کفایت اللہ
عام رکن
- شمولیت
- مارچ 14، 2011
- پیغامات
- 5,001
- ری ایکشن اسکور
- 9,809
- پوائنٹ
- 773
یزید بن معاویہ سے متعلق امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ کی طرف یہ جھوٹ منسوب کردیا گیا کہ آپ یزید پرلعنت کرنا جائز سمجھتے تھے ، بلکہ لعنت کرتے بھی تھے ، حالانکہ امام احمدرحمہ اللہ سے ایسا کچھ بھی ثابت نہیں ، اس سلسلے کی جو روایت پیش کی جاتی ہے اس کا جائزہ پیش خدمت ہے:
امام أبو يعلى بن الفراء (المتوفى458)نے کہا:
رأيت بخط أبى حفص العكبرى على ظهر جزء فيه ’’فصل‘‘ کتب إلى أبو القاسم فرج بن السوادي قال: حدثنا أبو على الحسين ابن الجندى قال: حدثنا أبو طالب العكبرى قال: سمعت أبا بكر محمد بن العباس قال: سمعت صالح بن أحمد بن حنبل يقول: قلت لأبى: إن قوما ينسبونا إلى توالى يزيد. فقال: يا بنى وهل يتولى يزيد أحد يؤمن باللّه. فقلت: فلم لا تلعنه. فقال: ومتى رأيتنى ألعن شيئا . لم لا تلعن من لعنه اللّه فى كتابه.فقلت: وأين لعن اللّه يزيد فى كتابه فقرأ: فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وتُقَطِّعُوا أَرْحامَكُمْ أُولئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وأَعْمى أَبْصارَهُمْ [المسائل العقدية من كتاب الروايتين والوجهين لابی یعلی :ص 94 واخرجہ ایضا ابن الجوزی فی الرد على المتعصب العنيد ص: 28 ]۔
كتاب الروايتين کے محقق کو بھی ان رواۃ کے تراجم نہیں ملے ، البتہ محقق نے أبو القاسم فرج بن السوادي کے بارے میں یہ گمان ظاہر کیا ہے کہ یہ عبیداللہ بن عثمان الفرج ابوالقاسم ہوسکتے ہیں لیکن اس کی کوئی دلیل ذکر نہیں کی ہے۔
معلوم ہوا کہ اس کی سند سخت ضعیف و مردود ہے ، کیونکہ پے درپے چار رواۃ مجہول و نامعلوم ہیں گویا کہ آدھی سند ہی کالعدم ہے ، اسی وجہ سے شیخ الاسلام ابن تیمہ رحمہ اللہ نے اس روایت کو غیرثابت کہنے کے ساتھ ساتھ منقطع بھی کہا ہے ، چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
ونقلت عنه رواية في لعنة يزيد وأنه قال ألا ألعن من لعنه الله واستدل بالاية لكنها رواية منقطعة ليست ثابته عنه والاية لا تدل على لعن المعين [منهاج السنة النبوية 4/ 573]۔
دراصل ابن تیمہ رحمہ اللہ نے لغوی معنی میں اس سند کو منقطع کہا ہے کیونکہ اس سند میں مسلسل چار رواۃ مجہول ہیں گویا کہ نصف سند ہی کالعدم ہے یعنی منقطع ہے ۔
ابن تیمہ رحمہ اللہ سے قبل بھی متقدمین سے ایسی مثال ملتی ہے کہ انہوں نے لغوی اعتبار سے کسی روایت کو منقطع قررار دیا مثلا امام علی ابن المدینی رحمہ اللہ ایک روایت سے متعلق فرماتے ہیں:
فَرَوَاهُ مَنْصُورٌ عَنْ خَيْثَمَةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَفِي إِسْنَاده انقطاع مِنْ قِبَلِ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي لَمْ يُسَمِّهِ خَيْثَمَةُ [العلل لابن المديني: ص: 101]۔
ہاں صرف اورصرف ایک قول صحیح سند کیساتھ امام احمدبن حبنل رحمہ اللہ سے منقول ہے جس میں امام موصوف نے یزید بن معاویہ پرجرح کی ہے لیکن بعد میں اس سے بھی رجوع کرلیا تفصیل آگے ملاحظہ ہو

