• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

★ دلچسپ بیان -◄ آج کے دور میں ہمیں کیسے پتہ چلےگا کہ کوئی بزرگ یا پیر الله کا ولی ہے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
★ دلچسپ بیان -◄ آج کے دور میں ہمیں کیسے پتہ چلےگا کہ کوئی بزرگ یا پیر الله کا ولی ہے؟

● الله کےنیک بندوں اور اولیاءالله کی کیاپہچان ہوتی ہے؟

● آج کے دور میں جو پیربابا (ننگا) ہو، یا زندگی میں کبھی نہ نہایا ہو اُس بچارے کو ولی الله بنا دیاجاتاہے

● اس -◄ Video کو دیکھیۓ اور زیادہ سے زیادہ Share کرکے اِن (نقلی) پیر بابوں کو بےنقاب کیجیۓ


 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

یہ بات تو سچ ہے کہ اللہ کا ولی صرف وہ جو شرک نہ کرے اور اللہ کے دین کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامے رکھے اور اس پر عمل کرے -
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
سوال یہ ہے کہ ہمیں آج کے دور میں اللہ کے ولی کو بصورت بزرگ یا پیر تلاش کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے ؟

کیا ہمارے لئے قرآن، صحیح احادیث، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کافی نہیں ہیں ؟

”سچے پیر“ کی تلاش انہیں ہوتی ہے جو اپنا دین و ایمان ایسے پیر کے حوالہ کرکے اس سے ”بیعت“ ہونا چاہتے ہیں۔ پیروں کے اس جنگل میں بھانت بھانت کے پیر موجود ہیں، جن میں سے انتہائی قلیل تعداد ہی دین حق پر قائم ہوگی۔ ایک سچے پیر کو پہچاننے کے لئے آپ کو بھی ”سچا پیر“ ہونا چاہئے۔ جیسے سچے سونے کی شناخت ایک سچا جوہری ہی کرسکتا ہے، کوئی اور نہیں۔ اگر آپ خود سچے پیر جیسے ہیں تو آپ کو کسی اور سچے پیر کی ضرورت ہی نہیں۔ اور اگر ایسا نہیں ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کسی جعلی پیر کے ہتھے چڑھ کر اپنا دین و ایمان ضائع کر بیٹھیں گے۔ لہٰذا اس پُر خطر راستے پر چلنے کی بجائے قرآن، صحیح احادیث، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے محفوظ راستہ کو اختیار کیجئے۔ ان شاء اللہ کامیابی آپ کی منزل چومے گی۔
 
Top