں آیا۔۔۔
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
اسلام علیکم۔
یہ تو آپ دونوں حضرات یہ احادیث پیش کررہے ہیں۔۔۔
بارہ امیروں والی اس سے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔۔۔
ابھی تک میری سمجھ میں یہ نہیں آیا۔۔۔
بھائی ثابت یہ کرنا چاہتے ہیں کہ خلفاء 12 ہونگے لذا نا بارہ سےکم اور نا زیادہ۔۔۔
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
464
پوائنٹ
209
اور حضرت جابر ابن سمرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا " اسلام کو بارہ خلفاء تک قوت وغلبہ حاصل رہے گا اور سب قریش میں سے ہوں گے " ایک روایت میں یوں ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) لوگوں کے (دینی ومذہبی امور میں استقامت ملی وملکی معاملات میں استحکام اور عام نظم ونسق میں عدل وانصاف اور حق وراستی پر مبنی ) نظام کار کا سلسلہ اس وقت تک قائم رہے گا جب تک کہ ان کے حاکم وہ بارہ شخص ہوں گے جن کا تعلق قریش سے ہوگا " اور ایک روایت میں یوں ہے کہ " ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) دین برابر قائم رہے گا یہاں تک کہ قیامت آئے اور لوگوں پر ان بارہ خلیفہ کی حکومت قائم ہوگی جو قریش میں سے ہوں گے ۔" (بخاری ومسلم )

