اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ
@Mohsin Ali Tabish
یہ جو اوپر حافظ عمر صدیق کی ویڈیو موجود ہے، جو یزید کے رد پر مشتمل ہے، اسکے علاوہ بھی حافظ صاحب کی ایک اور تقریری ویڈیو ہے، جس میں شیعت کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، لیکن اُس ویڈیو میں بھی حافظ صاحب نے شیعت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے ساتھ یزید پر کلام بھی کیا، لیکن جب حافظ صاحب نے یزید پر طعن کرنا شروع ہی کیا تھا، تو حاضرین میں سے اک شخص نے اعتراض کیا، تو حافظ صاحب نے مسکرا کر جواب دیا، جس کا لب لباب یہ ہے، کہ بھائی آپکو نہیں پتا، لوگوں کو اہلحدیث ہونے دو، ایک شیعہ کی مثال بیان کی، کہ وہ صرف اس لیئے اہلحدیث نہیں ہوتا تھا کیونکہ اہلحدیث یزید کی حمایت کرتے ہیں".
میں محسن علی تابش بھائی سے پوچھتا ہوں کہ بقول خود حافظ صاحب، کہ وہ شیعہ یہ کہتا تھا کہ اہلحدیث یزید کی حمایت کرتے ہیں، تو میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ یہیں پر حافظ صاحب کے موءقف کی کمزوری واضح ہوجاتی ہے.
دوسری بات: حافظ عمر صدیق صاحب کی شیعت کے رد میں اور یزید کے رد والی ویڈیوز، انجینیئر علی مرزا جہمی کے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد کی ہیں، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ، ایک طرف علی مرزا، یزید کا رد کرتا ہوا معاویہ ودیگر اصحابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر چڑھائی کررہا تھا، اور دوسری طرف حافظ عمر صدیق نے بھی بلاوجہ یزید کا مسئلہ اٹھا دیا وہ بھی مرزا کے موءقف کی تائید میں، ایسا کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟ حالانکہ یزید کے مسئلے پر نہ حافظ صاحب کا کسی سے مناظرہ ہوا ان دنوں میں نہ ہی اس مسئلے کو کھڑا کرنے کی حافظ صاحب نے کوئی وجہ بیان کی،، صرف اس وجہ کہ، کہ یزید کی برائی کرو اور لوگوں کو اہلحدیث ہونے دو
حافظ عمر صدیق صاحب کیا کاکے منے ہیں, ہرگز نہیں، بلکہ المعروف مناظر السلام ہیں، تو پھر کا حافظ صاحب کو نہیں معلوم یزید کا مسئلہ ہر دور میں مختلف فیہ رہا ہے؟ پھر اچانک حافظ صاحب نے اس نازک مسئلے پر کیوں کلام کیا؟؟ اور نوبت یہاں تک آگئی کہ اپنے ہی اہلحدیث لوگوں کو مناظرے کے چیلنج تک دے ڈالے؟
بحرحال میں عمر صدیق صاحب سے ادباً یہ گزارش کرونگا (اگر کوئی بھائی میری یہ تحریر اُن تک پہنچادے تو) کہ جس طرح آپ اپنے ہی مواحد ساتھیوں کے خلاف مناظرہ کرنے اور چیلنج دینے کا وقت نکال لیتے ہیں، باالکل اسی انداز میں مرزا علی جہمی کا رد کردیں جو اصحابِ رسول پر اُس نے اعتراضات اٹھائیں ہیں، لیکن رد لفظ با لفظ ہو تاکہ ہمارے دلوں کو بھی ٹھنڈک پہنچائیں،
نوٹ: چونکہ حافظ اپنے ڈیڑھ منٹ کے ایک آیڈیو پیغام مرزا علی کے بارے یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ جاہل چھوکرا ہے، اور طلاق ثلاثہ پر بھی مار کھا چکا ہے وغیرہ وغیرہ...
تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حافظ صاحب اسکو صاحب علم تسلیم ہی نہیں کرتے... لیکن میری گزارش ہے کہ اس طرح نا کیا جائے بلکہ مناظرہ کا کھلم کھلا چیلنج دے کر جلد از جلد یہ مناظرہ شروع کیا جائے تاکہ امت پر ایک گمراہ مبلغ کی حقیقت آشکارہ ہو،،
بصورت دیگر میں یہی سمجھونگا جو مرزا علی کا مقصد ہے حافظ صاحب کا بھی کہیں وہی مقصد تو نہیں؟ کیونکہ قرآئن تو یہی بتارہے ہیں
والسلام