• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم کہتے ہیں ؛ مگر کیوں

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
السلام علیکم
ہم نے آج ایک دوسرے فورم میں ایک تھریڈ دیکھا جو کچھ اس طر ح سے ہے
HUM KEHTEY HEN:


1-HALEEM KO AAG PE CHARHA DIA.
2-HALEEM KO GHOTA LGAYA.
3-HALEEM JAL GYA.
4-HALEEM KHRAB HO GYA.
5-HALEEM THANDA HO GYA WGHERA WGHERA.

JB K "HALEEM" ALLAH PAK KA SIFATI NAM HE,JIS K MAANI HEN "BURDBAR".

HM NE ALLAH K NAM KO 1 DISH KA NAM DE DIYA HE,




اس بارے میں زرا رشنی ڈالیں ہم آپ کے شکر گزار ہوں گیں
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
یہ سوالات، اشکالات اور مباحث عموما ان لوگوں کی طرف سے آ رہے ہوتے ہیں جن کے پاس نماز، روزے یا دیگر فرائض کی ادائیگی کے لیے وقت نہیں ہوتا ہے لہذا جب ان کا ضمیر یہ احساس پیدا کرتا ہے کہ انہیں بھی دین کے نام پر کچھ کام کرنا چاہیے تو وہ اس قسم کی بحثیں چھیڑ کر ثواب دارین حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اللہ کے اسماء وصفات کے بارے یہ حساسیت ایک اہم شیئ ہے لیکن ان مسلمانوں کے لیے جو دین پر عمل پیرا ہوں نہ کہ چسکے یا ذہنی عیاشی یا ٹائم پاسنگ یا ضمیر کی مذہبی ضرورت پوری کرنے والوں کے لیے۔ اللہ کے صفاتی ناموں میں "الحلیم" شامل ہے جبکہ " حلیم " تو اللہ کے بارے ایک خبر ہے یعنی جملہ خبریہ ہے اور عام طور انسانوں کے نام بھی حلیم، قدوس، رحیم، مقیت، منیب، واسع، رازق، رزاق وغیرہ رکھ لیا جاتا ہے۔ اگر تو یہ صفاتی نام الف لام کے ساتھ ہوں تو ان کے ساتھ "عبد" لگانا چاہیے اور اگر الف لام کے بغیر ہوں تو یہ نکرہ ہیں اور ان سے مراد کوئی بھی ہو سکتا ہے بشرطیکہ کہ اس اسم کے اس کے مسمی پر اطلاق میں معنوی قباحت موجود نہ ہو۔ واللہ اعلم بالصواب

خلاصہ کلام یہی ہے کہ حلیم اللہ کا نام نہیں ہے بلکہ "الحلیم" ہے۔ پس حلیم کا لفظ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
بہت بہت شکریہ ابوالحسن علوی آپ نے بہت اچھے انداذ میں بات کو واضع کر دیا
اللہ آپ کے علم اور عمل میں اضافہ فرما ئے اور آپ کو اجر عظیم سے نوازے امین
 
Top