تشریح :
اس حدیث کے معنی و مفہوم کے تعین میں مختلف اقوال بھی ہیں اور علماء نے اشکال کا اظہار بھی کیا ہے ۔ اشکال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حدیث سے بظاہر جو بات مفہوم ہوتی ہے وہ یہ کہ " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد متصلا یکے بعد دیگرے بارہ خلفاء ہوں گے جن کے زمانہ خلافت میں دین کا نظام مستحکم وبرقرار رہے گا ، ان کے وجود سے اسلام کوشان وشوکت حاصل ہوگی ، اور نہ صرف یہ کہ خود وہ تمام بارہ خلفاء دین ومذہب کے سچے پابند وتابعدار ہوں گے بلکہ ان کی خلافت وعدالت سے حق وانصاف کے مطابق احکام وہدایات کا اجراء ونفاذ ہوگا حالانکہ تاریخی اور واقعاتی طور پر جو کچھ پیش آیا ہے وہ اس بات کی شہادت نہیں دیتا ۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب خلافت وامارت پر فائز ہونے والوں میں بنی مروان میں کہ وہ خلفاء وامراء بھی تھے جو نہ صرف یہ کہ اپنی سیرت اور طور طریقون کے اعتبار سے دین ومذہب سے مناسبت نہیں رکھتے تھے بلکہ ان کی ظالمانہ اور مفسدانہ کاروائیوں سے اسلام اور مسلمانوں کوشدید نقصانات اور مصائب برداشت کرنا پڑے علاوہ ازیں وہ صحیح حدیث بھی ہے جس کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میرے بعد تیس سال تک خلافت کانظام قائم رہے گا اور اس کے بعد ظلم وزیادتی پر مبنی بادشاہت آجائے گی " چنانچہ تمام علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ علیہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ تیس برس کے عرصہ یعنی خلافت راشدہ کے بعد جو نظام حکومت ظاہر ہوا اس کو خلافت نہیں بلکہ بادشاہت وامارت کہنا چاہئے یہ ایک اہم اشکال ہے اور اسی بناء پر علماء کرام نے اس حدیث کی توجیہ وتاویل میں مختلف اقوال پیش کئے ہیں ان میں سے ایک قول یہ ہے کہ " بارہ خلیفوں " سے مراد وہ بارہ لوگ ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سریر آرائے خلافت اور حکومت وسلطنت ہوئے اور ان کے زمانہ اور اقتداروحکومت میں مسلمانوں کے ظاہری حالات ومعاملات اور رعایا کے مفاد کے اعتبار سے سلطلنت وحکومت کا نظام مستحکم ومتوازن رہا اگرچہ ان میں سے بعض برسر اقتدار لوگ ظلم و بے انصافی کے راستہ پر بھی چلے، باہمی اختلاف ونزاع اور خرابیوں کا بھیانک ظہور ولید بن یزید بن عبد الملک بن مروان کے عہد اقتدار میں ہوا جو ان میں بارہواں شخص تھا ، اس شخص کی امارت اس وقت قائم ہوئی جب اس کے چچا ہشام ابن عبد الملک کا انتقال ہوا پہلے تو لوگوں نے ولید ابن یزید کی امارت پر اتفاق کیا اور ان کا اتفاق چار برس تک قائم رہا لیکن چار برس کے بعد لوگ اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور اس کو مار ڈالا ، اس دن سے صورت حال میں تغیر پیدا ہوگیا اور فتنہ وفساد پوری طرح پھیل گیا یہ قول قاضی عیاض مالکی کی طرف منسوب ہے اور علامہ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس قول کی تحسین کی ہے اور کہا ہے کہ اس حدیث کی جتنی توجیہات کی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں جتنے اقوال منقول ہیں ان سب میں یہی قول سب سے زیادہ مناسب اور سب سے زیادہ قابل ترجیح ہے اور اس کی تائید ان الفاظ سے ہوتی ہے جو اسی حدیث کے جزء کے طور پر بعض صحیح طرق میں منقول ہیں کہ کلہم یجتمع علیہ امر الناس " اور " جمع " سے مراد ان خلفاء کی بیت پر لوگوں کا اتفاق واجتماع اور ان کی قیادت وسرداری کو قبول کرنا ہے اگرچہ کراہت کے ساتھ ہو۔ نیز اس حدیث سے ان خلفاء کی جو مدح وتوصیف مفہوم ہوتی ہے وہ دین عدالت، اور حقانیت کے اعتبار سے نہیں ہے بلکہ سیاسی وانتظامی معاملات میں استحکام واستواری اور حکومت وامارت کے تئیں اتفاق واتحاد کے اعتبار سے ہے رہی اس صحیح حدیث کی بات جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خلافت کو تیس سال میں منحصر بیان فرمایا ہے تو وہاں خلافت سے مراد خلافت کبریٰ ہے جو اصل میں خلافت نبوت ہے جب کہ اس حدیث میں خلافت امارت " مراد ہے چنانچہ خلفائے راشدین کے بعد جو امراء (سربراہان حکومت ) گذرے ان کو بھی خلیفہ ہی کہا جاتا ہے ، اگرچہ ان کو خلیفہ کہنا مجازی معنی کے اعتبار سے ہے مذکورہ بالا پہلے قول کو اگرچہ علامہ ابن حجر نے اولی وارجح قرار دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حدیث کے الفاظ لایزال الاسلام عزیزا اور لایزال الدین قائما کے ساتھ یہ قول کھلی ہوئی عدم مناسبت کا حامل ہے کیونکہ یہ الفاظ ان بارہ خلفاء کی اس مدح وتعریف کا صریح مظہر ہیں کہ ان کے زمانہ خلافت وامارت میں دین کو استحکام حاصل رہے گا حق کا بول بالا ہوگا اور ان کے عدل وانصاف کے ذریعہ اسلام کی شان وشوکت اور قوت کا اظہار ہوگا ۔
