• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہماری نوجوان نسل نے 14 اگست کیسے منایا۔ دل جلتا ہے یہ سب کچھ دیکھ کر...

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ہماری نوجوان نسل نے 14 اگست کیسے منایا۔ دل جلتا ہے یہ سب کچھ دیکھ کر...


لنک


https://www.facebook.com/MSKF2015/videos/vb.638953922813766/988186987890456/?type=2&theater


اہل علم اس ویڈیو پر ضرور روشنی ڈالے


  • کیا ہم پاکستان میں پر امن زندگی بسر کر رہے ہیں؟

  • ہماری فوجیں دن رات اس وطن عزیز کی اور ہماری رکھوالی کر رہی ہیں اور ہماری نوجوان نسل فحاشی میں مبتلا ہے۔ کیا یہی پاکستان سے محبت ہے؟

  • اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کیا تم اپنے آپ کو غیور پاکستانی کہلواو گے؟

  • اس ویڈیو کو دیکھنے سے پہلے یہ سوچنا کہ اگر آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ جا رہے ہوتے اور یہ واقعہ آپ کے ساتھ پیش آتا تو آپ کیا کرتے ؟؟؟

غیرت مند انسان مر تو سکتا ہے لیکن اپنے گھر والوں کیلئے یہ کام برداشت نہیں کر سکتا۔

ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ خیبر پختون سے لے کر کراچی تک ہم امن و امان سے سفر کر سکتے لیکن یہ حالات دیکھ کر ایسا لگتا نہیں۔


اے مسلمانوں خلیفہ دوم حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا قول یاد کرو جو عادل حکمران تھے۔

سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ: اللہ کی قسم، اگر دجلہ کے دور دراز علاقے میں بھی کسی خچر کو راہ چلتے ٹھوکر لگ گئی تو مجھےڈر ہے کہیں اللہ تعالی مجھ سے یہ سوال نہ کر دیں کہ اے عمر، تو نے وہ راستہ ٹھیک کیوں نہیں کرایا؟

پہلے انبیاء علیھم السلام کی قومیں اپنے گناہوں کی وجہ سے تباہ وبربات ہوئیں اور ان پر اللہ عزوجل کا عذاب آیا۔

کیا اب بھی پاکستان میں سیلاب نہ آئے؟

جہاں پر شرکیہ اعمال چپے چپے پر درباروں میں ملتے ہیں، جہاں پر بدعات کا ڈھیر لگا ہوا ہے، جہاں پر مسلمان کی بیٹی کی عزت محفوظ نہیں ہے۔


********

اے اللہ مالک الملک، یا جبار، یا رحیم، یا اللہ تو میرے اور تمام مسلمان جو خاص طور پر پاکستان میں رہتے ہیں اور باقی ممالک میں ہیں تو ان کی عزت کی حفاظت فرما۔

یا اللہ تو پاکستان کو ہر بری نظر سے بچا اور اسے اپنی حفاظت میں رکھ، یا اللہ تو پاکستان میں رہنے والے ہر

مسلمان کو صحیح دن پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔

یا اللہ پاکستان کے حکمرانوں کو صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرما جس پر تو راضی ہو۔

آمین یا رب العالمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
لڑکی کے روپ میں لڑکا معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کوئی قانون دان بھائی بتا سکتا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق مذکورہ جرم کی کیا سزا ہے؟ جزاک اللہ خیرا!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مذاق یا حقیقت؟ قومی دن پر پاکستانیت پامال!

محمد حسان منگل 18 اگست 2015

پاکستانی پرچم میں ملبوس یہ رذیل انسان، سر پر اپنی اصلیت کے شیطانی سینگ سجائے ہمارے قومی دن پر ہماری پاکستانیت کو چیلنج کر رہا تھا۔

آئے دن ٹیلی ویژن پر دیکھنے اور سننے میں آتا ہے کہ ”ہم تو وہ دکھاتے ہیں جس کی ڈیمانڈ ہوتی ہے، ہم تو وہ دکھاتے ہیں جو ہمارے معاشرے میں ہو رہا ہوتا ہے، ہمارا میڈیا ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے“۔ وغیرہ وغیرہ۔ یہ خرافات دیکھ اور سن کر ہر شخص یہی سمجھتا ہے کہ شاید واقعی ہمارا معاشرہ اب ایسا ہی ہوگیا ہے۔ میرا سوال ہے کہ جب تک صرف قومی ٹی وی چینل ہوا کرتا تھا یا جب سماجی رابطے کی ویب سائٹس نہیں ہوا کرتی تھیں تو اس وقت ہمارا معاشرہ ایسا کیوں نہیں ہوتا تھا جیسا کہ آج کل پیش کیا جاتا ہے؟

