السلام علیکم
قرآن مجید میں اللہ سبحان تعالی کیا فرماتے ہیں اس پر کوشش کیا کریں کہ قرآن مجید کی سورت نمبر اور آیات نمبر ساتھ دے دیا کریں ورنہ کچھ بھی غلط ہونے پر آپ کو دنیا میں بھی پکڑ ہو سکتی ھے اس لئے قران مجید پر احتیاط بہت ضروری ھے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو
(38)
وَمَا لَا تُبْصِرُونَ
اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
(39)
إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ
یہ ایک رسول کریم کا قول ہے
(40)
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍۢ ۚ قَلِيلًۭا مَّا تُؤْمِنُونَ
کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو
(41)
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍۢ ۚ قَلِيلًۭا مَّا تَذَكَّرُونَ
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
(42)
تَنزِيلٌۭ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے
(43)
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ
اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی
(44)
لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ
تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے
(45)
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ
اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے
(46)
فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَٰجِزِينَ
پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا
(47)
وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌۭ لِّلْمُتَّقِينَ
درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے
(48)
وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں
(49)
وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ
ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے
(50)
وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ
اور یہ بالکل یقینی حق ہے
(51)
سورۃ الحاقہ 69
---------
إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ
یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے
(19)
ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍۢ
جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے
(20)
مُّطَاعٍۢ ثَمَّ أَمِينٍۢ
وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ با اعتماد ہے
(21)
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍۢ
اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے
(22)
وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ
اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے
(23)
وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍۢ
اور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے)
کے معاملے میں بخیل نہیں ہے
(24)
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَٰنٍۢ رَّجِيمٍۢ
اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے
(25)
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟
(26)
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ لِّلْعَٰلَمِينَ
یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے
(27)
لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ
تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو
(28)
سورۃ التکویر 81
ترجمہ مولانا مودودی