• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ﺍﮨﻞ ﺣﺪﯾﺚ ﺳﮯ ﺑﻐﺾ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﺑﺪﻋﺘﯽ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯽ ﮨﮯ !!!

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
جب ایک تابعی کا قول آپ کے لئيے حجت نہیں تو کیوں اپنے مسلک کی تائید میں امتی کے اقوال پیش کرتے ہیں
آپکی خدمت میں عرض ہے کہ امتی کے وہ اقوال جو گواہی پر مشتمل ہوں ہمارے اصول پر پورے اترتے ہیں۔ اللہ رب العالمین نے حکم دیا ہے کہ جب کوئی فاسق تمہارے پاس خبر لے کر آئے تو اسکی تحقیق کر لیا کرو۔ اس کا مخالف مطلب یہ ہے کہ ثقہ کی خبر و گواہی مقبول ہے۔

احمد بن سنان الواسطی نے اکیلے اس بات کی گواہی نہیں دی بلکہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے بھی اپنی زندگی میں یہی مشاہدہ کیا اور گواہی دی کہ بدعتی کی پہچان یہ ہے کہ یہ اہل حدیث سے بغض رکھتا ہے۔ سلف صالحین نے جو بدعتی کی بنیادی پہچان اہل حدیث سے بغض اور نفرت ذکر کی ہے یہ ایک ایسی اٹل حقیقت ہے جو کسی بھی زمانے میں تبدیل نہیں ہوئی۔ آج بھی دیوبندی بدعتی اور بریلوی بدعتی وغیرھم اہل حدیث سے بغض میں جلے بھنے جارہے ہیں اور اسکا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ اہل حدیث قرآن وحدیث پر عمل پیرا ہیں جو بدعتیوں کو قطعاٌ منظور نہیں۔ یہ قرآن وحدیث کے برعکس اپنے امام کے خود ساختہ اور عقل و نقل کے خلاف مذہب کا بول بالا دیکھنا چاہتے ہیں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
خضرت حیات صاحب کہہ رہے ہیں کہ اس کو دینی مسئلہ نہ سمجھاجائے توپھر کیاسمجھاجائے ؟؟؟؟؟احمد بن سنان الواسطی کا اپناتجربہ ومشاہدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹھیک تسلیم لیکن پھر ایک شخص کے مشاہدے کی بنیاد پر ان کو کیوں بدعتی بتایاجاتاہے جو اہل حدیث سے برگشتہ ہوتے ہیں۔کیاکسی بھی شخص کا تجربہ اورمشاہدہ اس قابل ہوتاہے کہ اس کے قول کو بنیاد بناکر کسی کو بدعتی اورسنی کی تفریق کی بنیاد بنائی جائے۔
شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بدعتیوں کی بہت سی نشانیاں ہیں لیکن انکی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ یہ اہل حدیث سے بغض رکھتے ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ یہ احمد بن سنان واسطی رحمہ اللہ کا ایسا تجربہ مشاہدہ نہیں تھا جسے انکی غلطی کہہ کر نظر انداز کردیا جائے بلکہ دوسرے بڑے علماء نے بھی اپنی زندگی میں یہی مشاہدہ اور تجربہ کیا بلکہ ہرزمانے اور ہردور میں اسی بات کا تجربہ و مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے حتیٰ کہ آج بھی بدعتی اہل حدیث سے اپنی نفرت اور بغض کی بنیاد پر ہی پہچانا جاتا ہے۔ اور بدعتیوں کی اہل حدیث سے دشمنی اور نفرت صرف اور صرف قرآن و حدیث سے انکے بغض کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نام اہل حدیث کا لیتے ہیں لیکن اسکی آڑ میں خوب خوب احادیث کا مذاق اڑاتے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات اور اعمال پر طنز کرتے نظر آتے ہیں۔

