• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یزید رحمہ اللہ کے متعلق سید محب اللہ شاہ راشدی کا فتوی

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
799
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
111
یزید رحمہ اللہ کے متعلق سید محب اللہ شاہ راشدی کا فتوی یزید فاسق و کافر نہیں جو کہے وہ سیاسی دھوکہ باز ہے اور یزید قتل حسین ؓسے بری ہے

یزید بن معاویہ رضہ یقینا مسلمان تھا کافر نہیں تھا جو لوگ ان کو فاسق و فاجر کہتے ہیں ان کے پاس کوئی مستند دلیل نہیں ہے اور یہ الزامات محض ان کے دشمنوں نے (شیعہ وغیرہ) کی طرف سے ان کی جانب منسوب کیے گئے ہیں ورنہ ایسی کوئی صحیح روایت مستند نہیں ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ وہ (یزید) فاسق تھا اور یہ کام کرتا تھا یہ محض سیاسی دھوکہ بازوں کا فریب اور جال تھا اور صحیح حدیث میں ایک لشکر کی خبر دی گئی ہے جو سمندر کا سفر کرے گا کہ ان کے لیے حدیث میں ارشاد ہے کہ وہ سب مغفرت یافتہ ہیں اور یزید انہی میں تھا لہذا حدیث کی نص سے وہ مغفور یعنی معاف شدہ لوگوں میں سے ہے لہذا ان کو فاسق یا کافر کہنا انتہائی درجہ کی جسارت ہوگی جس کا یقینا آخرت میں اللہ کے حضور میں مؤاخذہ ہوگا۔ باقی حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے قتل کا واقعہ سو اس میں بھی یزید کا ہاتھ نہیں تھا جس نے یہ کام کیا وہی خدا کے سامنے جواب دہ ہے اب جو اس جرم سے بری ہوا ہے اس کو ”مجرم“ جاننا اس کو الزام دینا ان کو کافر قرار دینا انصاف سے سراسر بعید ہے اور پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث جو ذیل میں لکھی جاتی ہے اس کو ذہن میں رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں من قال لاخیہ یا کفر فقد باء بھا احدھما او کما قال یعنی جس نے اپنے بھائی کو کافر کہہ کر بلایا تو ان میں سے ایک کفر کے ساتھ ضرور لوٹے گا۔ اب چونکہ یزید کا کفر ثابت نہیں ہوتا تو جو ان کو کافر کہے گا پس حدیث کہ موجب وہ (خود) کافر بنے گا ہم نے اس مسئلہ میں بہت اختصار سے کام لیا ہے کیونکہ تفصیل تطویل کی بیان گنجائش نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

ابو المحبوب سید انور شاہ راشدی فرماتے ہیں : اور تعجب تو یہ ہے کہ دادا محترم کایہ فتویٰ ”فتاوی راشدیہ“ میں نہیں واللہ اعلم کیوں۔

IMG-20250728-WA0002.jpg
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
335
پوائنٹ
156
ہمارے بھولے بھالے سنی بھائیوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ جن لوگوں ( سبائی و رافضی ذریت ) نے سیدنا صدیق وفاروق رضی اللہ تعالٰی عنہما جیسی ہستیوں کو نہیں چھوڑا وہ امیر المؤمنین و خلیفۃ المسلمین یزید رحمہ اللہ تعالیٰ عنہ کو کیسے بخش سکتے ہیں ؟
 
Top