• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہمسائیوں کے بارے میں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ویسے خضر حیات بھائی جان،یہ آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟کیا یہ وہی بات تو نہیں کہ خضر علیہ السلام ابھی تک زندہ ہیں؟ذرا اس بارے میں ہمیں معلومات دیجیے گا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ویسے خضر حیات بھائی جان،یہ آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟کیا یہ وہی بات تو نہیں کہ خضر علیہ السلام ابھی تک زندہ ہیں؟ذرا اس بارے میں ہمیں معلومات دیجیے گا۔
ابتسامہ ۔۔۔ ابتسامہ ۔۔۔۔ ابتسامہ ۔۔۔۔۔
بھائی خضر علیہ السلام کو حیات کہنا صحیح نہیں ۔۔۔ لیکن میں خضر علیہ السلام تھوڑا ہی ہوں ۔۔۔۔ ویسے بھی میں تو زند ہ ہوں لہذا آپ مجھے حیات ہی کہیں گے ممات تو نہیں کہیں گے نا ۔۔ ( ابتسامہ )

اصل میں میرے والدین بتلاتے ہیں میرا یہ نام میری نانی محترمہ( اللہ ان کو جنت نصیب کرے اورعذاب سے محفوظ رکھے ) نے رکھا تھا ۔ اور وہ اگرچہ صوم و صلوۃ کی پابند تھیں لیکن اس طرح کی باریکیوں کا انہیں علم نہیں تھا ۔ اسی طرح خاندان کے دیگر افراد اگرچہ ’’ موحد ‘‘ ہیں لیکن علماء نہیں ہیں ۔ اس وجہ سے اس طرف کسی نے توجہ نہیں دی ۔
بس ویسے ہی انہوں نے یہ نام کسی سے سنا یا کسی بڑی شخصیت کا یہ نام دیکھ کر رکھ دیا اس میں یہ عقیدہ بالکل بھی پیش نظر نہیں تھا کہ حضرت خضر علیہ السلام زندہ ہیں ۔
بعد میں جب میں اس بات کو سمجھا تو اکثر گھر والوں سے بات ہوتی ہےتو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تیرا نام اس لیے رکھا ہے تاکہ اللہ تجھے لمبی زندگی دے ۔
یہی وجہ ہے کہ میرا چھوٹا بھائی ہے اس کا نام عمر حیات ہے ۔ حالانکہ عمر نام کی کسی بھی شخصیت سے اس طرح کی بات منسوب نہیں ہے ۔
جب میں مدرسے میں تعلیم حاصل کرنےکےلیے آیا تو بعض دفعہ وہاں اس مسئلےپر گفتگو ہوجاتی تو ہم یوں تأویل کر لیا کرتے تھے کہ عربی زبان میں بعض دفعہ الفاظ کے اعتبار سے جملہ خبریہ ہوتا ہے لیکن معنی کے اعتبار سے اس سے مراد دعا ہوتی ہے ۔
اب یہ نہ کہہ دیجیے گا کہ مولوی اپنے لیے تو کسی نہ کسی طرح مرغی حلال کرہی لیتےہیں ۔ ( ابتسامہ )
 
Top