• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم کس طرح برما کے مسلمانوں کی مدد کر سکتے ہیں؟

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔
پچھلے کچھ دنوں سے برما کے مسلمانوں پر جو اذیت کے پہاڑ ٹوٹے ، بحیثیت مسلمان پر اس سے دل لرز کر رہ گئے کہ کیا حیوانیت سے بھی بد تر تھے یہ انسان کہلانے والے!!!

افسوس اور صد افسوس کے علاوہ المیہ یہ بھی ہے کہ مسلمان حکمران اور صاحب اقتدار حرکت میں نہیں ہیں۔
اس صورتحال میں ہمارے جیسے عام لوگوں کو کیا کرنا چاہیئے ، جس سے ان کی مدد ہو سکے ؟؟؟
فورم کے اراکین اپنی آراء ظاہر کریں ، شاید دعا پر اکتفا کے علاوہ بھی کوئی حل یا کوشش ممکن ہو جائے۔

آج میں بہت دنوں بعد فورم پر آئی ہوں ، دل طور پر دعا ہے کہ اللہ تعالی اس پلیٹ فورم کو قائم رکھے ، جس سے منسلک رہنے سے ہمیں ایمان محسوس ہوتا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اس صورتحال میں ہمارے جیسے عام لوگوں کو کیا کرنا چاہیئے ، جس سے ان کی مدد ہو سکے ؟؟؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں عام لوگوں کی طرف سے کسی قسم کی براہ راست مدد ممکن نہیں یا پھر یہ عمل غیر ملکی معاملات میں دخل اندازی بھی تصور کیا جا سکتا ہے....
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
اس دور کے نالائق ترین لوگ ہیں ہم ؟؟
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
برماکے مسلمانوں کی مدد کیسے کی جائے؟
(1) ان مظلوموں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
(2) سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تمام مسلمان یکجا ومنظم طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ان ہیش ٹیگز کو زیادہ سے زیادہ اپنی پوسٹس میں استعمال کیا جائے۔
#saverohingyamuslims
#SAVEROHINGYA
(3) پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اپنی بساط کی حد تک اس مسئلے کو اجاگر کیاجائے۔
(4) پاکستانی حکومت ،اقوام متحدہ ،او آئی سی اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسلم ممالک کو اپنے موثر احتجاج اور میڈیا کے ان سارے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے متوجہ کیاجائے۔
(5) جو لوگ اور ادارے اس حوالے سے کوشش کررہے ہیں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیاجائے۔
(6) برما کے سفارت خانے میں فون، میسج ای میل اور فیکس کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ رابطہ نمبر اور پتا درج ذیل ہے۔
Myanmar Embassy in Islamabad, Pakistan
99-101, Street 5, G-5, Diplomatic Enclave
Islamabad
Pakistan
TELEPHONE (+92) (51) 283-2232
FAX(+92) (51) 283-2233
EMAIL embassy_myanmarisb@yahoo.com
WEBSITE www.me-islamabad.org
OFFICE HOURS 08.30-15.30
HEAD OF MISSION
Mr. Win Naing, Ambassador,
احتجاج ان الفاظ کے ساتھ بھی ریکارڈ کروایاجاسکتا ہے۔
STOP KILLING INNOCENT MUSLIM IN YOUR COUNTRY, I AM WAITING YOUR REPLY.
جواب موصول ہونے پر اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں
(7) سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اراکین بھی احتجاج کا آئینی و جمہوری حق استعمال کریں اور عوام الناس میں بیداری اور آگہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی اس بارے میں ایکشن لینے پر مجبور کرے
اختصار از منقول
(ڈاکٹر فیض الابرار شاہ کی وال سے)
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ظالم اگر بدھ مت کے نہ ہوتے افغانستان کے طالبان یا پاکستان کے کچھ مولوی ہوتے اور مظلوم اگر برما کے مسلمانوں کی بجائے کسی مسلم ملک کی اقلیت سے ہوتے تو سیکولر حضرات کی آہ و بکا سے زمین کانپ رہی ہوتی، سول سوسائٹی تخلص کرنے والی خواتین کی رقت آمیز تیاریوں سے بیوٹی پارلر کسی مویشی منڈی کا منظر پیش کر رہے ہوتے اور حقوق انسانی کے پیشہ ور وہ اچھل کود کرتے کہ دھرتی لرز جاتی.
لیکن یہاں چونکہ مسلمان مظلوم ہیں اس لیے لبرلزم اور سیکولرزم گونگا شیطان بن چکا. بقلم خود سول سوسائٹی حقوق انسانی کے دھندے والوں کے ساتھ ہنی مون منا رہی ہے. این جی اوز کی فکری اولاد نرینہ مہاتما بدھ کے کسی مجسمے کی طرح شانت ہے اور موم بتیوں والی دکانیں بند ہیں. سول سوسائٹی تخلص اور حقوق انسانی دھندہ کرنے والے اپنا یہ ناٹک بھی بھول گئے کہ ان کا تو مذہب ہی انسانیت ہے.
جو روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے بولے گا انتہا پسند اور جذباتی قرار دے دیا جائے گا.
مان لیجیے ہمارے اپنے اپنے ظالم ہیں اور اپنے اپنے مظلوم. ہم ظلم کی مذمت سے پہلے یہ جاننا ضروری سمجھتے ہیں کہ ظالم کون ہے اور مظلوم کون.

منقول!​
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
الحمد للہ اب تو کچھ تبدیلی محسوس ہوئی ہے ۔جس طرح عالمی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ، اور لوگ مسلسل احتجاج شئیر کر رہیں ہیں۔ان شاء اللہ امید مضبوط ہے۔
جس طرح ڈونیشن کے حوالے سے بات ہو رہی تھی، اس پیج کے متعلق کچھ معلوم ہے ؟

International Campaign for the Rohingya اگر یہ صحیح طور پر مدد کر رہیں ہیں تو بھی ان سے منسلک لوگ زیادہ کیوں نہیں ہیں!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
محترمہ بہن!
اوپر والا ربط میرے پاس نہیں کھل رہا.
 
  • پسند
Reactions: Dua

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمہ بہن!
یہ تو کفار کا بنایا ہوا فیس بک پیج اور ویب سائیٹ ہے.. کم از کم میں تو ان پر اعتبار نہیں کرتا کہ کسی گہرے و مخفی مفاد کے بغیر یہ مسلمانوں کی انسانی بنیاد پر ہمدردی و مدد کریں.. واللہ اعلم
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمہ بہن!
یہ تو کفار کا بنایا ہوا فیس بک پیج اور ویب سائیٹ ہے.. کم از کم میں تو ان پر اعتبار نہیں کرتا کہ کسی گہرے و مخفی مفاد کے بغیر یہ مسلمانوں کی انسانی بنیاد پر ہمدردی و مدد کریں.. واللہ اعلم
 
Top