بدعتیوں کی اصل دشمنی تو قرآن وحدیث سے ہوتی ہے اس لئے ہر وہ شخص جو قرآن وحدیث کے مطابق ایسی بات کرے جو انکے مذہب کے خلاف ہو تو ان بدعتیوں کی دشمنی کی زد میں آجاتا ہے۔ حنفیوں کا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سمیت دیگر صحابہ کا مذاق اڑانا انکی توہین کرنے کا سبب بھی صرف یہی ہے کہ انہوں نے وہ احادیث روایت کیں جو انکے گھڑے ہوئے مذہب کے خلاف تھیں۔ انکا محدثین جیسے امام بخاری رحمہ اللہ کی نفرت میں جل مر جانے کا سبب بھی یہی ہے کہ انہوں نے ابوحنیفہ کی خلاف شریعت باتوں کا رد کیا اور اپنی صحیح کے ابواب کے ذریعے حنفی مذہب کا بطلان ثابت کیا اور رفع الیدین اور فاتحہ خلف الامام پر باقاعدہ کتب لکھیں۔ چونکہ اہل حدیث بھی دوسری احادیث کے ساتھ ساتھ ان احادیث پر بھی عمل کرتے اور اسکی طرف دعوت دیتے ہیں جو حنفیوں کے مذہب کے خلاف ہیں اس لئے شروع سے آج تک حنفی اہل حدیثوں سے نفرت کرتے چلے آئے ہیں اور اسی نفرت میں اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے۔
 

شاد

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2014
پیغامات
52
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
23
شاہد نذیر صاحب ! آپ سے پہلے میں یہ جانناچاہتاہوں کہ آپ تصوف کواورصوفیاء کو کیاسمجھتے ہیں اورکیساسمجھتے ہیں ۔اس کے بعد بقیہ بات ہوگی۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
احمد سنان واسطی رحمہ اللہ نے ایک اصول اور ایک حقیقت بیان فرمائی ہے کہ جب کوئی شخص بدعت سے محبت کرنے لگتا ہے تو اسکی مخالف چیز یعنی سنت یعنی حدیث سے نفرت کرنے لگتا ہے جو اہل حدیث کی دشمنی اور بغض پر منتج ہو تی ہے۔ کیونکہ جب حدیث سے نفرت ہوگی تو حدیث والے یعنی اہل حدیث سے نفرت بھی ناگزیر ہے۔ یہ وہ حقیقت یا بات ہے جس کا مشاہدہ کوئی بھی شخص کسی بھی دور میں کر سکتا ہے۔ کہ بدعتی کی سب سے پہلی دشمنی حدیث اور اہل حدیث سے ہوتی ہے۔

حنفیوں کی اہل حدیث سے دشمنی کا سبب بھی یہی ہے۔ حنفیوں کے دین کی بنیاد چونکہ تقلید شخصی پرہے اور تقلید شخصی بھی صرف چار اماموں میں سے کسی ایک امام کی۔ جس کا کوئی ثبوت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ سے پیش نہیں کیا جاسکتا۔ پس چار اماموں میں سے کسی ایک امام کی تقلید شخصی کا بدعت ہونا اور اسکے نتیجہ میں حنفیوں کا بدعتی ہونا واضح طور پر ثابت ہوگیا۔ اور ان بدعتیوں کا اہل حدیث سے بغض کا سبب بھی سمجھ میں آگیا۔
 

شاد

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2014
پیغامات
52
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
23
شاہد نذیر صاحب ! آپ سے پہلے میں یہ جانناچاہتاہوں کہ آپ تصوف کواورصوفیاء کو کیاسمجھتے ہیں اورکیساسمجھتے ہیں ۔اس کے بعد بقیہ بات ہوگی۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
شاہد نذیر صاحب ! آپ سے پہلے میں یہ جانناچاہتاہوں کہ آپ تصوف کواورصوفیاء کو کیاسمجھتے ہیں اورکیساسمجھتے ہیں ۔اس کے بعد بقیہ بات ہوگی۔
میرا خیال ہے کہ یہاں تصوف اور صوفیاء کے متعلق کوئی بحث نہیں چل رہی۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
شاہد نذیر صاحب ! آپ سے پہلے میں یہ جانناچاہتاہوں کہ آپ تصوف کواورصوفیاء کو کیاسمجھتے ہیں اورکیساسمجھتے ہیں ۔اس کے بعد بقیہ بات ہوگی۔
مجھے بقیہ بات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ آپ نے جو یہاں مغالطہ دینے کی کوشش کی ہے میں نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ اور میری بات مکمل ہوچکی ہے۔
 

