• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہر زمانہ کے بعد دوسرے آنے والے زمانہ کا اس سے بد تر آنا

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,961
ری ایکشن اسکور
5,788
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 7068
حدثنا محمد بن يوسف،‏‏‏‏ حدثنا سفيان،‏‏‏‏ عن الزبير بن عدي،‏‏‏‏ قال أتينا أنس بن مالك فشكونا إليه ما نلقى من الحجاج فقال ‏"‏ اصبروا،‏‏‏‏ فإنه لا يأتي عليكم زمان إلا الذي بعده شر منه،‏‏‏‏ حتى تلقوا ربكم ‏"‏‏.‏ سمعته من نبيكم صلى الله عليه وسلم‏.‏


ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان نے ‘ ان سے زبیر بن عدی نے بیان کیا کہ ‘ ہم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے حجاج کے طرز عمل کی شکایت کی ‘ انہوں نے کہا کہ صبر کرو کیونکہ تم پر جو دور بھی آتا ہے تو اس کے بعد آنے والا دور اس سے بھی برا ہو گا یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جا ملو۔ میں نے یہ تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔

حدیث نمبر: 7069
حدثنا أبو اليمان،‏‏‏‏ أخبرنا شعيب،‏‏‏‏ عن الزهري،‏‏‏‏ ح وحدثنا إسماعيل،‏‏‏‏ حدثني أخي،‏‏‏‏ عن سليمان،‏‏‏‏ عن محمد بن أبي عتيق،‏‏‏‏ عن ابن شهاب،‏‏‏‏ عن هند بنت الحارث الفراسية،‏‏‏‏ أن أم سلمة،‏‏‏‏ زوج النبي صلى الله عليه وسلم قالت استيقظ رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة فزعا يقول ‏"‏ سبحان الله ماذا أنزل الله من الخزائن وماذا أنزل من الفتن،‏‏‏‏ من يوقظ صواحب الحجرات ـ يريد أزواجه ـ لكى يصلين،‏‏‏‏ رب كاسية في الدنيا،‏‏‏‏ عارية في الآخرة ‏"‏‏.


ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ‘ انہیں زہری نے۔ (دوسری سند امام بخاری نے کہا) اور ہم سے اسماعیل نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے بھائی نے بیان کیا ‘ ان سے سلیمان نے ‘ ان سے محمد بن عقیق نے ‘ ان سے ابن شہاب نے ‘ ان سے ہند بنت الحارث الفراسیہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرائے ہوئے بیدار ہوئے اور فرمایااللہ کی ذات پاک ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کیا خزانے نازل کئے ہیں اور کتنے فتنے اتارے ہیں ان حجرہ والیوں کو کوئی بیدار کیوں نہ کرے آپ کی مراد ازواج مطہرات سے تھی تاکہ یہ نماز پڑھیں۔ بہت سے دنیا میں کپڑے باریک پہننے والیاں آخرت میں ننگی ہوں گی۔

صحیح بخاری
کتاب الفتن
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,356
پوائنٹ
800
اسی لیے بھائی ہم کہتے کہ جہاں اختلافات ہیں وہاں اکابرین کو بھی دیکھو کہ وہ کیا کہتے ہیں۔
اس سے کس کو انکار ہے؟ لیکن افسوس کہ آپ کے نزدیک اکابرین صرف امام ابو حنیفہ﷫ کا نام ہے، جو ہمارے سلف صالحین میں سے ایک بڑے امام تھے۔

اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ اگر ان اکابرین میں ہی اختلاف ہوجائے تو ان کے بھی اکابرین، ان سے بھی پچھلے زمانے کو دیکھو یعنی نبی کریمﷺ اور خلفاء راشدین﷢
 

qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
235
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
اس سے کس کو انکار ہے؟ لیکن افسوس کہ آپ کے نزدیک اکابرین صرف امام ابو حنیفہ﷫ کا نام ہے، جو ہمارے سلف صالحین میں سے ایک بڑے امام تھے۔

اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ اگر ان اکابرین میں ہی اختلاف ہوجائے تو ان کے بھی اکابرین، ان سے بھی پچھلے زمانے کو دیکھو یعنی نبی کریمﷺ اور خلفاء راشدین﷢
بھائی میں نے کب کہاں کے صرف امام ابوحنیفہؒ کو دیکھو،آپ حنفیوں سے دشمنی مین اس قدر متشدد ہوچکے کہ آپ ہر کسی کو حنفی بنا کر دین سے نکالنے کے درپے ہیں
مجھے آپکا تو کوئی پتہ نہیں البتہ بعض لوگوں نے یہاں پر لکھا ہے کہ ہم صرف محمدﷺ کی بات مانتے ہیں اور حصول اپنے حافظ ابن زبیر متشددی گروپ کے دیتے ہیں ،اور آپ سے بڑی داد لیتے ہیں
 
Top