سرفراز فیضی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 22، 2011
- پیغامات
- 1,091
- ری ایکشن اسکور
- 3,807
- پوائنٹ
- 376
یہ کچرگھان
روز اک مسئلہ علم وہنر
نت نئی سوچ
نئی کھوج
نیا زاویہ فکرونظر…
ایک ہنگامہ بپا ہے
کئی دستاروں میں…
ایک ہی دین
نبی ایک
صحیفہ بھی ایک
ایک ہی راستہ
منزل بھی
طریقہ بھی ایک
ایک اللہ کے یہ ماننے والے
توبہ!
ایک دستور پہ
ہم رائے بھی ہوجائیں تو
ایک تحریک میں
ہم راہ نہیں ہوسکتے…
ٹوپیاں
ٹائیوں سے الجھی ہیں
ٹی ویاں
بیچتی ہیں نسخہ جات…
کرسیاں
ٹیبلوں سے چپکی ہیں
بیڑیاں
توڑتی ہیں سناٹے…
بے حسی کو ثبات کہتے ہیں
بے بسی کوشعور خیروشر
پیشوائی کا نام ڈپلومیٹ
صاف گوئی ہے کام خبطی کا
درد کے دام لگ رہے ہیں الگ
کوڑیوں میں بکے ہیں نام نسب
بھاوٴ ہے سوچنے سمجھنے کا
ناوٴ میں ڈوب کر کے مرنے کا
یہ کچرگھان
یہ تماشائی
اور باہم یہ حشر آرائی…
کیا یہ طوفاں سے آشنائی ہے؟
بحر کی سوتر دھار موجوں میں
اتنا بھی اضطراب کیا معنی؟
ابوالمیزان
روز اک مسئلہ علم وہنر
نت نئی سوچ
نئی کھوج
نیا زاویہ فکرونظر…
ایک ہنگامہ بپا ہے
کئی دستاروں میں…
ایک ہی دین
نبی ایک
صحیفہ بھی ایک
ایک ہی راستہ
منزل بھی
طریقہ بھی ایک
ایک اللہ کے یہ ماننے والے
توبہ!
ایک دستور پہ
ہم رائے بھی ہوجائیں تو
ایک تحریک میں
ہم راہ نہیں ہوسکتے…
ٹوپیاں
ٹائیوں سے الجھی ہیں
ٹی ویاں
بیچتی ہیں نسخہ جات…
کرسیاں
ٹیبلوں سے چپکی ہیں
بیڑیاں
توڑتی ہیں سناٹے…
بے حسی کو ثبات کہتے ہیں
بے بسی کوشعور خیروشر
پیشوائی کا نام ڈپلومیٹ
صاف گوئی ہے کام خبطی کا
درد کے دام لگ رہے ہیں الگ
کوڑیوں میں بکے ہیں نام نسب
بھاوٴ ہے سوچنے سمجھنے کا
ناوٴ میں ڈوب کر کے مرنے کا
یہ کچرگھان
یہ تماشائی
اور باہم یہ حشر آرائی…
کیا یہ طوفاں سے آشنائی ہے؟
بحر کی سوتر دھار موجوں میں
اتنا بھی اضطراب کیا معنی؟
ابوالمیزان