• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

:::::: ہر سفر کے لیے سامان ء راہ لازم ہے :::::::

عادل سہیل

مشہور رکن
شمولیت
اگست 26، 2011
پیغامات
367
ری ایکشن اسکور
943
پوائنٹ
120
:::::: ہر سفر کے لیے سامان ء راہ لازم ہے :::::::​
أمیر المؤمنین عُمر بن عبدالعزیز رحمہُ اللہ کا فرمان ہے """"" ہر سفر کے لیے سامانء سفر لازم ہے ، لہذادُنیا میں سے آخرت کے سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ سامان جمع کر لو ، اور اُن میں سے ہو جاؤ جو اللہ کے کیے ہوئے وعدوں کے مطابق سفرء آخرت کا سامان جمع کرتے ہیں ، اللہ کے ثواب کے حصول کا لالچ رکھتے ہوئے اور اللہ کے عذاب سے ڈرتے ہوئے اپنی آخرت کا سفر طے کرنے کے لیے سامان جمع کرتے ہیں ،
اور یاد رکھو کہ تُم لوگ لمبی لمبی اُمیدوں میں اپنے دِل سخت نہ کروا لینا ، اور اپنے دُشمن کو بُھلا نہ دینا ، اللہ کی قسم جِسے یہ پتہ نہ ہو کہ وہ صُبحُ کے بعد شام تک پہنچے گا یا نہیں ، یا شام کے بعد صُبح ُ تک پہنچے گا یا نہیں ، اُسے کسِی قِسم کی کوئی دُور کی اُمید رکھنے کا حق نہیں ، اور عین ممکن ہے کہ ان اوقات کے درمیان ہی ایسے خفیہ گڑے ہوں جِن میں وہ جا گرے ،
دیکھو کہ ہم کتنے ہی ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو دُنیا کے دھوکے میں تھے ، لیکن حقیقت میں آنکھیں اُس کی ہی ٹھنڈی ہوتی ہیں جو اللہ کے عذاب سے نجات پا لے ، اور حقیقت میں خوش وہی ہوتا ہے جو قیامت کے خوفناک معاملات سے محفوظ ہو جائے """ (حلية الأولياء وطبقات الأصفياء، اِمام ابو نعیم احمد بن عبداللہ الاصبھانی رحمہُ اللہ )
اِمام ابن الجوزی رحمہ ُ اللہ کا کہنا ہے """ حیرت ہے اُس مرنے والے پر جو مر گیا لیکن اپنے سفر کا سامان جمع نہ کیا ، اور اُس مُسافر پر جو اپنے سفر کا سامان جمع کیے بغیر ہی سفر پر نکل پڑے ، اورایسے شخص پر جو اپنی قبر میں منتقل ہونے سے پہلے قبر میں منتقلی کا انتظام نہ کرے ، میرے بھائیو ، ایک ایک کر کے زمانے گذرتے جاتے ہیں ، اور باقی رہ جانے والوں کی سواریاں جانے کے لیے تیار کھڑی ہیں ، قوموں کی قومیں رواں تیزرفتاری سے قبروں کی طرف جا چُکِیں ،اور رُوحیں حسیات کی حُدود سے خارج ہو کر رہنے لگِیں ،اُس دُور والے غیر واضح مقام کی طرف ،
تُم لوگوں کا مال و متاع چھوڑے جانے والا ہے ، اور تُم لوگوں کی اگلی راہ مشکل اور کانٹے دار ہے ، اور تُم لوگ جلد ہی خبر پا لو گے جب موت کا خرخرہ حلق سے نکلنے لگے گا """،(المُدھش/الفصل التاسع عشر، عجباً)
پس یاد رکھیے کہ ہر سفر کے لیے سامانء راہ ہونا لازم ہے ، اور دُنیاوی سفروں کا سامان ، آخرت کے سفر کے سامان سے مختلف ہے ، لیکن یہ سامان دُنیا میں سے ہی جمع کرنا ہے ، آیے ذرا غور کریں کہ ہم نے اپنے اپنے سفر کے لیے کیا سامان جمع کیا ہے ۔
 
Top