اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
محترم بھائی یہ ممکن ہے کہ احناف کے علماء کا یہ موقف ہو کہ افطاری کے ساتھ ادا کیے جائیں گے۔ مجھے اس کا علم نہیں اور میں اس میں آپ سے موافقت کرتا ہوں۔حنفی اکابرین نے اس سلسلہ میں جو لکھا ہے وہ نقل فرمادیں ۔ کیونکہ میری معلومات کے مطابق احناف کے نزدیک یہ الفاظ افطاری کی دعا ساتھ ادا کیے جائیں گے جیساکہ اوپر حوالہ بھی نقل کیا گیا ہے ۔
رہی بات حوالے کی ۔ تو بہتر ہے کہ آپ کسی قابل اعتبار مصدر کا حوالہ نقل کریں ۔ الفقہ علی المذاہب الأربعۃ کا حوالہ بطور تمثیل کو پیش کیا جاسکتا ہے بطور دلیل نا کافی ہے ۔
اور بہتر ہوگا کہ ’’ انت طالق غدا ‘‘ کی بجائے اگر ’’ بصوم غد ۔۔ ‘‘ کے حوالے سے کسی نے یہ تأویل کی ہو تو پیش کردیں ۔
بات عربیت کی رو سے چل رہی ہے کہ اگر کسی نے اس وقت یہ نیت کی تو عربیت کے لحاظ سے درست ہوگی یا نہیں۔ اس میں میں نے غد کے اطلاق کا حوالہ دیا ہے۔ یہ فقہ کا مسئلہ نہیں ورنہ اس کتاب کا حوالہ نہیں دیتا۔
میں نے یہ غد کے اطلاق کے بارے میں اور کہیں بھی پڑھا ہے لیکن فی الوقت وہ یاد نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس بات سے کہ "غد کا اطلاق طلوع فجر سے ہوتا ہے" اختلاف ہے تو فرمائیے۔