عرض ہے کہ یہ روایت سخت ضعیف ہے، کیونکہ اس میں یکے بعد دیگر مسلسل چار رواۃ مجہول ہیں اور وہ یہ ہیں:امام صالح کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا کہ لوگ ہماری طرف منسوب کرتے ہیں کہ ہم یزید سے محبت کرتے ہیں ، تو انہوں نے کہا: بیٹا ! کیا کوئی ایسا شخص یزید سے محبت کرسکتا ہے جو اللہ پر ایمان رکھتاہو! تو میں نے کہا کہ: پھر آپ اس پر لعنت کیوں نہیں کرتے ؟ تو انہوں نے کہا : تم نے مجھے کسی پر لعنت کرتے ہوئے کب دیکھا ہے ؟ اورتم اس پر لعنت کیوں نہیں کرتے جس پر اللہ نے اپنی کتاب میں لعنت کی ہے؟ تو میں نے کہا: اللہ نے کہاں اپنی کتاب میں یزید پرلعنت کی ہے ؟ تو انہوں نے یہ آیت تلاوت کی :’’ اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کر دو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ کی پھٹکار ہے اور جن کی سماعت اور آنکھوں کی روشنی چھین لی ہے ‘‘۔
- أبو القاسم فرج بن السوادي ۔
- أبو طالب العكبرى ۔
- أبا بكر محمد بن العباس۔
- أبو على الحسين ابن الجندى ۔
كتاب الروايتين کے محقق کو بھی ان رواۃ کے تراجم نہیں ملے ، البتہ محقق نے أبو القاسم فرج بن السوادي کے بارے میں یہ گمان ظاہر کیا ہے کہ یہ عبیداللہ بن عثمان الفرج ابوالقاسم ہوسکتے ہیں لیکن اس کی کوئی دلیل ذکر نہیں کی ہے۔
معلوم ہوا کہ اس کی سند سخت ضعیف و مردود ہے ، کیونکہ پے درپے چار رواۃ مجہول و نامعلوم ہیں گویا کہ آدھی سند ہی کالعدم ہے ، اسی وجہ سے شیخ الاسلام ابن تیمہ رحمہ اللہ نے اس روایت کو غیرثابت کہنے کے ساتھ ساتھ منقطع بھی کہا ہے ، چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
ونقلت عنه رواية في لعنة يزيد وأنه قال ألا ألعن من لعنه الله واستدل بالاية لكنها رواية منقطعة ليست ثابته عنه والاية لا تدل على لعن المعين [منهاج السنة النبوية 4/ 573]۔
غور فرمائیں کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس روایت کو منقطع کہا ہے جب کہ اس روایت کی جو سند ہم نے اوپر نقل کی ہے وہ مسلسل بالتحدیث ہے او ر ابن الجوزی نے بھی یہ سند اسی طرح نقل کی ہے ۔امام احمد رحمہ اللہ سے یزید پرلعنت کرنے سے متعلق ایک روایت نقل کی گئی ہے کہ امام احمدرحمہ اللہ نے کہا: کیا میں اس پر لعنت نہ کروں جس پر اللہ نے لعنت کی ہے اورمذکورہ آیت سے استدلال کیا ، لیکن یہ روایت منقطع اورغیرثابت ہے ،نیز آیت میں بھی فرد معین پر لعنت کرنے کی دلیل نہیں ہے۔
دراصل ابن تیمہ رحمہ اللہ نے لغوی معنی میں اس سند کو منقطع کہا ہے کیونکہ اس سند میں مسلسل چار رواۃ مجہول ہیں گویا کہ نصف سند ہی کالعدم ہے یعنی منقطع ہے ۔
ابن تیمہ رحمہ اللہ سے قبل بھی متقدمین سے ایسی مثال ملتی ہے کہ انہوں نے لغوی اعتبار سے کسی روایت کو منقطع قررار دیا مثلا امام علی ابن المدینی رحمہ اللہ ایک روایت سے متعلق فرماتے ہیں:
فَرَوَاهُ مَنْصُورٌ عَنْ خَيْثَمَةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَفِي إِسْنَاده انقطاع مِنْ قِبَلِ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي لَمْ يُسَمِّهِ خَيْثَمَةُ [العلل لابن المديني: ص: 101]۔
الغرض یہ ہے کہ مذکورہ قول کی سند میں مسلسل چار رواۃ مجہول ہیں لہٰذا یہ قول امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ سے ثابت ہی نہیں اور امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ اس قول سے بری ہیں ، والحمدللہ۔اسے منصور نے عن خيثمة عن رجل عن عبد الله کے طریق سے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں انقطاع ہے اس رجل کی وجہ سے جس کا نام خیثمہ نے نہیں لیا ہے۔