دوسرا قول یہ ہے کہ " خلفاء" سے مراد عادل وانصاف پرور خلفاء اور نیک طینت وپاکباز امراء ہیں جو اپنے ذاتی اوصاف حمیدہ کی بناء پر " خلافت " کاصحیح مصداق اور منصب امارت کے اہل ہوں، اس صورت میں حدیث کا لازمی مطلب یہ بیان کرنا نہیں ہوگا کہ یہ بارہ خلفاء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے بعد متصلاً یکے بعد دیگرے منصب خلافت وامارت پر متمکن ہوں گے جب کہ ہوسکتا ہے کہ اصل مقصد اس طرح کے خلفاء وامراء کی محض تعداد بیان کرنا ہو خواہ ان کا ظہور کسی بھی عہد وزمانہ میں ہو اور بارہ کا عدد قیامت تک کسی وقت جا کر پوراہو تورپشتی کے مطابق اس حدیث اور اس بارہ میں منقول دوسری احادیث کے مفہوم ومعنی کے تعین میں یہی قول زیادہ بہتر ومناسب اور قابل ترجیح ہے ۔
تیسرا قول یہ ہے کہ اس حدیث میں اس طرح کے ان بارہ خلفاء وامراء کا ذکر مراد ہے جو حضرت مہدی علیہ السلام کے زمانہ کے بعد منصب خلافت وامارت پر فائز ہوں گے گویا مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش خبری فرمائی کہ آخر زمانہ میں قریش سے نسبی تعلق رکھنے والے ایسے بارہ افراد مسلمانوں کی ملی وملکی اور حکومتی قیادت کے امین بنیں گے جن کے زمانہ اقتدار وامارت میں دین ومذہب کو عروج حاصل ہوگا اور اسلام کی شان وشوکت دوبالا ہوگی ایک دوسری حدیث میں آیا ہے کہ جب مہدی کا انتقال ہوگا تو قیادت واقتدار کے مالک ، یکے بعد دیگرے جو پانچ آدمی ہوں گے وہ سبط اکبر یعنی حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے ہوں گے ، ان کے بعد قیادت واقتدار کی باگ ڈور یکے بعد دیگرے ان پانچ آدمیوں کے ہاتھ میں آئے گئی جو سبط اصغر حضرت سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید کی اولاد میں سے ہوں گے اور ان میں آخری شخص اپنا ولی عہد ایسے شخص کو بنائے گا جو حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں ہوگا اور مملکت وملت کی امامت وسربراہی کے سلسلہ کا گیارہواں فرد ہوگا پھر جب یہ گیارہواں شخص اپنا زمانہ اقتدار پورا کرکے انتقال کرے گا تو اس کا جانشین اس کا بیٹا ہوگا اور مسند اقتدار کا مالک بنے گا ، اس طرح بارہ کا عدد پورا ہوجائے گا اور ان بارہ میں کا ہر شخص امام عادل اور ہادی مہدی ہوگا جس کی عدالت انصاف پسندی ، دینداری اور رعایا سے اسلام اور مسلمانوں کوزبردست شان وشوکت اور سربلندی وہردلعزیزی حاصل ہوگی اگر یہ حدیث صحیح ہے تو پھر مذکورہ بالا دوسرے قول کو ایک معقول اور بہترین توجیہ قرار دیا جاسکتا ہے ویسے ایک روایت حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی بھی نقل کی جاتی ہے جس میں انہوں نے حضرت امام مہدی کے اوصاف ومحاسن بیان کرتے ہوئے یہ بھی فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان (امام مہدی ) کے وجود سے ہررنج وفکر کو دور کر دے گا اور ان کے عدل وفتنہ کا سد باب ہوجائے گا ان کے زمانہ کے بعد پھر قیادت واقتدار کی باگ ڈور ان بارہ آدمیوں کے ہاتھ میں آجائے گی جو یکے بعد دیگرے ڈیڑھ سو سال تک مملکت کی زمام کار سنبھالے رہیں گے ۔
اور چوتھا قول یہ ہے کہ اصل مراد ایک ہی زمانہ میں بارہ خلفاء کا پایا جانا ہے جو اپنی اپنی جگہ خود مختیار حیثیت کا دعوی کریں گے اور ان میں سے ہر ایک کی اطاعت کرنے والے لوگوں کا الگ الگ گروہ ہوگا اس کی تائید اس روایت سے ہوتی ہے کہ (ایک موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ) وہ وقت آنے والا ہے جب میرے بعد خلیفہ ہوں گے اور بہت ہونگے " اس ارشاد گرامی سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل مقصد یہ خبر دینا تھا کہ میرے بعد نت نئے فتنوں کا ظہور ہوگا اور طرح طرح کے اختلافی ونزاعی معاملات اٹھ کھڑے ہوں گے یہاں تک کہ ایک زمانہ میں بارہ خلفاء اپنی الگ الگ خلافت کا دعویٰ کریں گے اس آخری قول کے مطابق حدیث کی مراد گویا یہ ہوگی کہ بیک وقت بارہ خلفاء کے وجود کے زمانہ سے پہلے کے زمانہ تک تو مسلمانوں کی موثر اجتماعی وتنظیمی حیثیت برقرار رہے گی دین کا نظام مستحکم واستوار رہے گا اور اسلام کی عزت وشوکت بڑھتی رہے گی لیکن اس زمانہ میں (جب کہ بیک وقت بارہ خلفاء ہوں گے ) اختلاف ونزاع کا فتنہ پھوٹ پڑے گا اور مسلمانوں کی شیرازہ بندی منتشر ہونے لگے گی ۔ لیکن پہلے اقوال کے مطابق حدیث کی مراد یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان بارہ خلفاء کے زمانہ تک اسلام اور مسلمانوں کانظام ملک وملت مستحکم واستوار رہے گا اس نظام میں جو خلل واضطراب پیدا ہوگا وہ اس زمانہ کے بعد ہوگا ۔


