• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہے اہلِ حق کی ندا لا الہ الا اللہ !!!

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
579
ری ایکشن اسکور
1,658
پوائنٹ
186
​

ہے اہلِ حق کی ندا لا الہ الا اللہ
صدائے اہلِ وفا لا الہ الا اللہ​
ثبوتِ مسلکِ توحید، بت سے بیزاری
دلیلِ عشقِ خدا لا الہ الا اللہ​
ہے بالیقین بہشتِ بریں کا باشندہ
وہ جس نے دل سے کہا لا الہ الا اللہ​
ہوائے کفر و ضلالت کا رخ کرو تبدیل
جلاؤ حق کا دیا لا الہ الا اللہ​
لیا جو خالقِ دل نے ازل میں عہدِ الست
تو سب نے مل کے کہا لا الہ الا اللہ​
نہ کور چشم کو آئے نظر تو کیا کیجے
ہے ورنہ دل پہ لکھا لا الہ الا اللہ​
سماعتوں میں اتر جائے نغمۂ توحید
سدا یہ گونجے صدا لا الہ الا اللہ​
یہی ہے آخری خواش کہ میرے ہونٹوں پر
رہے بوقتِ قضا لا الہ الا اللہ​
ہو کفر و شرک یا فسق و نفاق کی علت
ہر اک مرض کی دوا لا الہ الا اللہ​
خطائے عبد کی پردہ دری کرے کیونکر
کیا جب اس نے عطا لا الہ الا اللہ​
کب اس کو لشکرِ طاغوت کر سکے گمراہ
ہو جس کی راہنما لا الہ الا اللہ​
​
​
 
Top