شاد

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2014
پیغامات
52
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
23
یہ سوال قطعاغیرمتعلق نہیں ہے۔ جب شیخ عبدالقادر جیلانی کا حوالہ پیش کیاجائے گا تو تصوف اورصوفیاء کا بھی سوال کیاجائے گاکیونکہ تصوف کو شرک وبدعت سمجھنے والے اگر شیخ عبدالقادر جیلانی کا حوالہ پیش کریں توپھران سے تصوف کے تعلق سے سوال کرنا غلط کیسے ہوسکتاہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
یہ سوال قطعاغیرمتعلق نہیں ہے۔ جب شیخ عبدالقادر جیلانی کا حوالہ پیش کیاجائے گا تو تصوف اورصوفیاء کا بھی سوال کیاجائے گاکیونکہ تصوف کو شرک وبدعت سمجھنے والے اگر شیخ عبدالقادر جیلانی کا حوالہ پیش کریں توپھران سے تصوف کے تعلق سے سوال کرنا غلط کیسے ہوسکتاہے۔
دیکھیں جناب! شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ ہمارے نزدیک ثقہ ہیں اور ثقہ کی گواہی نہ صرف پیش کی جاسکتی ہے بلکہ قابل قبول بھی ہوتی ہے۔ پھر حسن اتفاق سے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ آپکے نزدیک بھی حنبلی ہونے کے سبب ثقہ ہیں پھر ایک ثقہ کی گواہی آپ کے نزدیک ناقابل قبول کیوں؟

اگر آپ یہ فرمانا چاہتے ہیں کہ ہم اہل حدیث ہوکر ایک صوفی کی گواہی پیش نہیں کرسکتے تو میں عرض کردوں کہ ہم نے یہ گواہی انکے صوفی ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ انکے اپنے نزدیک ثقہ ہونے کی وجہ سے پیش کی ہے۔

جس طرح بدعت کی دو اقسام ہیں ایک بدعت صغریٰ اور ایک بدعت کبریٰ۔ بدعت صغریٰ کا مرتکب اپنی بدعت میں غلط ہونے کے باوجود کافی حد تک قابل قبول ہوتا ہے حتیٰ کہ ایسے لوگوں کی محدیثیں نے روایتیں بھی قبول کی ہیں۔ لیکن بدعت کبریٰ کے مرتکب کی نہ گواہی قابل قبول ہوتی ہے اور اسکا ایمان و اسلام بھی مشکوک ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح صوفیوں کی بھی دو اقسام ہیں ایک وہ صوفی جو صرف نام کے صوفی ہیں اور صوفیانہ اصطلاحات استعمال کرنے کے باوجود بھی شریعت پر مکمل کاربند رہنے والے لوگ ہیں۔ ایسے نام کے صوفیوں سے ہمیں کوئی پریشانی یا تکلیف نہیں نہ ہی ہم ان پر کوئی فتویٰ لگاتے ہیں بس انہیں تصوف کی اصطلاحات استعمال کرنے کی وجہ سے غلطی پر سمجھتے ہیں۔ دوسرے وہ صوفی جو باقاعدہ وحدت الوجود کا خبیث اور گندہ عقیدہ رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بندہ مخصوص اعمال و اذکار کی ادائیگی سے یا مخصوص مشقوں کے ذریعے ترقی کی منازل طے کرتے کرتے رب بن سکتا ہے اور جو لوگ کائنات کے بدترین مشرک اور کافر ابن عربی کو اپنا ’’شیخ اکبر‘‘ مانتے ہیں۔ ایسے ثانی الذکر صوفیوں کی نہ کوئی گواہی قبول ہے اور نہ اسلام۔ ہمارے نزدیک شیخ عبدالقادر جیلانی اگر صوفی تھے بھی تو کم ازکم انکا تعلق ان ثانی الذکر صوفیوں کے گروہ سے نہیں تھا نہ تو وہ ابلیس کے باپ ابن عربی کو اپنا شیخ اکبر مانتے تھے اور نہ ہی بندہ کا خود خدا بن جانے کا کوئی عقیدہ رکھتے تھے۔ اس لئے انکی صوفیت کچھ خاص مضر نہیں ہے۔

آخر میں عرض ہے کہ اصل موضوع کو چھوڑ کر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کے صوفی ہونے پر بحث کرنے کے بجائے یہ یاد رکھئے گا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کے صوفی ہونے کی وجہ سے ہمیں انکا قول پیش کرنے کا حق نہیں۔ تو ہم آپکی اس بات کو مان لیتے ہیں۔ اب آپ شیخ کے اس قول و گواہی کو ہماری طرف سے بطور دلیل قبول نہ کریں بلکہ بطور الزام قبول کرلیں کیونکہ بہرحال شیخ عبدالقادر آپ کے نزدیک سچے اور ثقہ ہیں۔
 
Top