• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ھٰذا کلام ربی

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ھٰذا کلام ربی

سرچشمۂ ہدایت قرآن ہی تو ہے
اکمل خدا کی نعمت قرآن ہی تو ہے

گنجینۂ شریعت قرآن ہی تو ہے
سرمایہ بصیرت قرآن ہی تو ہے

علم و عمل کا حاصل ہوش و خرد کا رہبر
فکر و نظر کی دولت قرآن ہی تو ہے

مغرب کے فلسفیوں سے کیا روشنی ملے گی
لاریب نورِ حکمت قرآن ہی تو ہے

ہر فلسفے کو جانچا ہر اک نظام پرکھا
راحت سراپا راحت قرآن ہی تو ہے

ہر فلسفہ ہلاکت ہر اک نظام فاسد
رحمت سراپا رحمت قرآن ہی تو ہے

باطل کی ظلمتوں کو کافور جو کرے گا
وہ مہر علم و حکمت قرآن ہی و ہے

سوز و گداز جس نے حضرت عمرؓ کو بخشا
وہ دلنشیں تلاوت قرآن ہی تو ہے

دانش وروں سے ہو گی کیا دین کی صراحت
اسلام کی صراحت قرآن ہی تو ہے

غارِ حرا سے نکلے لے کر رسولِ اکرم ﷺ
جو بے مثال دعوت قرآن ہی تو ہے

قرآن ہی نبی ﷺ کی سیرت کا آئینہ ہے
نقش و نگارِ سیرت قرآن ہی تو ہے

بس آخری نبی ہیں حضرت رسولِ اکرم ﷺ
اس کی بڑی شہادت قرآن ہی تو ہے

جو حسن جو صداقت انسان ڈھونڈتا ہے
وہ حسن وہ صداقت قرآن ہی تو ہے

ہر نیک و بد کی اُس نے ہم کو تمیز بخشی
فرقان در حقیقت قرآن ہی تو ہے

خلوت کا رہنما یہ جلوت کا رہنما یہ
دستور در حقیقت قرآن ہی تو ہے

ہر حرف، حرفِ آخر، ہر قول، قولِ فیصل
حجت تمامِ حجت قرآن ہی تو ہے

ہر نکتہ ایک نکتہ، ہر نکتہ نکتہ پرور
ہر نقش نقشِ فطرت قرآن ہی تو ہے

ہر لفظ پُر معانی ہر معنی حسنِ معنی
قلب و نظر کی جنت قرآن ہی تو ہے

ہر ہر سطر میں جس کی ہیں مستتر حقائق
وہ نامۂ ہدایت قرآن ہی تو ہے

خوش بو سے رازؔ جس کی روح بھی ہے معطر
وہ عطر مشکِ نکہت قرآن ہی تو ہے

قربان عکرمہؓ کے کیا میٹھا بول بولا
ھٰذا کلامُ ربی، ھٰذا کلامُ ربی
خواجہ عبد المنان رازؔ
 
Top