• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہر کسی سے پوچھیں :اللہ کہاں ہے؟

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,135
ری ایکشن اسکور
4,484
پوائنٹ
376
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بے شمار مواقع پر لوگوں سے پوچھا کہ اللہ کہاں ہے؟لونڈی سے بھی پوچھا ،چرواہے سے بھی پوچھا تھا کہ اللہ کہاں ہے؟
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے لوگوں سے پوچھنا کہ اللہ کہاں ہے مسنون ہے ۔سبحآن اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج 10فروری 2012 کونماز مغرب کے بعد ایک سوالی نے دستک دی ۔راقم دروازے پر گیا تو ایک سوالی تھا ۔کہنے لگا روٹی دیں ؟
پوچھا :کیا تو مسلمان ہے یا عیسائی ۔
جواب ملا:مسلمان ہوں
پوچھا:کلمہ سنا
جواب “بسم اللہ الرحمن الرحیم لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
پوچھا:بتا اللہ کہاں ہے؟
جواب:اوپر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راقم کو 2009میں کالاباغ پہاڑی علاقے میں کچھ دن رہنے کا موقع ملا سید اسماعیل شہید رحمہ اللہ نے جس مسجد میں قیام کیا تھا اس کو دیکھنے کے پہاڑوں پر پیدل چل کر جا رہے تھے ،پہاڑوں پر چھوٹے چھوٹے بچے ملتے تھے ،راقم ان سے پوچھتا جاتا کہ بیٹا بتاو اللہ کہاں ہے ؟
کئی جواب دے دہتے لیکن اکثر کو نہیں علم تھا ۔!!!وہ آگے سے کہتے کہ ہمیں قرآن مجید پڑھانے والا کوئی بھی نہیں ہے !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے بیان کیا استاد محترم شیخ غلام مصطفی ظہیرامن پوری حفظہ اللہ نے کہ میں کسی علاقے گیا وہاں سکھوں کی کافی تعداد رہتی تھی مجھے سکھوں کا ایک بچہ ملا ،میں نے اس سے پوچھا :اللہ کہاں ہے ؟
اس نے جواب دیا کہ اوپر ۔
میں نے پانچ روپے انعام دیا ۔!
اس بچے نے دوسرے بچوں کو کہا کہ وہ بندہ ایک سوال کرتا ہے اور جواب صحیح دینے پر پانچ روپے بھی دیتا ہے وہ بچے میری طرف بھاگے ،میں ان سے پوچھتا جاتا کہ اللہ کہاں ہے وہ جواب دیتے جاتے کہ :اللہ تعالی اوپر ہے ،میں ان کو پانچ پانچ روپے انعام دیتے جاتا۔
سبحآن اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چند واقعات بیان کئے ہیں بطور یاد دہانی کے ۔
اللہ تعالی ہم سب کو اس سنت کو زندہ کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین
 
Top