ایسا ٹی وی چینلز کی بھرمار اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کے آنے کے بعد ہی کیوں ہوا کہ ہمارا معاشرہ اپنے مذہبی، قومی اور معاشرتی اقدار سے کنّی کاٹتا ہوا کسی تیسری مخلوق جیسا ہوگیا ہے جس کا نہ کوئی دین نہ ایمان، بس جب جدھر دل کیا منہ اٹھا کر چل دیئے، تھالی کے بینگن کی طرح جس طرف چاہا لڑھک گئے؟ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نظر سے گذری جس میں قومی دن پر پاکستانیت کا لبادہ اوڑھے دو ’’شیطان نما‘‘ بگڑی اولادیں ایک سڑک پر بے غیرتی اور ذلالت کے تمام ریکارڈ توڑتی پائی گئیں۔ ایک برقعہ پوش خاتون جو کہ 13 یا 14 سالہ لڑکے کے ہمراہ بائیک پر سوارہیں۔ ان کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں، آپ لوگ مذکورہ منسلک ویڈیو اس تحریر کے ساتھ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

پاکستانی پرچم میں ملبوس یہ رذیل انسان، سر پر اپنی اصلیت کے شیطانی سینگ سجائے ہمارے قومی دن پر نہ صرف ہماری پاکستانیت کو چیلنج کر رہا تھا بلکہ ہمارے پاکستانی چہرے پر بدنما داغ بھی لگا رہا تھا اور بدقسمتی دیکھیے کہ اُن کو روکنے کی کسی نے جسارت نہیں کی۔ روکنا تو دور کی بات کوئی منہ سے ’’بھاپ‘‘ تک نکالنے کو راضی نہیں تھا۔ مجھے وقار ذکاء سے کئی اختلافات ہیں لیکن یہاں میں کھل کر یہ بات کہوں گا کہ وقار ذکاء وہ پہلا شخص ہے جس نے اس بے غیرتی کے خلاف آواز بلند کی اور ہمیں ان کی آواز میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔

ہمارے معاشرے میں خواتین کی حد درجہ عزت کی جاتی ہے، گوکہ خواتین کو دیکھنا بُرا نہیں سمجھا جاتا لیکن کم از کم پردہ دار خواتین کا احترام ضرور ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے لیکن یہاں تو حد ہی ہوگئی کہ اگر اس طرح باپردہ خواتین کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے تو ڈوب مرنے کا مقام ایک انتہائی ہلکا استعارہ ہوگا۔ ویسے اس طرح کے واقعات کی صرف مذمت کرنا انتہائی درجے کی بزدلی ہوگی، ایسے واقعات میں ملوث افراد کو مذمت نہیں بلکہ ٹھیک ٹھاک مرمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو انتہائی ڈھٹائی سے اس قسم کی حرکتیں کرکے اپنے والدین کا نام ’’روشن‘‘ کرتے ہیں۔

ایسی ویڈیوز دراصل ترغیبات کے زمرے میں آتی ہیں جو اس قسم کے بے ضمیر لوگوں کو اپنے اندر کی ذلالت باہر نکالنے پر ابھارتی ہیں، جس رفتار سے ہمارے میڈیا پر بے حیائی دکھائی جارہی ہے اس سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے ہمارا سوشل میڈیا اس بے حیائی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ جس طرح ہمارے میڈیا پر پیمرا کی صورت میں جیسا بھی ہے مگر ایک چیک اینڈ بیلینس تو ہے نا با لکل اسی طرح ہمارے سوشل میڈیا پر بھی ایک مؤثر نظر کی ضرورت ہے۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو طرح طرح کی باتیں بھی سامنے آنا شروع ہوئی جیسے کہ یہ ایک ’’پرانک‘‘ یا ’’پلانٹڈ وڈیو‘‘ ہے۔ یہ وڈیو سچی ہو یا جھوٹی ہمیں اس سے غرض نہیں ہونا چاہیئے بلکہ ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ اس سے ہمارا قومی وقار اور تشخص کس قدر مجروح ہوا ہے، جس طرح قابیل کے نامہ اعمال میں قیامت تک ہونے والے ہر قتل کا عذاب درج ہو رہا ہے۔ بالکل اسی طرح اس ترغیب کے نتیجے میں اگر خدا نخواستہ مزید ایسا کوئی واقعہ ہوا تو وہ بھی ان انسان نما شیطانوں کے بائیں کاندھے پر موجود فرشتے کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے کاغذات کی زینت بنے گا۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسی حرکت کرنے والے کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسی حرکت کرنے والے کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پاکستانی قانون میں مذکورہ جرم کی کیا سزا ہے؟کوئی بھائی بتائے گا؟جزاک اللہ خیرا!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پاکستانی قانون میں مذکورہ جرم کی کیا سزا ہے؟کوئی بھائی بتائے گا؟جزاک اللہ خیرا!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

محمد نیعم یونس بھائی لگتا ہے فورم پر کوئی وکیل نہیں جو آپ کی بات کا جواب دے سکے -

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

@یوسف ثانی بھائی کیا آپ کے علم میں ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے جرم کی سزا کیا ہے
 
Top