12 ربیع الاول 11 ہجری نبی کریم
ﷺ کا یومِ وفات ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے یہ تحریر توجہ کے قابل ہے،
لیکن صاحبِ تحریر نے اس کے نتیجے میں جو یہ دعویٰ کیا ہے، نہایت قابل اعتراض ہے کہ
ایک عام فہم شخص بھی بغیر کسی بحث وتکرار کے بآسانی یہ بات ضرور تسلیم کر لے گا کہ 12 ربیع الاول رسول اللہﷺ کا یوم ولادت تو ہے مگر قطعاً یومِ وصال نہیں۔
اس تحریر اور احادیث مبارکہ سے نبی کریم
ﷺ کے ’یومِ وفات‘ کے حوالے سے تو کوئی استدلال کیا جا سکتا ہے، لیکن اس پوری تحریر کا دور ونزدیک سے بھی نبی کریمﷺ کے ’یومِ ولادت‘ سے کوئی تعلق نہیں تو اس سے خوامخواہ ’12 ربیع الاول‘ کو ’یومِ ولادت‘ قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