ماخوذ
533462_392129654228350_532718723_n.jpg
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,591
پوائنٹ
791
کیا یہ حقیقت ہے کہ حضرت معاویہ بادشاہ تھے خلیفہ نہیں۔۔
تکون النبوة فیکم ماشاء اﷲ ان تکون ثم یرفعہا اﷲ تعالیٰ ثم تکون خلافة علی منہاج النبوة فیکم ماشاء اﷲ ان تکون ثم یرفعہا اﷲ ثم تکون ملکاً عاضا فیکون ماشاء اﷲ ان یکون ثم یرفعہا اﷲ ثم یکون ملکاً جبرّیاً فیکون ماشاء اﷲ ان یکون ثم یرفعہا اﷲ تعالیٰ ثم تکون خلافة علیٰ منہاج النبوة ثم سکت.(منصب امامت ص١١٦۔١١٧)
'' نبوت تم میں رہے گی جب تک اللہ چاہے گا پھر اللہ تعالیٰ اسے اٹھالے گا اور بعد نبوت کے طریقے پر خلافت ہو گی جو اللہ کے منشاء تک رہے گی پھر اسے بھی اللہ اٹھا لے گا۔پھر بادشاہی ہو گی اور اسے بھی اللہ جب تک چاہے گا رکھے گا پھر اسے بھی اٹھا لے گا۔ پھر سلطنت جابرانہ ہو گی جو منشاء باری تعالیٰ تک رہے گی۔ پھر اسے بھی اُٹھالے گا اور اس کے بعد پھر نبوت کے طریقے پر خلافت ہو گی، پھر آپﷺ خاموش ہو گئے۔''
سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ یہ عبارت کسی مرفوع حدیث کی ہے یا کسی اور کا بیان ؟؟؟
اگر یہ حدیث نبوی ہے ،تو حدیث کی کس کتاب میں موجود ہے ؟؟
" منصب امامت " کس کی کتاب ہے ؟؟
اس کے بعد مسئولہ سوال کا جواب مل جائے گا ،ان شاءاللہ
----------------------------------------
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
سب سے پہلے لفظ خلیفہ، امیر، ملک وغیرہ کے مفاہیم کا تعین کریں کہ آپ ۔۔ملک ۔۔ کا ترجمہ بادشاہ کر رہے ہیں تو کیا فی نفسہ ملک یا بادشاہ کوئی منفی تعبیر ہے؟
اور رہی یہ بات کہ بنو امیہ کے خلفاء ظلم و تشدد ، فتنہ فساد تو یہ تمام امور متنازعہ ہیں کتب تاریخ میں متضاد اقوال ملتے ہیں لہذا اس کی تحقیق بہت اہم ہے ویسے اس حوالے سے محمود شاکر کی کتاب التاریخ الاسلامی میں خلافت بنو امیہ کا حصہ پڑھیے بالخصوص اس کا مقدمہ بہت اہم ہے
اور حرف اخیر یہ کہ ان احادیث کی اسلاف نے کیا توجیہات کی ہیں وہ ضرور مدنظر رکھیں
 

