• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گستاخی نہ رکنے کی وجہ اور روکنے کا طریقہ

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
محترم بھائی آپ کی یہ بات سو فیصد درست ہے کہ جمہوریت کی بجائے خلافت اور شریعت نافذ ہو گی تو حرمت رسول والا معاملہ بھی آسان ہو جائے گا البتہ آپ ان سے وہ آئیڈیل اسلام مانگ رہے ہیں جسکو وہ منہ سے نہیں مانتے اور میں نے جو تجزیہ کیا ہے اس میں انکے ہی اصول کو انکے سامنے رکھا ہے یعنی جس بات کو وہ مانتے ہیں اسی پر عمل کرنے کا کہا ہے
پس فرق یہ ہے کہ آپ والے کام کی دعوت دینے میں بڑی محنت درکار ہے اگرچہ اسی حساب سے اسکا فائدہ بھی بہت زیادہ ہو گا اور میرے والے کام میں تو جیسےکہ لوہا گرم ہے پس اس میں محنت کم درکار تھی اگرچہ فائدہ اتنا نہ ہوگا

جزاک الله -

لیکن جمہوریت کو قائم رکھنے میں ہم جتنی محنت کر رہے ہیں - میڈیا کے تعاون سے - اگر اس سے کم محنت ہم خلافت کے لئے کریں تو بہت جلد مثبت نتائج نکل سکتے ہیں -

یہاں کتنے ہی مسلمان بدعتوں میں ملووث ہیں - کیا کسی سلفی اہل حدیث نے یہ کہا کہ ان بدعتی لوگوں کو راہ راست پر لانا بہت مشکل کام ہے لہذا ان کو تبلیغ کرنا چھوڑ دو اور ان کے عقائد کو رد کرناچھوڑ دو - تو پھر جمہوریت کا رد کرنے میں اور خلافت کے قیام کی کوشش کرنے میں اتنی دیر اور سستی کیوں ؟؟؟
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء
ایک تلخ حقیقت بیان کر دی آپ نے۔
جزاک الله -

ارسلان بھائی -کاش اس تلخ حقیقت اور اس کے نتائج کو سامنے رکھ کر مسلمان اسلامی نظام حکومت کے لئے بھرپورکوشش شروع کرسکیں -
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
آپ سب محترم بھائی بالکل درست فرمارہے ہیں ،جزاکم اللہ احسن الجزاء
میری ناقص رائے میں ہماری بنیادی کمزوری ۔ایمان کی کمزوری ہے ۔
پھر اس کے بعد اس گند کے پھیلنے کا بڑاسبب ’‘ شخصی آزادی ’‘ کے عنوان سے اسلام دشمنی ،
اور اس اسلام دشمنی کا تحفظ ۔۔برداشت ۔۔کا درس دے کر کیا جاتا ہے ،۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلافت کا وجود و احیاء بلا شبہ بنیادی ضرورت ہے ۔لیکن اس کا کیا جائے ،کہ جب سے ہمارے سر خلافت کی چھت سے محروم
ہوئے ،ہر بو الہوس نے حسن پرستی شعار کی۔۔کے مصداق ،یاتو تکفیری فکر کےنمائندے خلافت کو کیش کراتے پھرتے ہیں
یا تصوف کے مریض بےچارے اس ۔جان جہاں ۔کو اپنی دکان کا بورڈ بنائے بیٹھے ہیں ۔
اور معتدل فکر صرف ۔۔آہ ۔۔کرکے رہ جاتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ہاں توہین رسالت کی موجودہ بڑھتی ہوئی جسارتوں کو اتنا سادہ ،اور منظر کے مطابق بھی نہیں سمجھنا چاہیئے ،
اس کے پس پردہ پتہ نہیں کتنے بڑے بڑے اور کتنے بڑوں بڑوں کے مقاصد مطلوب ہیں ،
یہ بھی عین ممکن ہے کہ وہ چاہتے ہوں کہ مسلمان سخت سے سخت ردعمل دیں ،اور اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top