خود کو اہلحدیث کہلانے والے اپنی رفع الیدین پر ایسی ہی کوئی حدیث دکھائیں جس میں ان کی رفع الیدین کے علاوہ کی نفی موجود ہو؟
وگرنہ چند جگہوں کا ثبوت ہونا باقی جگہوں کے عدم پر دلالت نہیں کیا کرتا۔
حدیثوں سے تو کتابیں بھری پڑی ہیں اور نظر بھی آتی ہیں۔حدیثیں تو بہت دکھا دیں لیکن تعصب میں وہ نظر نا آئیں تو اس میں بے چارے اہل حدیثوں کا کیا قصور؟ اچھا آپ یہ بتائیں جس رفع یدین کی احادیث کو انور شاہ کشمیری حنفی اور ان کے شاگرد بدر عالم میرٹھی متواتر بتلائیں اور ان کی تعداد سترہ سے تئیس تک بتلائیں ان کے مقابلہ آپ کی صرف ایک حسن یا صحیح روایت کیسے مان لی جائے جبکہ علماء کی ایک جماعت اس کو ضعیف بھی بتلاتی ہے؟ اور اس میں اس بات کی بھی صراحت نہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پہلے کا عمل بتلا رہے ہیں یا بعد کا؟ اس میں بھی اس بات کا قوی احتمال ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کئی چیزوں کی طرح اس میں بھی بھول کا شکار ہو گئے ہوں؟ اس بات کی وضاحت اور فرما دیں یہ بہت سارے لوگ کون تھے جن کے سامنے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان فرمائی؟
مگر مجھے وہ حدیث کہیں نظر نہیں آئی جس میں اہلحدیث کہلانے والوں کی رفع الیدین کے علاوہ کی نفی یا ترک یا ممانعت پائی جاتی ہو۔
اگر آپ کے علم میں ہے تو بحوالہ و متن لکھ دیں عین نوازش ہوگی۔