عبداللہ کشمیری
مشہور رکن
- شمولیت
- جولائی 08، 2012
- پیغامات
- 579
- ری ایکشن اسکور
- 1,658
- پوائنٹ
- 186
ہے اہلِ حق کی ندا لا الہ الا اللہ
صدائے اہلِ وفا لا الہ الا اللہ
صدائے اہلِ وفا لا الہ الا اللہ
ثبوتِ مسلکِ توحید، بت سے بیزاری
دلیلِ عشقِ خدا لا الہ الا اللہ
دلیلِ عشقِ خدا لا الہ الا اللہ
ہے بالیقین بہشتِ بریں کا باشندہ
وہ جس نے دل سے کہا لا الہ الا اللہ
وہ جس نے دل سے کہا لا الہ الا اللہ
ہوائے کفر و ضلالت کا رخ کرو تبدیل
جلاؤ حق کا دیا لا الہ الا اللہ
جلاؤ حق کا دیا لا الہ الا اللہ
لیا جو خالقِ دل نے ازل میں عہدِ الست
تو سب نے مل کے کہا لا الہ الا اللہ
تو سب نے مل کے کہا لا الہ الا اللہ
نہ کور چشم کو آئے نظر تو کیا کیجے
ہے ورنہ دل پہ لکھا لا الہ الا اللہ
ہے ورنہ دل پہ لکھا لا الہ الا اللہ
سماعتوں میں اتر جائے نغمۂ توحید
سدا یہ گونجے صدا لا الہ الا اللہ
سدا یہ گونجے صدا لا الہ الا اللہ
یہی ہے آخری خواش کہ میرے ہونٹوں پر
رہے بوقتِ قضا لا الہ الا اللہ
رہے بوقتِ قضا لا الہ الا اللہ
ہو کفر و شرک یا فسق و نفاق کی علت
ہر اک مرض کی دوا لا الہ الا اللہ
ہر اک مرض کی دوا لا الہ الا اللہ
خطائے عبد کی پردہ دری کرے کیونکر
کیا جب اس نے عطا لا الہ الا اللہ
کیا جب اس نے عطا لا الہ الا اللہ
کب اس کو لشکرِ طاغوت کر سکے گمراہ
ہو جس کی راہنما لا الہ الا اللہ
ہو جس کی راہنما لا الہ الا اللہ