باطل شکن
رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 122
- ری ایکشن اسکور
- 422
- پوائنٹ
- 76
سنجھورو: امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکا اور اسلام دشمن قوتیں ملک اور اسلام کے خلاف سرگرم ہیں، ان کے خلاف جہاد جائز ہے، ہر غیر مسلم کے خلاف قتال جائز نہیں۔
وہ سنجھورو کے نوجوان سجاد حسین ولد شفیق احمد جو گزشتہ دنوں کشمیر میں شہید ہوگئے تھے کے لواحقین سے تعزیت اور شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سیکڑوں افراد سے خطاب کررہے تھے۔ حافط سعید احمد نے کہا کہ بھارت کا واویلا بلاجواز ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ ٹارگٹ کلنگ، افراتفری، بدامنی اور بم دھماکے سب بیرونی سازشیں ہیں جو اس ملک کو کھوکھلا کررہی ہیں۔ 1988 سے پہلے تک جب امریکا نے روس کے خلاف جنگ لڑنی تھی ہماری یہ جنگ مقدس تھی اور آج ہم دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے مسلمان کیوں نہیں سمجھتے کہ دہشت گردی کے نام پر امریکا اور اسے کے 40 حواری مل کر اسلام کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ برما ہو یا پاکستان، فلسطین، شام ہو یا افغانستان ہر جگہ امریکا اسلام کے خلاف برسرپیکار ہے۔ حافظ سعید احمد نے کہا کہ اس صورت حال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مذہبی جماعتیں متحد ہوکر مشترکہ دشمن کے خلاف جدوجہد کریں، ایک دوسرے کو کافر کہنے سے ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔
حافظ محمد سعید نے کہاکہ ملک میں رائج موجودہ سیاست اور طرز حکمرانی کو نہیں مانتے یہ سیاست دھوکا بازی، ایک دوسرے کو لڑانا اور منافقت پر مبنی ہے اس سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، ہم صرف اللہ کی ذات کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر شہید سجاد حسین کے بھائی شکیل احمد سمیت ان کے والد شفیق احمد، ارشاد احمد، حفیظ احمد اور خالد حسین، خادم حسین، عبدالوحید سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے۔
ایکسپریس نیوز