عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ’’مجھے اس ذات اقدس کی قسم،جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے ہمسایہ یا اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے۔جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ (بخاری ومسلم)
حاصل کلام:اس حدیث میں تکمیل ایمان کے لیے ایک شرط بیان ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان جو چیز اپنے لیے پسند اور محبوب رکھے اپنے ہمسائے یا اپنے بھائی کے لیے بھی وہی چیز پسند کرے ۔اگر اس کی خواہش ہے کہ اس کی عزت و توقیر کی جائے تو اس کی اپنے ہمسایہ اور بھائی کے لیے بھی یہی سوچ ہونی چاہیے اگر اس کے دل میں یہ تمنا ہو کہ وہ امن و امان اور سلامتی سے رہے ۔تو اپنے بھائی کے لیے بھی یہی سوچ ہی ہونی چاہیے ۔
اللہ ہمیں ان باتوں کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین