• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ روایت صحیح ہے یا نہیں؟

شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
حدثنا العباس أخبرنا القاسم بن احمد الهاشمي قال ثنا علي بن عمرو الحريري قال ثنا علي بن محمد النخعي قال ثنا إبراهيم بن مخلد قال ثنا أبو سعيد البلخي قال سمعت أبا عبد الرحمن المقرىء قال قال عبد العزيز بن أبي رواد ابو حنيفة المحنة من أحب أبا حنيفة فهو سني ومن أبغضه فهو مبتدع".

[أخبار أبي حنيفة وأصحابه للصيمري: ص86]



ا
 
شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
ابوحنیفه سے بغض رکھنے والا بدعتی ھے یا مستحق ثواب ھے؟؟؟

حَدثنَا الْعَبَّاس أخبرنَا الْقَاسِم بن احْمَد الْهَاشِمِي قَالَ ثَنَا عَليّ بن عَمْرو الحريري قَالَ ثَنَا عَليّ بن مُحَمَّد النَّخعِيّ قَالَ ثَنَا إِبْرَاهِيم بن مخلد قَالَ ثَنَا أَبُو سعيد الْبَلْخِي قَالَ سَمِعت أَبَا عبد الرَّحْمَن المقرىء قَالَ قَالَ عبد الْعَزِيز بن أبي رواد ابو حنيفَة المحنة من أحب أَبَا حنيفَة فَهُوَ سني وَمن أبغضه فَهُوَ مُبْتَدع".
[أخبار أبي حنيفة وأصحابه للصيمري: ص86]- وسندہ ضعیف

تفصیل :
اس روایت میں ابراھیم بن مخلد البلخی اور ابوسعید البلخی دونوں مجھول نامعلوم عدالت ہیں".
اور
عبد الله بن ابی رواد غالی قسم کے مرجئی تھے
امام سفیان الثوری نے عبد الله بن أبي رواد کا جنازہ نہیں پڑھا تھا۔ کیونکہ وہ غالی مرجئی تھے".
[سیر اعلام النبلاء للذھبي]

لیکن اصحاب ابوحنیفہ کے لئے بغض والی بات ثابت ہے وہ بھی امام احمدرحمه الله جیسے جلیل القدر امام سے ، بلکہ امام احمد رحمه الله نے اصحاب ابوحنیفہ سے بغض رکھنے کو باعث اجر و ثواب بتلایا ہے ،
ملاحظہ ہو:

امام إسحاق بن منصور (المتوفى: 251) نے امام احمد رحمه الله سے کہا:
قُلْتُ : يُؤجرُ الرجلُ على بغضِ أصحابِ أبي حنيفةَ ؟ قَالَ : إي واللهِ

ترجمعہ : یعنی امام اسحاق بن منصور نے امام احمدرحمہ اللہ سے پوچھا کہ : کیا اصحاب ابو حنیفہ سے بغض رکھنے پر کسی آدمی کو ثواب ملے گا ؟ تو امام احمدرحمہ اللہ نے کہا: اللہ کی قسم یقینا".
[مسائل الإمام أحمد بن حنبل وابن راهويه 2/ 565]۔
 
شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
لیکن ایک بات سمجھ نہیں آرہی کہ،
ابو عبد الرحمن المقرئ یعنی "عبد الله بن حبيب بن ربيعة" کی وفات 72ھ ھے
اور
"عبد العزيز بن أبي رواد المكي" کی وفات 159ھ ھے۔
۔۔۔
تو پھر ابو عبد الرحمن المقرئ نے عبد الله بن أبي رواد سے کس طرح روایت کرلی؟ اور کس عمر میں یہ روایت کی؟
@کفایت اللہ @کلیم حیدر @ابن داود @خضر حیات
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میری معلومات کی حد تک سند تو تقریبا درست ہی محسوس ہوتی ہے۔
البتہ عبد العزیز بن ابی رواد رحمہ اللہ کا امام صاحب کے متعلق یہ نظریہ درست محسوس نہیں ہوتا۔
ویسے ’ سنی‘ اور ’ بدعتی‘ سے مراد کیا ہے؟ کیونکہ امام صاحب اور خود عبد العزیز بن ابی رواد کو مرجی کہا گیاہے۔
دوسری بات امام صاحب کے متعلق بڑے بڑے جلیل القدر ائمہ نے کلام کیا ہوا ہے، جو یقینا سنی ہی تھے، سب کو بدعتی کہنا عقل مندی نہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
لیکن ایک بات سمجھ نہیں آرہی کہ،
ابو عبد الرحمن المقرئ یعنی "عبد الله بن حبيب بن ربيعة" کی وفات 72ھ ھے
اور
"عبد العزيز بن أبي رواد المكي" کی وفات 159ھ ھے۔
۔۔۔
تو پھر ابو عبد الرحمن المقرئ نے عبد الله بن أبي رواد سے کس طرح روایت کرلی؟ اور کس عمر میں یہ روایت کی؟
@کفایت اللہ @کلیم حیدر @ابن داود @خضر حیات
یہ اور ابو عبد الرحمن المقری راوی ہیں۔ جو آپ نے ذکر کیا، وہ نہیں۔
اس روایت میں ابراھیم بن مخلد البلخی اور ابوسعید البلخی دونوں مجھول نامعلوم عدالت ہیں".
سب کے تراجم موجود ہیں، اور ان کی توثیق بھی موجود ہے۔ مجہول کہنا شاید درست نہیں۔
حَدثنَا الْعَبَّاس أخبرنَا الْقَاسِم بن احْمَد الْهَاشِمِي
مطبوع کتاب میں یہ نام اس طرح ہے العباس بن احمد الہاشمی اور یہ ثقہ راوی ہیں۔
 
شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
مطبوعی کتاب میں ابراھیم بن مخلد کا پورا نام دوسری جگہ پر اس طرح ھے۔ "ابراھیم بن مخلد البلخی". اور اس کے بارے مجھے شاملہ میں کہیں کچھ نہیں ملا۔
البتہ ایک اور ویب سائڈ پر اسے مجھول بتایا گیا ھے۔
 
شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
اور اس کے علاوہ آپ جس بھی "ابراھیم بن مخلد البلخی"، کو سمجھ رہے ھیں۔ وہ اس طبقے کا ہے ہی نہیں۔ بلکہ بہت بعد کا ھے۔
اور جو اسی طبقے کا ھے وہ مجھول ھے
 
شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
علي بن محمد النخعي "ابن كأس" طبقہ 13 کا ھے۔ اور یہ ابراھیم بن مخلد البلخی بھی اسی طبقے سے ھے۔ اور مجھول ھے۔
 
Top