- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ آپ نے اوپر جو اتفاق کی بات کی ہے اسکی دلیل کس اصول کو بنایا ہے(ہمارا مذہب اور موجودہ فرقے)
پاکستان میں ایک دوسرے سے نفرت کی سب سے بڑی وجہ فرقہ پرستی ہے، اسی چیز کا فائدہ اٹھا کر غیرمذہب عقائد لوگوں کو ہم پر اٹیک کرنے کا موقعہ مل جاتا ہے، اسی لیے گزارش ہے کہ ہر مشہور پلیٹ فارم جیسا کہ یوٹیوب، فیس بک، وغیرہ پر اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے سے مل کر ختم نبوت کے کام کی تکمیل کریں ، اس طرح مل کر کام کریں کہ دشمن کو بات کرنے کا موقعہ ہی نا ملے۔ جزاک اللہ ، خادم ختم نبوت پاکستان سنی تحریک پاکستان،
میرے خیال میں آپ کا اصول یہ ہے کہ وہ تمام لوگ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف آخری نبی مانتے ہیں باقی جو مرضی کرتے رہیں انکو اکٹھا ہونا چاہئے
اگر یہ دلیل ہے تو پھر اگر کل کوئی کہتا ہے کہ اللہ کو ماننے والے تمام ادیان مثلا یہودی، عیسائی، مسلمان مرزائی اکٹھے ہو جائیں تو ہندو وغیرہ جیسے دشمن کچھ نہیں کر سکتے تو پھر آپ کا کیا اعتراض ہو گا