• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہمارا مذہب اور موجودہ فرقے

شمولیت
جون 11، 2014
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
15
شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
او بھائی صاحب! اللہ سے اپنے ایمان کی سلامتی مانگو ! او اللہ کے نبی کے بارے میں تو عقیدہ برا مت رکھو ، یار کجھ تے شرعم کرو
اسد علی صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے کس بھا ئی نے کون سا بُرا عقیدہ لکھ دیا ہے؟وہ عقیدہ اور اس کا غلط ہونا نقل کر دیں ،ورنہ خودشرمائیں !
 
شمولیت
جون 11، 2014
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
15
اللہ آپ کو جزائے خیر دے آپ نے حق بات کی ہے
اسی طرح آپ سے یہ بھی پوچھنا ہے کہ کیا جو علی ہجویری سے یا عبد القادر جیلانی سے یا پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگتا ہے اسکے بارے میں بھی آپ ایسے ہی شرک عظیم کا مرتکب سمجھتے ہیں تاکہ ہمارے اشکالات دور ہوں
اور یہ سوال دوسرے بھائی یعنی @اسد علی(سابقہ قادیانی) سے بھی ہے وہ بھی اپنی رائے دے دیں کہ کیا جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگتا ہے وہ شرک عظیم کا مرتکب ہوتا ہے
آپ دونوں بھائی یہ جواب لازمی دیں کیونکہ یہاں فورم پر شاید کچھ بھائیوں کو آپ دونوں کے بارے کچھ اشکالات ہوں
اگر نبی کے طفیل اللہ سے مانگنا شرک عظیم ہے تو میں سب سے بڑا مشرک ہوں
375766_231999493655693_2061386147_n.jpg
375766_231999493655693_2061386147_n.jpg
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
اگر نبی کے طفیل اللہ سے مانگنا شرک عظیم ہے تو میں سب سے بڑا مشرک ہوں7870 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 7870 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
حیرت ہے کہ جب اللہ تعالٰی کی ” عطاء “ سے نبیﷺ وہ سب کچھ ہیں جو آپ نے کہا ہے تو نبیﷺ اللہ تعالٰی کی ” عطاء “ سے ” الہ “ کیوں نہیں !
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اسد علی صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے کس بھا ئی نے کون سا بُرا عقیدہ لکھ دیا ہے؟وہ عقیدہ اور اس کا غلط ہونا نقل کر دیں ،ورنہ خودشرمائیں !
اسد علی صاحب اوپر بھائی نے آپ سے پوچھا کہ جس غلط عقیدہ لکھنے پر آپ اتنے غصہ میں ہیں اسکو ذرا لکھ دیں تو آپ نے مندرجہ ذیل پوسٹ کی ہے جو خود مبہم سی پوسٹ ہے پہلے اسکو واضح کریں
اگر نبی کے طفیل اللہ سے مانگنا شرک عظیم ہے تو میں سب سے بڑا مشرک ہوں
یہاں آپ نے لکھا ہے کہ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اللہ سے مانگنا شرک ہے تو میں سب سے بڑا مشرک ہوں مگر اوپر جو بات میں نے لکھی تھی جس پر آپ کو غصہ آیا تھا وہ ڈئریکٹ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگنے کی بات تھی
اب آپ اوپر والا ابہام دور کریں اور ہمیں اس لحاظ سے بتائیں کہ اگر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ڈائرکٹ مانگنا شرک ہے تو میں سب سے بڑا مشرک ہوں تاکہ ہماری گفتگو کا کوئی رخ متعین ہو سکے کیونکہ اللہ کے نبی کے طفیل اللہ سے مانگنے کا ہم مطلقا شرک نہیں کہتے
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
مبشر شاہ صاحب آپ ناراض کیوں ہوتے ہیں میں تو آپکی ہی پوسٹ کی روشنی میں سوال کر رہا ہوں آپ نے کہا تھا کہ
جو بھی قبروں سے مانگتا ہے شرک عظیم کا مرتکب ہے جو بھی ایسا کرتا ہے انتہائی غلط کرتا ہے اللہ تعالیٰ ایسے گناہوں سے بچائے اور قرآن وسنت کی راہ چلائے امین
یعنی آپ کے ہاں غیر اللہ سے مانگنا شرک عظیم ہے پس اسی لئے میں نے غیر اللہ کے تعین کے لئے آپ سے پوچھا کہ
اللہ آپ کو جزائے خیر دے آپ نے حق بات کی ہے
اسی طرح آپ سے یہ بھی پوچھنا ہے کہ کیا جو علی ہجویری سے یا عبد القادر جیلانی سے یا پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگتا ہے اسکے بارے میں بھی آپ ایسے ہی شرک عظیم کا مرتکب سمجھتے ہیں تاکہ ہمارے اشکالات دور ہوں
اب آپ یہ بتائیں کہ میں نے کون سے غلط معاملات میں آپ کو ڈال دیا ہے جو آپ نے مندرجہ ذیل پوسٹ کی ہے
عبدہ بھائی مبشر بھائی کو آپ ان معاملات سے دور ہی رکھیں تو بہتر ہے شکریہ
آپ نے میری ایک پوسٹ کو متفق ریٹ کیا ہے کہ ختم نبوت سے بھی پہلے توحید لازمی ہے پھر اب جب میں نے توحید کے بارے رائے پوچھی تو آپ ناراض کیوں ہو رہے ہیں
نوٹ: آپ نے مجھے پی ایم کیا کہ مجھے ختم نبوت کا کام کرنے دیں باقی کاموں کو چھوڑ دیں تو اس پر میری گزارش ہے کہ
1-ہمیں سب سے پہلے توحید پر عبور حاصل کرنا لازمی ہے
2-اگر یہ نہ بھی کرنا ہو اور ختم نبوت کی بات کوئی کرنا بھی چاہتا ہو جیسے اسد علی صاحب کر رہے ہیں تو پھر انکو چاہئے کہ شرکیہ باتوں کی ترویج اس فورم پر نہ کریں
3-اگر آپ کہیں کہ آپ ایسا نہیں کرتے بلکہ صرف ختم نبوت کی بات کرتے ہیں تو میری آپ سے گزارش ہے کہ پھر قادیانیت کا بے شک رد کریں اور توحید کی طرف نہ آئیں مگر اس کے لئے بنیاد اسد علی صاحب کی ذات کو نہ بنائیں یہ تو ایسے ہی ہو گا کہ میں وفا اور بہادری کی ترویج کر رہا ہوں اور اس میں بنیاد ابو جہل کو بناؤں اور کہوں کہ کیا اس میں بہادری اور وفا نہیں تھی پس آپ کہیں گے کہ اگر ابو جہل کو بنیاد بنانا ہے تو لوگوں کو ساتھ یہ بھی بتائیں کہ یہ صرف بہادری کی حد تک بات ہے دوسرے اور اہم لحاظ سے ابوجہل قابل رشک نہیں- پس یا تو آپ کسی متنازع ذات کو اس فورم کے لوگوں کے لئے قابل رشک نہ بنائیں ملکہ مطلقا ختم نبوت کی بات کریں یا پھر ہمارے اشکالات دور کریں
محترم @انس بھائی یا محترم @خضر حیات بھائی ہماری اس سلسلے میں بہترین رہنمائی کر سکتے ہیں اللہ انکو جزائے خیر دے امین
 
Top