- شمولیت
- نومبر 14، 2018
- پیغامات
- 312
- ری ایکشن اسکور
- 48
- پوائنٹ
- 79
سیرت احمد مصطفی ﷺ تعارف اور خصوصیات
تالیف: حافظ محمد فیاض الیاس الاثری، رکن دارالمعارف،لاہور
Seerat-e-Ahmad Mustafa ﷺ Taaruf aur Khususiyaat
Taleef: Hafiz Muhammad Fayyaz Ilyas Al-Athari Rukn Dar-ul-Maarif, Lahore
دینِ اسلام قیامت تک نوعِ انسانی کی رشد و ہدایت اور بھلائی کا سرچشمہ ہے۔ اسلامی تعلیمات کے دو بنیادی مآخذ ہیں: قرآن و حدیث۔ قرآنِ کریم کی کامل تفہیم اور احادیثِ مبارکہ کی درست تعلیم سیرت النبی ﷺ کے بغیر ناممکن ہے۔ اسلام کی ہمہ گیر تعلیمات اور ہادیِ عالم ﷺ کی عالمگیر ہدایات کی اشاعت و نفاذ کے لیے حیاتِ طیبہ سے رہنمائی ناگزیر ہے۔
قرآنِ کریم آخری نوشتۂ ہدایت اور آپ ﷺ سلسلۂ نبوت کی آخری سنہری کڑی ہیں۔ آپ ﷺ صاحبِ قرآن، مفسرِ قرآن اور مجسم قرآن ہیں، آپ ﷺ کی احادیث و سیرت کلامِ الٰہی کی عملی تفسیر و تشریح ہیں۔ قرآن، حدیث اور سیرت، تینوں اسلام میں جداگانہ اہمیت و افادیت کے حامل ہیں۔ علمائے اسلام نے ہر دور میں دین کی اشاعت و حفاظت کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ قرآن، حدیث اور سیرتِ طیبہ پر دنیا کی ہر زندہ زبان میں لکھا گیا اور حفاظتِ دین کا یہ پاکیزہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔
پروفیسر عبدالقیوم مرحوم نے سیرتِ طیبہ پر گراں قدر خدمات انجام دیں اور اس حوالے سے دو اہم خاکے بھی مرتب کیے۔ مفصل خاکے پر مبنی گیارہ جلدوں کا وقیع انسائیکلوپیڈیا شائع ہو چکا ہے، جبکہ مختصر خاکے پر انجام پانے والا دو جلدی ارمغانِ علمیہ اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ اردو ادبِ سیرت میں ایک عمدہ اور وقیع علمی اضافہ ہے۔ طرزِ تحریر و نگارش، منہجِ تحقیق و تخریج، اسلوبِ تدوین و تالیف اور علمی و فنی اعتبار سے یہ سیرت منصوبہ متعدد امتیازات و خصوصیات کا حامل ہے، جن کا تذکرہ بعد میں ترتیب وار کیا جائےگا۔