• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ھدایہ میں بے اصل روایات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,561
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
ھدایہ میں بے اصل روایات
نام مصنف
غلام مصطفی ظہیر امن پوری
نام ناشر
مکتبہ دار السلف ٹنڈو آدم سندھ
Title Page --- Hidayah-Mein-Be-Asal-Riwayat.jpg
تبصرہ

الہدایہ امام ابو الحسن علی بن ابی بکر مرغینانی(593ھ) کی مشہور ترین تصنیف ہے جو کہ بدایۃ المبتدی کی شرح ہے ۔ فقہ حنفی میں یہ سب سے اہم کتاب ہے صاحب الہدایہ نے فقہ میں متن کی کتاب لکھی ہے اس میں قدوری سے بھی مسائل اخذ کیے ہیں یہاں‎‎‎‎قدوری سے مسئلے نہ مل سکے وہاں امام محمد کی کتاب جامع صغیر سے مسئلے لیے اور دونوں کو ملا کر کتاب بدایۃ المبتدی تصنیف کی۔پھر کفایۃ المنتہی کے نام سے اسی( 80 )جلدوں میں اس کی شرح لکھی ۔شرح سے فراغت کے قریب پہنچے تو محسوس ہوا کہ کتاب اتنی لمبی ہو گئی ہے کہ اس کو کوئی نہیں پڑھے گا۔ اور کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اصل کتاب بدایۃ المبتدی ، ہی کو نہ چھوڑ دیں اس لیے بدایۃ المبتدی کی دوسری شرح مختصر لکھی جس کا نام ’ھدایہ‘ رکھا۔فقہ حنفی کی یہ معروف اور اہم کتاب ہونے کے پیش نظر علماء احناف نے اس کی دسیوں شروحات لکھی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ہدایہ میں بے اصل روایات ‘‘علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ (محقق و مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں ہدایہ کی 208بے اصل اور بے ثبوت روایات کا ذکر کیا ہے کہ جن کی کوئی اصل نہیں مل سکی ۔اس کی تائید میں حنفی اور دیگر علما کے حوالہ جات بھی پیش کر دیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تحقیقی و تصنیفی ،دعوتی و تدریسی جہود کو قبول فرمائے۔آمین(م۔ا)
لنک کتاب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,561
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 3
ہدایہ میں بےاصل روایات 25
یاداشت 302
 
Top