• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم نے تخریب سے خود اپنے نشیمن پھونکے((ظفر اقبال ظفر))

ظفر اقبال

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 22، 2015
پیغامات
281
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
104
((ظفر اقبال ظفر))
پاکستان میں قتل کے بڑہتے واقعات ! اصل ذمہ دارکون؟
نائن الیون کاواقع ہویابمبئی حملے عراق و مصرمیں شعیہ وسنی فساد ہویاہمارے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملو ں کی پداش میں بے قصور بچوں ‘بوڑھوں اور عورتوں کا قتل عام کیا گیا ہوان کے بعد جو خونی کھیل پاکستان میں کھیلا گیا اور کھیلا جا رہا ہے نا جانے کب ختم ہوگا۔ کیونکہ پاکستان کے حکمرانوں نے عدم توجہ اور لاقانونیت کی جو تاریخ رقم کی ہے اس کی نظیر کون پیش کر سکتا ہے؟غیر انسانی ‘غیر اخلاقی ‘اور فسادانہ کاروائیوں میں ملوث حضرات کو چند ٹکوں کی خاطر باعزت بری کیا جاتا رہا جس کی بدولت دوسرے فسادرسا ادارو ں کو اپنی من مانی کا موقع ملتا رہا۔جب کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ جب کوئی ایسا واقع ہوتا مجرموں اور ان کےپشت پناہوں کو سرعام چوکوں اور چراہوں پہ لٹکایا جاتا اگر اسلام کے دیئے قانون (ولکم فی القصاص حیاۃ )اور غنڈہ گردی و دہشت گردی کرنے والے جرائم پیشہ افراد کو اسلام قوانین کے تحت سزا دی جاتی تو آج یہ شرمندگی نہ اٹھا نا پڑھتی۔کس کو علم نہیں تھا کہ کراچی جیسے بڑے تجارتی شہر کا امن تباہ کرنے والے کون لوگ ہیں اور ان کا احتساب بروقت کیوں نہ کیا گیا ؟کس کو معلوم نہیں 3بے قصور نہتے مسلمانوں کا قاتل اور حقوق انسانی کا مذاق اڑانے والا ریمنڈڈیوس نہیں ہےپھر کیوں اس کو باعزت بری کیا گیا ؟کس کو معلوم نہیں تھا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات کا قاتل کون ہے مگر آج تک اس کو سزا کیوں نہ دی گئی؟کس کو معلوم نہیں کہ کراچی میں 250 مزدرو ں کا قاتل کون ہے مگر ان کا سراغ آج تک کیوں نہیں لگایا گیا اور مجرموں کو آج تک بے نقاب کیوں نہیں کیا گیا ؟ کس کو معلوم نہیں کہ الطاف حسین 1979 ۔1987کو گرفتارہوکر جیل گے اور این ار ا و کےتحت 72 مقدمات سے بری ہوئے۔2009میں31قتل‘11اقدام قتل 3اغواء کے مقدمات واپس کیوں لے لیےگے؟
(نوائے وقت18مارچ2015) کے مطابق قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کس جرم میں امریکہ کے ہاتھوں کس نے فروخت کیا کس کو معلوم نہیں؟اسلام آباد میں پی ٹی وی پر حملہ کر کے بدامنی کی تاریخ کس نےرقم کی ان کو آج تک سزا کیوں نہیں دی گی ؟لاہور پولیس لائن پر حملہ کس نے کیا اس کے مجرموں کو آج تک بے نقاب کیوں نہیں کیا گیا؟بے نظیر بھٹوکو کس نے قتل کیا اس کے قاتلوں کا سراغ آج تک کیوں نہیں لگایا گیااور کیوں ان کو سزا نہیں دی گی؟اسلام آباد میں بلیک گاڑی میں بیٹھ کر گھنٹوں اسلحہ کے زور پر کس نے پولیس اور کمانڈوز کویرغمال بنائے رکھا اس کو آج تک سزا کیوں نہیں دی گی؟کس کو معلوم نہیں کےانسانی سگلنگ کون کرتا ہے مگر ان کو آج تک کیوں پکڑ کر سزا نہیں دی گی؟یاد رکھیے جس معاشرے میں لاقانونیت ہو اور قانون لو گوں کی نظر میں ہیچ ہو‘جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون گردش ایام میں اپنی مثال نہ رکھتا ہو‘جو معاشرہ جنگل کے معاشرے کی عملی تصویر پیش کرتا ہو کہ طاقت ورطاقت کے نشہ میں کمزوروں پہ اپنی وحشت و ہیبت طاری رکھتا ہو جس وقت جو دل میں آئے کر گزرتا ہو اس کی زبان کو کوئی لگام ڈالنے اور اس کے ہاتھوں میں بروقت کوئی بیڑیا نہ ڈال سکتاہو تو اس معاشرے میں ایک نہیں مستقبل میں بیسوں سانحہ پشاور ‘سانحہ کوٹ رادھا کشن‘سانحہ بلدیہ ٹاون کراچی ‘سانحہ یوحنا آباد‘سانحہ ساہیوال ‘ جیسے یا اس سے بھی لرزہ خیز سانحات رونما ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔
 
Top