ابن حلبی

مبتدی
شمولیت
نومبر 23، 2013
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
23
پوائنٹ
19
فیض الابرار صاحب نے بہت اہم نقطہ اٹھایا ہے
حدیث میں لفظ ہے ملک عاض، یعنی ایسے حکمران ہوں گے جو حکومت کو دانتوں سے پکڑ لیں گے یعنی اپنے خاندان سے باہر جانے نہیں دیں گے
اس کا ترجمہ بادشاہت درست نہیں ہے
بادشاہت ایک سیاسی تصور ہے جس میں بادشاہ ماورائے قانون above the lawہوتا ہے، اس کا کہا ہوا قانون ہوتا ہے، وہ اقتدارِ اعلیٰ کا مالک ہوتا ہے۔
دوسرے ملک بادشاہ کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے، بادشاہ کے بیٹے کو اس کے بعد حکمرانی کا حق ویسے ہی حاصل ہوتا ہے جیسا کہ ایک شخص کے بیٹے کا حقِ وراثت اس شخص کی جائیداد پر ہوتا ہے
اموی، عباسی اور عثمانی خلافت کے دور میں ہمیں یہ صفات نظر نہیں آتیں

اگر محض باپ کے بعد بیٹے کے حکمران بننے سے حکمرانی بادشاہت بن جاتی ہے تو اندرا گاندھی کے بعد راجیو گاندھی کے حکمران بننے پر راجیو گاندھی کی حکومت کو بادشاہت کہا جا نا چاہئے، مگر ہر کوئی اسے جمہوریت کہتا ہے۔ کیونکہ صرف ایک پہلو نہیں بلکہ تمام پہلووں کو دیکھا ضروری ہے، خاص طور پر قانون کا ماخذ کیا ہے، حکمران کو مقرر کرنےکا طریقہ کیا ہے اور حکمرانی کا تصور اس ریاست میں کیا ہے

نیز ْملکٗ کا لفظ قرآن میں داؤد علیہ سلام کے لیے بھی استعمال ہوا ہے۔ ملک کا مطلب ہے اتھارٹی یا حکمرانی، بادشاہت، آمریت، جمہوریت، خلافت سب ْملکٗ کی مختلف شکلیں ہیں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
فیض الابرار صاحب نے بہت اہم نقطہ اٹھایا ہے
حدیث میں لفظ ہے ملک عاض، یعنی ایسے حکمران ہوں گے جو حکومت کو دانتوں سے پکڑ لیں گے یعنی اپنے خاندان سے باہر جانے نہیں دیں گے
اس کا ترجمہ بادشاہت درست نہیں ہے
بادشاہت ایک سیاسی تصور ہے جس میں بادشاہ ماورائے قانون above the lawہوتا ہے، اس کا کہا ہوا قانون ہوتا ہے، وہ اقتدارِ اعلیٰ کا مالک ہوتا ہے۔
دوسرے ملک بادشاہ کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے، بادشاہ کے بیٹے کو اس کے بعد حکمرانی کا حق ویسے ہی حاصل ہوتا ہے جیسا کہ ایک شخص کے بیٹے کا حقِ وراثت اس شخص کی جائیداد پر ہوتا ہے
اموی، عباسی اور عثمانی خلافت کے دور میں ہمیں یہ صفات نظر نہیں آتیں

اگر محض باپ کے بعد بیٹے کے حکمران بننے سے حکمرانی بادشاہت بن جاتی ہے تو اندرا گاندھی کے بعد راجیو گاندھی کے حکمران بننے پر راجیو گاندھی کی حکومت کو بادشاہت کہا جا نا چاہئے، مگر ہر کوئی اسے جمہوریت کہتا ہے۔ کیونکہ صرف ایک پہلو نہیں بلکہ تمام پہلووں کو دیکھا ضروری ہے، خاص طور پر قانون کا ماخذ کیا ہے، حکمران کو مقرر کرنےکا طریقہ کیا ہے اور حکمرانی کا تصور اس ریاست میں کیا ہے

نیز ْملکٗ کا لفظ قرآن میں داؤد علیہ سلام کے لیے بھی استعمال ہوا ہے۔ ملک کا مطلب ہے اتھارٹی یا حکمرانی، بادشاہت، آمریت، جمہوریت، خلافت سب ْملکٗ کی مختلف شکلیں ہیں
اور یہ بھی کہ داود علیہ السلام کے بعد سلیمان علیہ السلام ، علی رضی اللہ عنہ کے بعد حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت
تو اس سے ثابت یہ ہوا کہ اسلام میں اصل بات اہلیت کی ہے اور باپ کے بعد بیٹا فی نفسہ برائی نہیں ہے اور جہاں تک عمر رضی اللہ عنہ کا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے لیے منع کرنا تو اس میں یہ امر کہیں بھی نہیں ہے کہ باپ کے بعد بیٹا خلیفہ نہیں بن سکتا بلکہ یہ ان کا تقوی تھا اور اس حوالے سے میر اخیال ہے کوئی نص نہیں ہے جو اس پر ممانعت پر دلالت کرتی ہو
لیکن اصل بات تو ان خلیفہ اور اس کے مترادفات کے مفاہیم کا درست تعین ہے
 

difa-e- hadis

رکن
شمولیت
جنوری 20، 2017
پیغامات
294
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
71
میرے دوستوں اس بارے (مشاجرات صحابہ ) میں بات نہیں کریں تو بہتر ہے وہ خلیفہ نامزد کریں نہ کریں خلیفہ ہوں یا بادشاہ کوئی فرق نہی پڑھتا وہ رضی الله عنہم ہیں ان کی بابت کوئی بات نکل گی اور احساس بھی نہ ہوا تو کیا ہو گا اپ خود اندازہ کر سکتے ہیں دوستوں ان کی بارے میں زیادہ کلام سے بچو یہ میرا اپنے دینی بھائیوں کو مشورہ ہے اگے اپ سب کی مرضی
 
Top