• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ مجرا بھی تعلیم کا حصہ ہے؟

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
میرے بچوں کے سکول میں،،، بچوں بچیوں کے لئے ایک فنکشن منعقد کیا گیا جس میں جوان بچیوں سے خوب ڈانس کروائے اور کئے گئے۔ میں نے بچوں کو بھیجنے سے انکار کر دیا، پرنسپل صاحب سے سوال کیا کہ کیا یہ مجرا بھی تعلیم کا حصہ ہے؟ لفظ مجرا پر پرنسپل صاحب ناراض ہو گئے۔

شرفاء کی شریفانہ پارٹیوں اور سکولوں میں اچھل کود اور بے غیرتی کانام پارٹی ڈانس اور فنکشن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہی کام ایک دو ٹکے کی طوائف کرے تو مجرا۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ سوچنے کی بات ہے؟

شرافت اور بے غیرتی کے یہ معیار ہم ضمیر کے کون سے ترازو میں تول کر مقرر کرتے ہیں؟

بہت سی باتیں میرے سر پر سے گزر جاتی ہیں۔کنواری جوان بچیوں کو نچا نچا کر ماں باپ خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ بہترین پروفارمنس پر بلائیں لیتے نہیں تھکتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔پیٹ کی خاطر ناچنے والی کو ناک سکوڑ کر نفرت سے طوائف کی گالی دی جاتی ہے۔

میں طوائف کے مجروں کو شرافت کا سرٹیفیکیٹ نہیں دلانا چاہتا مجھے پیٹ کی خاطر ناچنے والی اور فحاشی کا نمونہ بننے والی کے کام سے بھی نفرت ہے۔ لیکن درسگاہوں میں کروائے جانے والے مجروں اور کوٹھوں پر کروائے جانے والے مجروں میں فرق معلوم کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔

منافقت دوغلے پن اور جھوٹ میں رنگے ہوئے کچرا سماج کی ڈکشنری میں سے مجھے عزت و غیرت کی تعریف جاننی ہے۔ مجھے عزت اور بے عزتی کے اس گز کو دیکھنا ہے جس سے ناپ کر انسانوں کی عزت کی بلندی طے کی جاتی ہے۔(بشکریہ ویک اپ مسلم)
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
ہمارے ہاں رواج بن چکا ہے کہ ہم براءی پر کوءی خوبصورت سا لیبل لگا کر اسے سرے عام کرتے پھرتے ہیں،مثلا کنجروں کو فنکار ،سود کو پرافٹ اور بے حیاءی کو ثقافت کے نام پر پھیلا رہے ہیں۔لیکن یاد رکھیں جب کسی معاشرے میں گناہ سر عام کیا جارہا تو سمجھ لیں کی اس کی تباہی کا وقت آن پہنچا ہے۔
نبی کریم نے فرمایا:
کل امتی معافی الا المجاھرین
میری ساری امت کو معاف کر دیا جاءے گا ،سواءے علانیہ گناہ کرنے والوں کے۔
اللہ تعالی ہمیں ہدایت نصیب فرماءے اور گناہوں سے محفوظ فرماءے۔آمین
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
شیطان ہر برے کام کو اچھا بنا کر پیش کرتا ہے۔تبھی ہمارے یہاں تعریف کے معیار بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔اس لیے اس طرح کے لوگ "ٹیلینٹڈ"کہلائے جاتے ہیں۔
اللہ تعالی ہمیں اچھائی اور برائی میں فرق کرتے رہنے کی توفیق دیتا رہے۔آمین
بہترین شئیرنگ۔۔۔۔۔
جزاک اللہ خیرا بھائی۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اس ”موضوع“ پر انکل سرگم (فاروق قیصر) کا ایک کارٹون بہت زبردست ہے۔ الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

کانسٹیبل (تھانیدار کے سامنے پیش ہوکر کہتا ہے): سر جی آپ نے جس ”مجرے“ پر چھاپہ مارنے بھیجا تھا، وہاں تو ایک ٹی وی کی ریکارڈنگ ہورہی تھی۔

تھانیدار : اچھا اچھا! پھر تو وہ جیو ٹی وی کا پروگرام ہوگا۔ جہاں معززین شہر کی خواتین ”ثقافتی شو“پیش کر رہی ہوں گی۔ جاؤ وہاں جاکر ان کی حفاظت کرو۔

انا للہ وانا الیہ راجعون
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
یوسف ثانی بھائی بیچ میں آپ کچھ ہذف کر گئے ہیں؟
وہ کیا بھئی؟ آپ مکمل کردیں، شاید کوئی بات رہ گئی ہو، لیکن ”حذف“ ہرگز نہیں کیا (ابتسامہ)
 
Top