حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور خاندان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اہلسنت والجماعت کا موقف!۔
زبیر علی زئی صاحب ظالم اور فاسق کہ رھے ہیں.
حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور خاندان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اہلسنت والجماعت کا موقف!۔
حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور خاندان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تمام اہلسنت والجماعت کا متفقہ عقیدہ ہے کے کوئی شخص جو ان کے بارے میں کدورت یا بغض رکھے اس کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے
دشمنوں نے خاندان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی آڑ میں حضرت ابوبکررضی اللہ تعالٰی عنہ، حضرت عمررضی اللہ تعالٰی عنہ، حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو نعوذ باللہ کافر ومرتد لکھا، اس لئے مسلمانان اہلسنت والجماعت ان کا "محبت اہل بیت" کا دعوٰی تسلیم نہیں کرتے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین اور خاندان نبوت کے تعلقات کتنے خوشگوار تھے اس کا تذکرہ ملاحظہ کیجئے.
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ
آپس میں رحمدل ہیں، (سورة الفتح)۔
دنیا بھر کے اہلسنت والجماعت کا عقیدہ ہے کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین اور خاندان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اسلام کی دو آنکھیں ہیں ان سے بغض کفر ہے اور ان سے محبت عین ایمان، ان میں سے کسی ایک کے بارے میں بھی دل میں میل رکھنا ضلالت وگمراہی ہے جو شخص ان میں سے کسی کو بھی کافر یا منافق کہے گا اس پر کافر کا اطلاق ہوگا کیونکہ وہ سات سو پچاس قرآنی آیات کی تکذیب کررہا ہے۔۔۔