سبحان اللہ یہ ہے نمونہ!
خیر ذرا انگلی رکھ کر بتائیے گاکہ میراکون ساجملہ یافقرہ یاپیراگراف غلط ہے۔؟تہذیب اورتمیز کے دائرے سے باہر ہے۔
اسی قول کو ماقبل میں صرف مشاہدہ اورتجربہ تسلیم کیاگیاہے اوراب اسی قول کو دلیل بناکر مجھے بدعتی کہاجارہاہے۔ اوپر سے مزید وارننگ بھی فراہم کی جارہی ہے کہ گفتگو منظرعام پر نہیں آئے گی ۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ احمد بن سنان کے اس قول سے جتنی عقیدت آپ کو ہوسکتی ہے وہ مجھے قطعانہیں ہے۔ اوراس پر مجبور کیاجاناکہ احمد بن سنان الواسطی کے قول کو میں بھی ویسے ہی تسلیم کروں جیسے آپ تسلیم کرتے ہیں غلط طرزعمل ہے۔
علمی اختلاف کو یہاں بالکل نہیں دبایا جاتا ۔ اس بات کو آپ کے اچھے طرز گفتگو والے ہمنوا بھی جانتے ہیں ۔
جس بات پر انگلی رکھنے کے لیے آپ نے کہا ہے یہ لیں :
دوسری بات یہ ہے کہ یہ قول اپنے اطلاق میں انتہائی غلط بلکہ بدتر ہے جو محض مبالغتا اورجوش کی وجہ سے ان کی زبان یاقلم سے نکل گیاہے۔ اہل حدیث کی حرکات کی وجہ سے ۔۔
یہ آپ کی ابتداء ہے چونکہ انتہاسے ہم پہلے سے واقف ہیں ، اس لیے دوبارہ طوفان کھڑا نہیں کرنا چاہتے ، کیونکہ جس طرح آپ کی تمیز کا دائرہ بہت وسیع ہے آپ کے مخالفین میں بھی کچھ ایسے با تمیز موجود ہیں ۔
آپ سے درمندانہ گزارش ہے کہ دبی ہوئی چنگاریوں کو ہوا دینے کی بجائے علمی مسائل کو سلجھائیں ، اچھے انداز میں اپنا موقف پیش کریں ، ایسے موضوعات پہلے بھی فورم پر موجود ہیں آئندہ بھی رہیں گے ۔ ان شاءاللہ ۔