محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
السلام و علیکم و رحمت الله -باقی عمومی طور پر ہماری تاریخ نے اس قبیلے کے ساتھ کتنا برا حال کیا ہے یہ ایک طویل داستان ہے جس میں اہل حق اور اہل باطل سب شریک ہیں میرے پاس ایک کتاب ہے تاریخ مدینہ منورہ مطبوع دار السلام اس کتاب کو بغور شروع سے آخر تک پڑھیں جہاں بھی کسی صحابی کا نام آیا ہے تو اس کے بعد دعائیہ کلمات رضی اللہ عنہ لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے اور تابعی کے نام کے ساتھ رحمہ اللہ لیکن سید نا ابو سفیان رضی اللہ عنہ نے جانے کون سا جرم کیا کہ ایک تو ان کے نام بغیر دعائیہ کلمات کے اور اس پر ذکر توہین آمیز اور اس کتاب پر نام بھی بہت بڑے بڑے ہیں ایک تو صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ اور دوسرا نام شعبہ تصنیف و تالیف کے مدیر حافظ صلاح الدین حفظہ اللہ کا ہے
ثبوت کے طور پر میں وہ صفحات بھی اپلوڈ کر رہا ہوں یہ محض ایک انتہائی معمولی مثال ہے وگرنہ ہماری کتب تاریخ میں ایسی بے شمار مثالیں ہیں جن کا ذکر کرنا بھی میرے لیے باعث شرم ہے
خاندان بنو امیہ بشمول یزید رح کی فضیلت اورقتل عثمان رضی الله عنہ و واقعہ کربلا کے اصل حقائق پر دور حاضر کے مشہور اسکالر و تاریخ دان "محمود احمد عباسی" کی تحاریر قابل رشک ہیں-ان کی مشہور تحریر کردہ کتابیں یہ ہیں -
١- خلافت معاویہ و یزید رضی الله عنہ
٢-حقیقت خلافت و ملوکیت (یہ کتاب مولانا مودودی کی شہرہ آفاق کتاب "خلافت و ملوکیت" کے رد میں لکھی گئی)-
٣-تحقیق سید و سادات