حرب بن شداد
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 13، 2012
- پیغامات
- 2,149
- ری ایکشن اسکور
- 6,345
- پوائنٹ
- 437
یہ ہی آرزو پریشانی کی وجہ ہے؟
دوستو!۔اگر زندگی ہمارے عمل کا نام ہے تو اس کے اندر پیدا ہونے والے بگاڑ اور فساد کے ہم خود ہی ذمہ دار ہیں اگر اہم اپنا علاج ہی نہ کرسکیں تو ہمیں اپنے اختیارات کی حقیقت معلوم ہوجانا چاہئے اگر زندگی اپنے پیدا کرنے والے کو ہی نہ مانے تو اسے پریشانی سے کون بچائے ہم اپنے آپ پر اپنی ہمت سے زیادہ بوجھ ڈال دیتے ہیں ہم خود ہی اپنی پریشانیوں کے مصنف ہیں اور خود ہی اپنی پریشانیوں سے تنگ ہیں ہم متضاد خواہشات رکھتے ہیں ایک خواہش پوری ہوتی ہے تو دوسری دم توڑ دیتی ہے اگر دولت اکٹھی کی جائے تو رزق حلال کا تصور پریشان کرتا ہے اور اگر رزق حلال پر ہی قناعت کی جائے تو تلخیِ حالات پر رونا آتا ہے پریشانی بہرصورت رہتی ہے وطن سے باہر رہنے والوں کو وطن کی یاد پریشان کرتی ہے وطن میں رہنے والوں کو باہر جانے کی تمنا پریشان رکھتی ہے ہر انسان کو اپنے علاوہ کچھ بننے کی آرزو ہے اور یہی آرزو وجہ پریشانی ہے۔