• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہر اچھا کام صدقہ ہے

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

باب البر والصلۃ کی نویں حدیث درج ذیل ہے
وعن جابر رضی اللہ عنہ قال :
قال رسول اللہ ﷺ :
کل معروف صدقۃ
(اخرجہ البخاری)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
ہر اچھا کام صدقہ ہے
اسے بخاری نے روایت کیا
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
کل معروف صدقۃ
معروف لفظ عرف سے اسم مفعول کا صیغہ ہے جس کا معنی ہے پہچانا ہوا۔۔۔یعنی وہ کام جس کا اچھا ہونا شریعت یا عقل کے لحاظ سے جانی پہچانی بات ہے
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
صدقہ کا اصل تو یہ ہے کہ آدمی اپنی خوشی سے اپنے مال میں سے کچھ اللہ کو خوش کرنے کے لیے دے ۔۔۔۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آدمی صرف مال خرچ طرنے سے ہی نہیں بلکہ دوسری خداداد صلاحیتوں کو خرچ کرنے سے بھی صدقے کا ثواب حاصل کر سکتا ہے جیساکہ ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ روایت مرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

ہر مسلمان کے ذمے صدقہ ہے ۔۔۔لوگوں نے کہا اگر وہ نہ پائے ؟؟؟فرمایا اپنے ہاتھوں سے کام کرے اور اپنے آپ کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے۔۔۔لوگوں نے پوچھا کہ اگر وہ یہ کام نہ کر سکے یا نہ کرے ؟؟؟؟آپﷺ نے فرمایا کسی ضرورت مند مظلوم کی مدد کر دے ۔۔۔انھوں نے پوچھا اگر وہ یہ بھی نہ کرسکے؟؟؟فرمایا پھر بھلائی کا حکم دے ۔۔پوچھا گیا اگر یہ بھی نہ کرے ؟؟؟؟فرمایا پھر برائی سے باز رہے یہی اس کے لیے صدقہ ہے (بخاری)

ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
تمہارا اپنے بھائی کے سامنے مسکرا دینا تمہارے لیے صدقہ ہے ۔۔۔اور تمہارا نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا تمہارے لیے صدقہ ہے اور تمہارا راستے سے پتھر ‘ کانٹا‘ ہڈی ہٹانا تمہارے لیے صدقہ ہے ‘ اپنے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دینا بھی صدقہ ہے ( ترمذی)

غور کیجیے !! ہمارا دین کس قدر سھل اور آسان ہے ۔۔۔ہر قسم کی طبیعت کے حامل شخص اور ہر قسم کے حالات سے دوچار انسان کے لیے یہ دین مواقع فراہم کرتا ہے ۔۔۔نیت نیک ہو تو ایک گداگر اور ایک معذور بھی صدقہ کر سکتا ہے ۔۔۔لیکن اگر نیت ہو تو۔۔۔۔!!!!
 
Top