- شمولیت
- اگست 25، 2014
- پیغامات
- 6,372
- ری ایکشن اسکور
- 2,589
- پوائنٹ
- 791
السلام علیکم ورحمۃ اللہھم ان الفاظ (بھائ جان! )
کے لۓ معافی چاہتے ھیں. آج ھم نے فورم کا مطالعہ کیا تو ھم پر یہ حقیقت منکشف ھوئ کہ آپ ماشاء اللہ عالم دین ھیں. جو کہ متحرک بھی رھتے ھیں. اسلۓ ھم اپنے یہ الفاظ واپس لیتے ھیں. اور اسکی جگہ ھم محترم شیخ کہنا پسند کریں گے.
محترم بھائی
سب سے پہلے تمام اہل اسلام آپس میں بھائی ، بھائی ہیں ( انما المومنون اخوۃ )
اور بندہ کوئی شیخ نہیں ، بس حدیث اور اہل حدیث سے ادنی تعلق کی بناء پر اور آپس کی محبت کے سبب دوست احباب " شیخ " جیسا بھارا لقب دے دیتے ہیں ،
ویسے بھی بندہ " چالیسویں " کے بعد شیخ ہی ہوتا ہے ، اور ہمارا چالیسواں ہوئے آٹھ سال ہوچکے ۔
اس لئے آپ کو اپنے الفاظ واپس لینے کی ضرورت نہیں ، ہم بفضل اللہ آپس میں بھائی ہیں ،
اللہ کریم اس رشتہ اخوت کو اور مضبوط کرے ، اور ہمیں ایمان کے ساتھ زندہ رکھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Last edited: