اپنے والد کی وفات کے بعد تیس برس کی عمر کے میں رجب ساٹھ ھجری 60 ھ میں زمام اقدار ہاتھ میں لی اورتقریبا چالیس برس سے کم حکومت کی ۔
یہ توکمالِ لاعلمی ہے!
60ہجری میں زمام اقتدار ہاتھوں میں لی اورچالیس برس سے کم حکومت کی۔
اس جملہ کا کیامطلب ہوا۔مدعاعنقاء ہے اپنے عالم تقریر کا۔
چالیس برس سے کم حکومت کی کامطلب توظاہر میں یہ ہوتاہے کہ اس کادوراقتدار بس چالیس سال سے کچھ ہی کم رہااگریہ مطلب ہے تونہایت غلط ہے
کیونکہ مورخین متفق ہیں کہ اس کادوراقتدارمحض چارسال رہااورچالیس سال دوراقتدار تو دورکی بات ہے کہ وہ خود اپنے عمر کی چالیسیویں بہار نہیں دیکھ سکا بلکہ اس سے پہلے ہی "آنجہانی" ہوگیا۔
حافظ ذہبی لکھتے ہیں۔
عَقَدَ لَهُ أَبُوْهُ بِوِلاَيَةِ العَهْدِ مِنْ بَعْدِهِ، فَتَسَلَّمَ المُلْكَ عِنْدَ مَوْتِ أَبِيْهِ فِي رَجَبٍ، سَنَةَ سِتِّيْنَ، وَلَهُ ثَلاَثٌ وَثَلاَثُوْنَ سَنَةً.
فَكَانَتْ دَوْلَتُهُ أَقَلَّ مِنْ أَرْبَعِ سِنِيْنَ؛ وَلَمْ يُمْهِلْهُ اللهُ عَلَى فِعْلِهِ بِأَهْلِ المَدِيْنَةِ (2) لَمَّا خَلَعُوْهُ.
ان ملون جملوں کو غور سے پڑھیں۔
وہ لوگ جو کہ عدم تقلید کا دعویٰ کرتے ہیں ان کو تو ایسی تقلید سے پرہیز کرناچاہئے کہ شیخ منجد نے جوکچھ فرمایاہے اس پر خود بھی ایک نگاہ ڈال لیں۔ بغیر دیکھے پڑھے یہاں سے وہاں منتقل کرنااوردوسروں کو اس بات کوماننے کی ترغیب دینا کیاکچھ تقلید جیسی حرکت نہیں ہے؟