• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہر غیر مسلم کے خلاف قتال جائز نہیں، حافظ محمد سعید

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
سنجھورو: امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکا اور اسلام دشمن قوتیں ملک اور اسلام کے خلاف سرگرم ہیں، ان کے خلاف جہاد جائز ہے، ہر غیر مسلم کے خلاف قتال جائز نہیں۔
وہ سنجھورو کے نوجوان سجاد حسین ولد شفیق احمد جو گزشتہ دنوں کشمیر میں شہید ہوگئے تھے کے لواحقین سے تعزیت اور شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سیکڑوں افراد سے خطاب کررہے تھے۔ حافط سعید احمد نے کہا کہ بھارت کا واویلا بلاجواز ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ ٹارگٹ کلنگ، افراتفری، بدامنی اور بم دھماکے سب بیرونی سازشیں ہیں جو اس ملک کو کھوکھلا کررہی ہیں۔ 1988 سے پہلے تک جب امریکا نے روس کے خلاف جنگ لڑنی تھی ہماری یہ جنگ مقدس تھی اور آج ہم دہشت گرد ہیں۔


انہوں نے کہا کہ آج کے مسلمان کیوں نہیں سمجھتے کہ دہشت گردی کے نام پر امریکا اور اسے کے 40 حواری مل کر اسلام کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ برما ہو یا پاکستان، فلسطین، شام ہو یا افغانستان ہر جگہ امریکا اسلام کے خلاف برسرپیکار ہے۔ حافظ سعید احمد نے کہا کہ اس صورت حال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مذہبی جماعتیں متحد ہوکر مشترکہ دشمن کے خلاف جدوجہد کریں، ایک دوسرے کو کافر کہنے سے ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔


حافظ محمد سعید نے کہاکہ ملک میں رائج موجودہ سیاست اور طرز حکمرانی کو نہیں مانتے یہ سیاست دھوکا بازی، ایک دوسرے کو لڑانا اور منافقت پر مبنی ہے اس سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، ہم صرف اللہ کی ذات کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر شہید سجاد حسین کے بھائی شکیل احمد سمیت ان کے والد شفیق احمد، ارشاد احمد، حفیظ احمد اور خالد حسین، خادم حسین، عبدالوحید سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے۔
ایکسپریس نیوز
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
جزاک اللہ خیرا۔۔مگر خوارج کے ہاں کسی کو معافی نہیں بھیا!!!

نہ عورتوں کو ، نہ بچوں کو نہ بوڑھوں کو ۔۔۔وہ مسلمان ہوں یا ذمی۔۔۔۔۔

ہاں حربی کفار سے اکثر برات کا عملی اعلان کرتے نظر آتے ہیں خوارج!
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
لفظ’’خوارج‘‘کی ’’ڈوز(دوائی)دن میں کتنی مرتبہ استعمال کرتے ہو،جس کا اثر رگ وپے میں سرایت کر چکا ہے۔
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
لفظ’’خوارج‘‘کی ’’ڈوز(دوائی)دن میں کتنی مرتبہ استعمال کرتے ہو،جس کا اثر رگ وپے میں سرایت کر چکا ہے۔
ظالموں یہ ہے تمہارا جہاد ؟؟؟


 

بنت حوا

مبتدی
شمولیت
مارچ 09، 2013
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
246
پوائنٹ
0
القول السدید آپ نے اس سوال کا جواب نہیں دیا؟
لفظ’’خوارج‘‘کی ’’ڈوز(دوائی)دن میں کتنی مرتبہ استعمال کرتے ہو،جس کا اثر رگ وپے میں سرایت کر چکا ہے۔
 
Top